Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان دہشت گردوں کے خلاف نبر دآزما مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار 23 فروری کو کراچی میں ایک بڑی عوامی ’’یکجہتی ریلی‘‘ منعقد کی جائے گی۔ الطاف حسین کا اعلان


طالبان دہشت گردوں کے خلاف نبر دآزما مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار 23 فروری کو کراچی میں ایک بڑی عوامی ’’یکجہتی ریلی‘‘ منعقد کی جائے گی۔ الطاف حسین کا اعلان
 Posted on: 2/21/2014
طالبان دہشت گردوں کے خلاف نبر دآزما مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار 23 فروری کو کراچی میں ایک بڑی عوامی ’’یکجہتی ریلی‘‘ منعقد کی جائے گی۔ الطاف حسین کا اعلان
اس عوامی ریلی کے انعقاد کا فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان نے اپنے طویل اجلاس میں کیا، رابطہ کمیٹی اور تمام تنظیمی شعبوں سے صلاح مشورے کے بعد فیصلے کی توثیق کردی ہے
رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت ایم کیوایم کے زیر اہتمام ’’یکجہتی ریلی‘‘ اتوار کو سہ پہر تین بجے کراچی میں شاہراہ قائدین پر نزد نورانی کباب ہاؤس منعقد کی جائے گی
یکجہتی ریلی میں بھرپورتعداد میں شرکت کرکے اسے تاریخی بنائیں اور انسانیت دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار مسلح افواج، ایف سی ،پیراملٹری فورسز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل یکجہتی کااظہارکریں
صحافیوں، قلمکاروں، دانشوروں، حق پرست علمائے کرام ،اساتذہ ، طلبہ وطالبات فنکاروں ، انجینئروں، ڈاکٹروں، وکیلوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، محنت کشوں، تاجروں، صنعتکاروں اورتمام شعبہ زندگی کے عوام سے الطاف حسین کی اپیل
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں عوام اورمسلح افواج ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔21، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، لیویز، دیگر پیراملٹری فورسز ،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہاریکجہتی کیلئے اتوار 23 فروری کو کراچی میں ایک بڑی عوامی ’’یکجہتی ریلی‘‘ منعقد کی جائے گی ۔اس عوامی ریلی کے انعقاد کا فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان نے اپنے طویل اجلاس میں کیا۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبوں سے صلاح مشورے کے بعد اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت ایم کیوایم کے زیراہتمام ’’یکجہتی ریلی ‘‘ اتوارکوسہ پہر تین بجے کراچی میں شاہراہ قائدین پرنزدنورانی کباب ہاؤس منعقد کی جائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام،صحافیوں، قلمکاروں، دانشوروں، حق پرست علمائے کرام، زاکرین، اینکرپرسنز، کیمرہ مینوں، فوٹوگرافروں، ٹیکنیشنز،طلبہ ،اساتذہ ،پروفیسرز، لیکچررز،طلبہ وطالبات، فنکاروں ، کھلاڑیوں، انجینئروں، ڈاکٹروں، وکیلوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں،خواتین انجمنوں، محنت کشوں، تاجروں، صنعتکاروں اور امیرغریب سمیت تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اس یکجہتی ریلی میں بھرپورتعداد میں شرکت کرکے اسے تاریخی اورکامیاب بنائیں اورملک کوانسانیت دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار مسلح افواج، ایف سی ،پیراملٹری فورسز،پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل یکجہتی کااظہارکریں،انہیں اپنے بھرپورعملی تعاون کایقین دلائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام اپنے بھرپوراتحاد کامظاہرہ کرکے ثابت کردیں کہ مسجدوں، امام بارگاہوں، مزارات، دفاعی تنصیبات اور بازاروں کو بموں سے اڑانے والے دہشت گردوں اورفوجیوں اورمعصوم شہریوں کے گلے کاٹنے والے طالبان دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج ، پیراملٹری فورسز ، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جس بہادری، جرات ہمت اوربے جگری سے لڑرہے ہیں اورقربانیاں دے رہے ہیں اس لڑائی میں عوام ان کے ساتھ ہیں اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام عوام اس یکجہتی ریلی میں بھرپورتعدادمیں شرکت کرکے اور اسے تاریخی ریلیوں میں سے ایک ریلی بناکرپوری دنیا کوبتادیں کہ دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں عوام اورمسلح افواج اورتمام قانون فانذ کرنے والے ادارے ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ 


4/25/2024 12:58:12 PM