Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر میں آ کر ایسا لگا جیسے صوبے میں حکومت کا وجود ہی نہیں ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


تھر میں آ کر ایسا لگا جیسے صوبے میں حکومت کا وجود ہی نہیں ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/9/2014
تھر میں آ کر ایسا لگا جیسے صوبے میں حکومت کا وجود ہی نہیں ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
تھر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے حکمرانوں کی بے حسی کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم بچوں سمیت متعدد قیمتی جانیں ضیائع ہو گئیں 
ایم کیو ایم انسانیت کی خدمت کیلئے حکومت کا سہارا نہیں لیتی نہ ہی حکومتی وسائل کو استعمال کرتی ہے 
طبی کیمپ پر سینکڑوں مریض طبی امداد کیلئے موجود ہیں،خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹا ف انکی امداد کر رہے ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاوفد کے ہمراہ تھر میں قائم کے کے ایف میڈیکل کیمپ اور امدادی کیمپ کے دورہ، میڈیا کو بریفنگ
امدادی کیمپ پر اجناس ، خشک دودھ ، پینے کا صاف پانی، بچوں کی ضروریات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء متاثرین میں تقسیم کی گئیں
خالد مقبول صدیقی نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور خود مریضوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کیں
مٹھی۔۔۔9نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست اراکین اسمبلی نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں جناب الطاف حسین کی جانب سے مٹھی میں قحط متا ثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے سہ روزہ طبی امدادی کیمپ اور لیبر اسکوائر مٹھی میں قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد واسع جلیل ، سید شاکر علی ، رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اشفاق احمد منگی، حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین، اراکین صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر ظفر کمالی، پنجومل بھیل ،ارم عظیم فاروقی ،رعنا انصار ،ناہید بیگم،ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔دورے کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طبی امدادی کیمپ پر موجود ڈاکٹرز او ر پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے قحط متاثرین کے علاج معالجے اور طبی سہولیا ت کی فراہمی سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی اور متاثرین کوبہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خود بھی مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں جبکہ امدادی کیمپ کے دورے میں مستحقین اور بھو ک و افلاس کا شکار خاندانوں کو اجناس کی بوریاں ، پینے کے صاف پانی کی بوتلیں ،  خشک اجناس،واٹر کولر، بچوں کی ضروریا ت کی اشیاء سمیت روز مرہ معمولات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء تقسیم کیں جبکہ امدادی کیمپ پر فراہم کی جانے والی اجناس کی بوریوں میں 15دن تک ایک خاندان کی کفالت کی غذائی اشیاء رکھی گئی ہیں ۔ دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگا ن کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ جناب الطا ف حسین کی خصوصی ہدایت پر اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی اور اندرون سندھ ایم کیو ایم کے مختلف زونوں کے کارکنا ن و خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مزید رضاکاران ہنگامی بنیادوں پر پاکستان بالخصوص سندھ کے پسماندہ ترین علاقے تھر میں آئے ہیں تاکہ یہاں موجود بھوک افلاس، قحط کا شکار عوام کی مشکلات کا قریب سے ادراک کر سکیں اور انہیں طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جو کوئی آج کی بات نہیں بلکہ گزشتہ دہائی سے تھر کے مظلوم عوام کے ساتھ حکمرانوں کی بے حسی کا یہ رویہ جاری ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں حکمرانوں کی جانب سے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا اس کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم بچوں اور خواتین سمیت متعدد قیمتی انسانی جانیں ضیائع ہو گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھرمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کا کیمپ انسانیت کی خدمت کیلئے قائم کیا گیا ہے اور ہم اس پر سیاست کرنے ہر گز نہیں آئے ، ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے انسانیت کی خدمت کے بعد سیاست کا آغا ز کیا اور آج بھی جب ملک میں کوئی نا گہانی آفت ، مصیبت ، زلزلہ ، طوفان ، سیلاب آتا ہے تو جناب ا لطا ف حسین کی ہدایت پر کے کے ایف کے رضاکاران اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران ہم وطنوں کی امداد کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم انسانیت کی خدمت کیلئے حکومت کا سہارا نہیں لیتی نہ ہی حکومتی وسائل کو استعمال کرتی ہے ہم خود اپنے درمیان چندوں اور امداد کے ذریعے عوام کی خدمت کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ ڈاکٹر ہیں جو شہری علاقوں کا ڈومیسائل رکھتے ہیں تھر آکر انسانوں کے غموں اور بیماری کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، چالیس سال سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگا ہوا ہے جو لوگ 40سال میں اس جگہ کے ڈاکٹر بنے وہ کہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کی جائے اور تمام ایسے لوگوں کو جو غریب علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی نالائقیوں کے باوجود ڈاکٹر بنے ہیں انہیں پابند کیاجائے کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں تھر میں انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم لگایا ہی اس لئے گیا تھا تاکہ غریب علاقوں کے لوگوں کی محرمیوں کو دور کیاجاسکے اور انہیں بہتر زندگی فراہم کی جاسکے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج میڈیا کے کیمرے کی آنکھ نے دیکھا کہ طبی کیمپ پر سینکڑوں مریض طبی امداد کے لئے موجود ہیں اور ایم کیو ایم و خدمت خلق فاوؤنڈیشن کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹا ف درجوں کی تعداد میں انکی امداد کر رہے ہیں لیکن آج یہا ں اس صورتحال کا جائزہ لیکرہم نے مزید ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف ، ادویات اور رضا کاران کی بڑی تعداد منگوالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو آج تک اس علاقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہیں ملی ہے لیکن یہ واحد جماعت ہے جس کے ایم این اے نے تھر کے مختلف اضلاع ، گاؤں اور گوٹھوں میں بجلی کی سہولت پہنچائی ہے اور جب ایم کیوایم کے پاس وزارت صنعت تھی تو اس نے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر تھر کی عوا م کی بہتری کیلئے ہنر مند کالونی کا قیام شروع کیا تھا لیکن ہماری وزارت ختم ہوتے ہی موجود ہ حکومت نے مذکورہ فلاحی منصوبے کو ختم کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منتخب ارکان نے اپنی دسترس کے مطابق تھر کے متعدد نوجوانوں کو نوکریاں دلوائیں لیکن اس صورتحال کے بعد آج تھر میں آ کر ایسا معلوم ہوا جیسے یہاں کسی حکومت کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سند ھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آ پکی حکومت سندھ کے 100فیصد وسائل پر قابض ہے لہٰذا و ہ تھر کے قحط سے متاثرہ عوام کی امدا کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور عوام کی فلاح پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک تھر کی صورتحا ل بہتر نہیں ہوتی کے کے ایف کی فلاحی سرگرمیا ں ، کیمپس ، امدادی سامان ، اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹا ف اس قحط زدہ علاقے میں خدمات سر انجام دیتا رہیگا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے تھر کے متاثرہ عوام سے گفتگو بھی کی اور انکو درپیش پریشانیوں اور مسائل کا ادراک کر کے ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ 


4/19/2024 3:39:12 AM