Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کوپرامن مظاہرے کرنے نہیں دیاگیا پولیس اوررینجرز نے بڑی تعداد میں کارکنوں ہمدردوں اور کئی خواتین کوگرفتارکرلیا


 پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کوپرامن مظاہرے کرنے نہیں دیاگیا  پولیس اوررینجرز نے بڑی تعداد میں کارکنوں ہمدردوں اور کئی خواتین کوگرفتارکرلیا
 Posted on: 8/14/2022

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب پر
ایم کیوایم کوپرامن مظاہرے کرنے نہیں دیاگیا
 پولیس اوررینجرز نے بڑی تعداد میں کارکنوں ہمدردوں اور
کئی خواتین کوگرفتارکرلیا
گرفتارشدگان میں رکن قومی اسمبلی نثارپہنوربھی شامل ہیں،
 ایم کیوایم کے رہنمامومن خان مومن کے ساتھ بہیمانہ سلوک، علالت کے باوجود دھکے دیے گئے
 رابطہ کمیٹی کا ایم کیوایم کو پرامن مظاہرہ کرنے نہ دینے اوربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدیدمذمت
مظاہرہ پاکستان یافوج کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے تھا۔ رابطہ کمیٹی

کراچی… 14اگست 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج  پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب پر ایک پرامن مظاہرے کے موقع پر پولیس اوررینجرز نے بڑی تعداد میں کارکنوں ہمدردوں اورکئی خواتین کوگرفتارکرلیا۔ گرفتارشدگان میں ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپنہور بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم نے آج پاکستان کے 75ویں یوم آزاد ی کے موقع پر کراچی پریس کلب پر ایک مظاہرے کااعلان کیاتھاجس میں شرکت کے لئے کراچی کے مختلف علاقوںسے بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے کارکنان، ہمدرد نوجوان، بزرگ، خواتین اوربچے کراچی پریس کلب پہنچے تھے ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے رہنمامومن خان مومن ، نثار پہنور، صابراحمد اوردیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میںایم کیوایم کے پرچم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر کے ساتھ  ساتھ پاکستان کے قومی پرچم اور بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر یوم آزادی کے حوالے سے مختلف خیرمقدمی کلمات درج تھے ۔ جیسے ہی مظاہرہ شروع ہوا اور مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے شروع کئے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے ان پر دھاوا بول دیااور اندھا دھند گرفتاریاںشروع کردیں۔ پولیس اوررینجرز نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور کوبھی حراست میں لے لیا۔اس موقع پرپولیس اور رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما  مومن خان کو  ان کی علالت کے باوجود بری طرح دھکے دیے گئے ۔ کچھ دیر بعد ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین اور بزرگوںنے پریس کلب سے منتشرکئے جانے کے بعد زینب مارکیٹ کے قریب جمع ہوکر وہاں مظاہرہ کرنے کی کوشش کی توپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے ان پر وہاں بھی دھاوابول دیا اور اندھادھند گرفتاریاں شروع کردیں۔ وہاں سے بھی درجنوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ خواتین کوبھی حراست میں لیاگیا۔ ایک کارکن کے ساتھ ان کی بوڑھی والدہ بھی مظاہرے میں شرکت کیلئے آئی تھیں۔ پولیس اور رینجرز نے دونوں ماں بیٹے کوبھی گرفتارکیا۔ ایک سوزوکی میں پہنچنے والی پوری فیملی کو گرفتار کرلیاگیا جس  میں کارکن کی اہلیہ، بھتیجی اور بھانجی شامل ہیں۔ تمام گرفتار شدگان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم کوکراچی میں پرامن مظاہرہ کرنے نہ دینے اوربڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کایہ مظاہرہ پاکستان یافوج کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے تھا اوراس میں ہمارے کارکنوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوںاور بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اوربینرزاٹھائے ہوئے تھے لیکن ریاستی طاقت کااستعمال کرتے ہوئے انہیں یہ پرامن مظاہرہ بھی کرنے نہیں دیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ کیسی دوعملی ہے کہ جولوگ پاکستان ،فوج ، قومی سلامتی کے اداروںاور جرنیلوںکونام لے لیکر کھلی کھلی گالیاںدے رہے ہیںان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی، انہیں ہرطرح کے جلسے جلوس ، مظاہروں اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے لیکن ایم کیوایم کویوم آزاد ی کے موقع پر پاکستانی پرچم لیکر بھی پرامن مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ایساعمل کرکے پاکستان کی خدمت نہیں کی جارہی ہے بلکہ اسے کمزورہی کیا جارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کو پرامن مظاہرے سے روک کراور اس کے پرامن کارکنوں، ماؤںبہنوں اور بچوں کی گرفتاریاں کرکے ملک کے ارباب اختیار، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ اور وفاقی حکومت نے اپنی مہاجردشمن پالیسی کاایک بار پھر وحشیانہ مظاہرہ کیاہے ، یہ انتہائی قابل مذمت اورآمرانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیا جائے اورظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیاجائے۔ 

٭٭٭٭٭

 



4/19/2024 2:04:36 PM