Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی پتھرائی ہوئی جبکہ شہید ہونے والے کارکنان کے لواحقین کی نم ناک آنکھوں نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑدیا


لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی پتھرائی ہوئی جبکہ شہید ہونے والے کارکنان کے لواحقین کی نم ناک آنکھوں نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑدیا
 Posted on: 4/17/2014
لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی پتھرائی ہوئی جبکہ شہید ہونے والے کارکنان کے لواحقین کی نم ناک آنکھوں نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑدیا 
ننھے منے بچے اسٹیج پربلک بلک کر رونے لگے جس کے باعث احتجاجی مظاہرین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور فضا پرجوش نعروں سے گونج اٹھی
ایم کیوایم کے کارکنان کو بازیاب کرایاجائے، کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے، چیف جسٹس لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے سوموٹو یکشن لیں اور سادہ لباس اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، بینرز اور پہلے کارڈ پر درج مطالبات اور نعرے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے پریس کلب پر منعقدہ عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کی جھلکیاں 
کراچی ۔۔۔17، اپریل 2014ء 
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بغیرشناخت کی ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی اور بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کے خلاف جمعرات کی شام پریس کلب کے باہر زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ 
* ایم کیوایم کے گرفتاریوں کے بعد سرکاری حراست سے لاپتا کارکنان کی بازیابی کیلئے پریس کلب پر ہونے والے عظیم الشا ن احتجاجی مظاہرے میں لاپتا کارکنان ، اسیروں کے اہل خانہ اور شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی پلے کارڈ سائز تصاویر کے ہمراہ شرکت کی جن پر لاپتہ کارکنان کے نام ، سیکٹر اور یونٹ جلی حروف میں تحریر تھے ۔ 
* احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ایم کیوایم کے کارکنان کی بازیابی ، کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرنے ، چیف جسٹس سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے سوموٹو یکشن لینے اور سادہ لباس اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے مطالبات درج تھے ۔ 
* احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں پریس کلب کے اطراف کی عمارتوں پر بینرز لگائے گئے تھے جن پر’’سادہ لباس اہلکار نامنظور نامنظور ‘‘’’ ’’مجرموں کے خلاف آپریشن کرو مہاجروں کے خلاف نہیں ‘‘’’لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی ‘‘’’خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا ‘‘’’ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ‘‘اور دیگر نعرے تحریر تھے ۔ 
* ایم کیوایم کے گرفتاریوں کے بعد لاپتا کارکنان کے اہل خانہ اور ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کے لواحقین سے احتجاجی مظاہرے میں شریک میڈیا کے نمائندگان نے گفتگو کی اس موقع پرانتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ،لاپتہ اور شہید کارکنان کے والدین ، بہنیں، بیویاں ، بچے ، بھائی اور دیگر عزیز و اقارب شدت غم سے نڈھال تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے ۔ 
* لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے پتھرائی ہوئی آنکھوں کے ساتھ جبکہ شہید ہونے والے کارکنان کے لواحقین نے نم ناک آنکھوں سے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے سوئے ہوئے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑدیا ۔ 
* احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ’’نہیں چلے نہیں چلے غنڈہ گردی نہیں چلے ‘‘’’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘’’لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی ‘‘’’خون رنگ لائے گا انقلاب آئے ‘‘نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘ اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے ۔ 
* احتجاجی مظاہرے کا آغاز 4:30بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد ناصر یامین نے حاصل کی ۔ 
* احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار ، حید رعباس رضوی ، اشفاق منگی ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن اور لاپتہ کارکنان کی ماؤں ، اہلیہ اور بیٹیوں نے بھی خطاب کیا ۔
* احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ کارکنان کی مائیں، اہلیہ اور بیٹیاں جب خطاب کررہی تھی تو ایک موقع پر ان کے ننے منے بچے اسٹیج پربلک بلک کر رونے لگے جس کے باعث احتجاجی مظاہرین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور فضا جوش نعروں سے گونج اٹھی ۔



4/23/2024 7:02:32 AM