Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی حفاظت کرنا کسی ایک فرد یا جماعت کا فرض نہیں ہے، الطاف حسین


پاکستان کی حفاظت کرنا کسی ایک فرد یا جماعت کا فرض نہیں ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/22/2014
پاکستان کی حفاظت کرنا کسی ایک فرد یا جماعت کا فرض نہیں ہے، الطاف حسین
آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ایک ایک پاکستانی کو میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
تمام قومیتوں، مسالک اور مذاہب کے افراد ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی میں بھرپور شرکت کریں
یکجہتی ریلی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کا تاریخی مظاہرہ کیا جائے گا
ملک بھر سے ریلی میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریلی میں شرکت کرسکتے ہیں
کارکنان کسی بھی مشکوک فرد یا اشیاء کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں
شاہراہ قائدین پر ریلی کے انتظامات میں مصروف ذمہ داروں اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔22،فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی حفاظت کرنا کسی ایک فردیاجماعت کا فرض نہیں ہے،ملک وقوم کو طالبان کی دہشت گردی سے نجات دلانے اورآنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ایک ایک پاکستانی کو میدان عمل میں آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے تمام قومیتوں ،مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ کل بروزاتوار کو ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی میں بھرپورشرکت کریں۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شام شاہراہ قائدین پر یکجہتی ریلی کے انتظامات میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں رہنے والی تمام قومیتوں،مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آنے والی نسل کا مستقبل روشن اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، نئی نسل کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا فرض پورا کرنا ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان دہشت گرد ، کلاشنکوف اورڈنڈا بردار شریعت نافذ کرنے کیلئے ظلم وستم اور قتل وغارتگری کا بازار گرم کررہے ہیں، مساجد، امام بارگاہوں، غیرمسلموں کی عبادت گاہوں،اسکولوں، بازاروں اور فوجی تنصیبات پر خودکش حملے اور بم دھماکے کررہے ہیں لہٰذا صرف گھروں میں بیٹھ کراظہارافسوس کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ملک وقوم کو طالبان کی دہشت گردی سے نجات دلانے اورآنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ایک ایک پاکستانی کو میدان عمل میں آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کی پاداش میں میڈیا کے دفاتراور صحافی برادری کو بھی طالبان کی جانب سے دہشت گردی کانشانہ بنایاجاچکا ہے ، اب یہ کسی ایک فردیا جماعت کی نہیں بلکہ تمام روشن خیال پاکستانیوں کی بقاء وسلامتی کی جدوجہد ہے اور اس جدوجہد میں سب کو اپنا بھرپورکرداراداکرنا ہوگا۔
جناب الطاف حسین نے کراچی میں رہنے والے پنجابی ، سندھی، بلوچ، پختون ،سرائیکی، ہزاروال، کشمیری،گلگتی ،بلتستانی اور غیرمسلم پاکستانیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں سے نبردآزما مسلح افواج، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی جانیں تک قربان کررہے ہیں،کل شاہراہ قائدین پر ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے اظہاریکجہتی کاتاریخی مظاہرہ کیا جائے گالہٰذا ایک ایک پاکستانی کافرض ہے کہ وہ یکجہتی ریلی میں بھرپورشرکت کرکے اپنا فرض پورا کرے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ پنجاب ، اندرون سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، آزادکشمیر، گلگت اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی میں شرکت کے خواہشمند کا اظہارکیا ہے لیکن وسائل اور وقت کی قلت کے سبب ایم کیوایم انہیں دوردراز کے علاقوں سے لانے کے انتظامات نہیں کرسکتی لہٰذا ریلی میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنی مددآپ کے تحت ہوائی جہاز، ریل، بس یا دیگر ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ریلی میں شرکت کرنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے ریلی کے انتظامات میں مصروف ایم کیوایم کے تما م کارکنان پر زور دیا کہ وہ احتیاط کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں ، ایک لمحہ کی بھی غفلت نہ کریں،کسی بھی مشکوک فرد یا اشیاء کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔ انہوں نے مختصر وقت میں ریلی کے انتظامات میں مصروف ایک ایک کارکن کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

4/19/2024 8:33:16 AM