Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدر، وزیراعظم ، چیف جسٹس اورآرمی چیف ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوںاورماورائےعدالت ہلاکتوں کا نوٹس لیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ


صدر، وزیراعظم ، چیف جسٹس اورآرمی چیف ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوںاورماورائےعدالت ہلاکتوں کا نوٹس لیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ
 Posted on: 4/17/2014
صدر، وزیراعظم ، چیف جسٹس اورآرمی چیف ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوںاورماورائےعدالت ہلاکتوں کا نوٹس لیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ
لندن، 17اپریل2014ء
ایم کیو ایم برطانیہ کے انچارج ڈاکٹر سلیم دانش اور ارکین آرگنائزنگ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔ اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ نقاب پوش ، سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکار دن دہاڑے ایم کیو ایم کے کارکنان کو بغیر کسی قانونی جواز کے گرفتار کررہے ہیں اور پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سرکاری اہلکاروں کی ان کاروائیوں سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ایم کیو ایم کے دیگر کارکنان کی طرح انہیں بھی سرکاری حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل نہ کر دیا جائے۔ ایم کیو ایم کے کارکنان کی بغیر کسی عدالتی کاروائی کے جبری حراست اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے صدر ، وزیراعظم ، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کا فوری نوٹس لیں اور غیر قانونی و جبری گرفتاریوں کے ذمہ دار سرکاری اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

4/19/2024 8:02:45 AM