ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کامعروف عالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کے دامادکی المناک شہادت پراظہارتعزیت
مجھ سمیت پوری قوم اس المناک سانحہ پرآپ کے دکھ میں برابرکی شریک ہے،الطاف حسین
دہشت گردعلماء حق کے گھرانوں کواجاڑکرانہیں حق کے راستے پرچلنے سے روک نہیں سکتے،الطاف حسین
دہشت گردنہیں جانتے کہ شہادت آپ کے بزرگوں کی میراث ہے،الطاف حسین
لندن :۔۔۔23، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے معروف عالم دین ومذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری سے ان کے دامادسیدمبارک رضاکاظمی ایڈووکیٹ کی المناک شہادت پردلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے علامہ طالب جوہری سمیت تمام سوگواران وپسماندگان سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاہے کہ مجھ سمیت پوری قوم اس المناک سانحہ پرآپ کے دکھ دردمیں برابرکی شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردعلماء حق کے گھرانوں کواجاڑکرانہیں حق کے راستے پرچلنے سے روک نہیں سکتے ،دہشت گردنہیں جانتے کہ شہادت آپ کے بزرگوں کی میراث ہے۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدسیدمبارک رضاکاظمی کی مغفرت فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پروردگارعالم پنجتاًپاک کے صدمے میں علامہ طالب جوہری سمیت تمام سوگواران کوصبرجمیل اوریہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)