Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیروزحسین کاقتل الطاف حسین اورایم کیوایم سے عقیدت رکھنے والوں کی نسل کشی کاتسلسل ہے،رابطہ کمیٹی


فیروزحسین کاقتل الطاف حسین اورایم کیوایم سے عقیدت رکھنے والوں کی نسل کشی کاتسلسل ہے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/18/2014
فیروزحسین کاقتل الطاف حسین اورایم کیوایم سے عقیدت رکھنے والوں کی نسل کشی کاتسلسل ہے،رابطہ کمیٹی
فیروزحسین شہیدکے قتل کانوٹس لیاجائے اورقاتلوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے،وزیراعظم،وفاقیوزیرداخلہ ،گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کمیٹی کامطالبہ
فیروزحسین شہیداورنگی ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی اوردیگرکی شرکت
کراچی ۔۔۔18، فروری2014ء
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-Aکے کارکن فیروزحسین ولدمظفراخترکے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ اسے الطاف حسین اورایم کیوایم سے عقیدت رکھنے والے حق پرستوں کی نسل کشی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے اور رواں ماہ کے دوران ایم کیوایم کے متعددکارکنان اورہمدردوں کوبے دردی سے قتل کیاجاچکاہے تاہم ابھی تک کسی ایک بھی دہشت گردکو گرفتارنہیں کیاجاسکا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب قانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکارایم کیوایم کارکنان اورہمدردوں کوگھروں سے گرفتارکرکے ان پرانسانیت سوزمظالم ڈھائے رہے ہیں اورانہیں سرکاری حراست میں ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں کوقتل وغارتگری کالائسنس دیدیاگیاہے جوایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کوبے دردی سے قتل کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن کی آڑمیں الطاف حسین اورایم کیوایم سے عقیدت ومحبت رکھنے والے حق پرستوں کی نسل کشی کا سلسلہ اب بندہوناچاہئے ۔رابطہ کمیٹی نے فیروزحسین شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فیروزحسین شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کہ وہ صبرکادامن ہاتھ سے چھوڑیں اورپرامن رہ کرظلم وستم کیخلاف اتحادواتفاق کامظاہرہ کریں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ فیروزحسین سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان وہمدردوں کے قتل نوٹس لیاجائے اورقتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکیاجائے۔
علاوہ ازیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن فیروزحسین شہیدکوسوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکی نمازجنازہ مسجدعرفات رئیس امروہی کالونی میں اداکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک،حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد،کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین،اورنگی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران،یونٹ کمیٹیوں عہدیداران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی

4/18/2024 11:20:08 PM