Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں محروم مہاجر قوم کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اور کرتارہوںگا۔الطاف حسین


میں محروم مہاجر قوم کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اور کرتارہوںگا۔الطاف حسین
 Posted on: 6/26/2022

میں محروم مہاجر قوم کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اور کرتارہوںگا۔الطاف حسین
اپنی جان تودے سکتاہوں لیکن جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گا میں کسی قوم سے نفرت نہیں کرتا،دیگر قوموں کے مظلوموں 
کے بھی حقوق چاہتاہوں
مہاجروںکی پانچویں نسل پروان چڑھ رہی ہے لیکن انہیں آج تک برابرکاپاکستانی نہیں سمجھا جاتا
مہاجروں کو ہرشعبہ میں امتیازی سلوک کانشانہ بنایاجارہا ہے ، انہیں اعلیٰ تعلیم اورسرکاری ملازمتوںسے محروم رکھاجاتا ہے
 میراتعلق مڈل کلاس سے ہے، میں نے ملک کاخزانہ نہیں لوٹا
 الطاف حسین ملک کاواحدلیڈرہے جس نے آج تک الیکشن میں حصہ نہیں لیا
 ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام بالٹی مور اورسینٹ اینٹونیو میں APMSO کے 44ویں یوم تاسیس کے اجتماعات سے خطاب

