Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعرات کی شام قائد تحریک الطاف حسین کا لندن سیکریٹریٹ میں ٹیلی فون پر رابطہ


جمعرات کی شام قائد تحریک الطاف حسین کا لندن سیکریٹریٹ میں ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 6/5/2014 1
رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسیکریٹریٹ میں موجود تمام کارکنان کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا
تھوڑی دیر میں مجھے انجیوگرافی کیلئے لے جایا جائے گا، الطاف حسین
کارکنان وعوام اللہ تعالیٰ کے حضورمیری جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل
آپ کے بھائی الطاف حسین ایک بہادر اور نڈر انسان ہیں، آزمائش کے مراحل میں
بھی ان کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں، الطاف حسین
مشکل وقت میں اپنے اتحاد کو برقراررکھیں،دانشمندی کے ساتھ پرامن جدوجہد جاری رکھیں
حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں، انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی
دنیا بھر میں مقیم ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کے نام پیغام
واجد شمس الحسن اور ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی جانب سے اظہار یکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا
لندن۔۔۔5، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعرات کی شام لندن کے مقامی اسپتال سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کیا اور رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسیکریٹریٹ میں موجود تمام کارکنان کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے سابق سفیر واجد شمس الحسن ، سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین اور جناب الطاف حسین کے چھوٹے بھائی اسرارحسین بھی موجود تھے۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کوبتایا کہ تھوڑی دیر میں مجھے انجیوگرافی کیلئے لے جایا جائے گا۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدرد ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور معصوم بچوں سے اپیل کی کہ اللہ تعالیٰ کے حضورمیری جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے بھائی الطاف حسین ایک بہادر اور نڈر انسان ہیں اور آزمائش کے مراحل میں بھی ان کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں ۔ انہوں نے کارکنان کو تلقین کی وہ اس کھٹن اور مشکل وقت میں اپنے اتحاد کو برقراررکھیں،دانشمندی کے ساتھ پرامن جدوجہد جاری رکھیں اور حق پرستانہ پیغام کے فروغ کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں، انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسیکریٹریٹ میں موجود تمام کارکنان نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام متحد ومنظم ہیں اور ان کی ولولہ انگیز قیادت میں ہرقسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ذمہ داران اور کارکنان نے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت وسلامتی کیلئے دعائیں کیں ۔ بعدازاں واجد شمس الحسن اور ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی جناب الطاف حسین سے گفتگو کی اور انہیں سابق صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری کی جانب سے اظہار یکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔



4/25/2024 10:43:42 AM