لندن  …26  جون 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں اپنی محروم مہاجر قوم کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اورکرتارہوںگا،میںاپنی جان تودے سکتاہوں لیکن میں اس جدوجہد سے دستبردارنہیںہوںگا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام بالٹی مور اورسینٹ اینٹونیو میں APMSO کے 44ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماعا ت میں کارکنوں ، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے ''مہاجر '' شناخت کے حوالے سے کہاکہ اگرکوئی فرد یا گروہ حالات کے جبریاکسی قدرتی آفت کی وجہ سے عارضی طورپرکہیں جاکر پناہ لیتاہے تو وہ '' پناہ گزین'' کہلاتا ہے لیکن اگرکوئی فردیاگروہ اپنے آباؤاجداد کاوطن یا علاقہ مستقل طور پر چھوڑکرکہیں مستقل طورپرہجرت کرجاتاہے تووہ مہاجر کہلاتا ہے ۔انہوں نے مثال دی کہ مکہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کاآبائی شہرتھا ، جب مکہ میں ان پر کفار کی جانب سے خطرات بڑھ گئے توانہوں نے مکہ سے مدینہ ہجرت کرلی اورمستقل طورپر وہیں آباد ہوگئے اور فتح مکہ کے بعد بھی وہ وہیں رہے اورآج بھی ان کاروضہ ء مبارک مدینہ منورہ میں ہے۔ اسی طرح ہمارے آباؤاجداد ہندوستان میں یوپی، سی پی ، بہار، حیدرآباددکن میں آباد تھے ۔ انہوںنے 1947ء میں اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہہ کر ہجرت کرکے پاکستان آگئے کیونکہ اس وقت کے مسلمان لیڈروں کا کہنا تھا کہ ہندوا ور مسلمان علیحدہ علیحدہ قومیں ہیں ،وہ اب ساتھ نہیں رہ سکتے اور مسلمانوںکاایک علیحدہ وطن ہونا چاہیے۔ یہ نظریہ ایک ماورائی تحریک تھی جس کی کوئی زمینی حقیقت نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوںنے پاکستان بنانے کے لئے 20لاکھ جانوں کی قربانی دی پھر ہمیں آزادی مل سکی۔ انہوںنے کہا کہ یوپی، سی پی ، بہار، حیدرآباددکن اوردیگر علاقوںسے جو لوگ ہجرت کرکے پاکستان آئے ان کی پہلی اوردوسری نسل دنیا سے کوچ کرچکی ہے، تیسری نسل بڑھاپے میں قدم رکھ رہی ہے، چوتھی نسل جوان ہے اور پانچویں نسل پروان چڑھ رہی ہے لیکن آج تک مہاجروںکوبرابرکاپاکستانی نہیں سمجھا جاتا ۔ مہاجروں کوآج بھی زندگی کے ہرشعبہ میں ناانصافیوں، زیادتیوںاورامتیازی سلوک کانشانہ بنایاجارہا ہے ، ا نہیں اعلیٰ تعلیم اورسرکاری ملازمتوں میں اپنے حق سے محروم رکھاجاتا ہے۔ جناب الطاف حسین نے اجتماعات میں شریک کارکنوں سے کہاکہ آپ کوامریکہ میں رہتے ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں لیکن یہاں آپ اورآپ کے بچو ں کواس بات پر کہ آپ پاکستان سے آئے ہیں، تعلیم ، ملازمتوںاوردیگر بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھاجاتالیکن پاکستان میں مہاجروں کو آج بھی تسلیم نہیں کیاجاتا، پاکستان میں پہلے سے آباد لسانی اکائیوں کی جانب سے آج بھی مہاجروںکو غیرسمجھاجاتا ہے، ریاست کی پالیسیوں میں مہاجروں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جاتا ہے، انہیں ہرجگہ نظرانداز کیاجاتاہے۔یہی وہ حالات ہیں جس کی وجہ سے میں نے مہاجروںکے ساتھ روا رکھے جانے والے اس امتیازی سلوک کے خاتمے اور مہاجروں کے جائز حقوق کے لئے 11جون 1978ء کو ''آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن'' قائم کی۔ پاکستان میں سندھی، بلوچ ، پنجابی، پشتون ، سرائیکی تمام لسانی اکائیاں اپنی علیحدہ شناخت کی بات کرتی ہیں لیکن مہاجروں کوطرح طرح کے تضحیک آمیزناموںسے پکاراگیاجس پر میں نے آوازاٹھائی کہ مہاجروں کی بھی علیحدہ شناخت ہے، وہ ہجرت کرکے آنے والے ہیں اوراس ہجرت کی مناسبت سے ان کی شناخت یہ ہے کہ وہ مہاجرہیں۔ میں نے مہاجروںکی اس شناخت کومنوایا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اپنی محروم مہاجر قوم کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اور کرتا رہوںگا،میںاپنی جان تودے سکتا ہوں لیکن میں اس جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوںگا۔میں کسی قوم سے نفرت نہیں کرتا، تمام قوموںسے تعلق رکھنے والے مظلوم میرے بھائی ہیں، میں جس طرح مہاجروں  کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہا ہوںاسی طرح میں مظلوم سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں، پنجابیوں، سرائیکیوں اوردیگر قوموں کے مظلوموں کے بھی حقوق چاہتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جوغریب ومتوسط طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے، ملک کاکوئی بھی سیاستداں الطاف حسین کواپنے برابرتسلیم نہیں کرتاکیونکہ میں جاگیردار، وڈیرہ یاسردارنہیں ہوںبلکہ مڈل کلاس سے تعلق رکھتاہوں، میں نے ملک کاخزانہ نہیں لوٹا۔ الطاف حسین ملک کاواحدلیڈرہے جس نے آج تک الیکشن میں حصہ نہیں لیابلکہ اپنی پارٹی کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت کارکنوں کو ایوانوں میں بھیجا۔یہ میراجرم ہے کہ میں نے نہ خود  اسمبلی کاالیکشن لڑااورنہ ہی اپنے کسی بھائی بہن کو اسمبلی میں بھیجا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی ، امن وبھائی چارے اوربرداشت پریقین رکھتاہوں۔ میں تمام مذاہب اور ان کے ماننے والوں کااحترام کرتاہوں،خواہ ان کاتعلق کسی بھی مذہب یامسلک سے ہو۔ میں مذہبی انتہا پسندی، مذہبی جنونیت اورمنافرت کے خلاف ہوں، میںمذہب کے نام پر گلے کاٹنے کا مخالف ہوں، میں جیواورجینے دو پریقین رکھتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اپنے نظریہ پر قائم ہوںاورمیں اپنے کارکنوںاورچاہنے والوںکویقین دلاتاہوں کہ میں کسی بھی قیمت پر اپنے نظریہ سے دستبردارنہیں ہوںگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ نہایت افسوسناک اورشرمناک امرہے کہ جن لوگوں کو میں نے پارٹی میں بڑے بڑے عہدوںپر فائز کیا، جنہیں ایم این ایز، ایم پی ایز بنایا وہ ایوانوں میں پہنچ کر شہیدوں اور اسیروںکوبھول گئے،شہیدوں کے یتیم بچوں کوبھول گئے، انہوں نے تحریک اورقوم کی پیٹھ میںچھرا گھونپا اور آج یہ لوگ الطاف حسین کے حامیوںکی مخبریاں کروا کر انہیں گرفتار کروا رہے ہیں۔ ان لوگوںنے مہاجر قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ان غداروںنے لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز پر بھی اپنا دعویٰ دائر کررکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں کسی بھی قیمت پر سرینڈرنہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ مہاجر عوام نے قوم کے غداروں کے گھناؤنے کردار کو اچھی طرح پہچان لیاہے۔ انہوں نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کے علاقوںلائنزایریا، پی آئی بی، سوسائٹی، جمشید کوارٹرکے عوام سے کہاکہ وہ لانڈھی کورنگی کے عوام کی طرح اس حلقے میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا تاریخی بائیکاٹ کرکے بتادیں کہ جہاں الطاف حسین کانام نہیں وہاں ہمارا کام نہیں۔ جناب الطاف حسین نے اس مشکل اور کڑے وقت میں بغیرکسی لالچ اورغرض کے تحریک کاکام کرنے پر ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوںکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مالی عطیات دینے پران کاشکریہ اداکیا۔
٭٭٭٭٭ 



4/18/2024 10:24:20 PM