Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایف سی کے 23 اہلکاروں کی شہادت طالبان کی بزدلانہ حرکت ہے، اسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔ الطاف حسین


ایف سی کے 23 اہلکاروں کی شہادت طالبان کی بزدلانہ حرکت ہے، اسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/16/2014
ایف سی کے 23 اہلکاروں کی شہادت طالبان کی بزدلانہ حرکت ہے، اسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔ الطاف حسین
طالبان نے مذاکرا ت کو’’ مذاق رات ‘‘ بنادیاہے، ’’مذاکرات مذاکرات ‘‘ کے کھیل میں طالبان درجنوں حملوں میں فوجی جوانوں اورپولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں شہریوں کوخودکش حملوں اوربم دھماکوں کے ذریعے موت کی نیند سلاچکے ہیں
اب فیصلے کاوقت آن پہنچاہے ،خدارافیصلہ کرنے میں مزید تاخیر نہ کی جائے، اب مزید تاخیر پاکستان اور اس کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہے
حکومت اورمسلح افواج متفقہ طورپر آئندہ 24 سے 48گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کرکے قوم کواس سے آگاہ کریں
جب بھی حکومت اورعسکری ادارے، طالبان کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی بات کرتے ہیں توطالبان مذاکرات کی تسبیح پڑھناشروع کردیتے ہیں
یہ کیا مذاق ہے کہ طالبان اپنے قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کررہے ہیں لیکن اپنی قیدمیں موجود فوجی جوانوں کو قتل کررہے ہیں
وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،کالم نگار، دانشور اورسیاسی ودفاعی مبصرین طالبان کی نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں پرخدارا مزید خاموش تماشائی نہ بنے رہیں، طالبان کے جھوٹے وعدوں پر ہرگز یقین نہ کریں
لندن۔۔۔16، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے طالبان کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری( ایف سی) کے 23 مغوی اہلکاروں کو قتل کئے جانے کے اعترافی بیان پر شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے ایف سی کے 23 اہلکاروں کی شہادت پر شدید دکھ پہنچاہے اورطالبان کی اس بزدلانہ حرکت کی میں شدیدمذمت کرتاہوں۔ جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت اورطالبان کے مابین مذاکرات کے حوالے سے میں باربار یہ مطالبہ کرتاآیاہوں کہ اگرطالبان سے مذاکرات ہی کرنے ہیں تو اس میں مزید چندلمحوں کی بھی تاخیر نہ کی جائے لیکن طالبان نے مذاکرا ت کو’’ مذاق رات ‘‘ بنادیاہے اور تقریباً ایک ماہ سے زائدعرصہ گزرجانے کے باوجود ’’مذاکرات مذاکرات ‘‘ کے کھیل میں تحریک طالبان پاکستان ، درجنوں حملوں میں فوجی ونیم فوجی جوانوں اورپولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں پاکستانی شہریوں کوخودکش حملوں اوربم دھماکوں کے ذریعے موت کی نیند سلاچکی ہے ۔ جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ جب بھی حکومت اورعسکری ادارے، طالبان کی دہشت گردی کی وارداتوں کے خاتمہ کیلئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی بات کرتے ہیں تو طالبان، مذاکرات مذاکرات کی تسبیح پڑھناشروع کردیتے ہیں اوراس طرح وہ نہ صرف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے مزید مہلت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ عوام کومزیدابہام اورکنفیوژن کاشکار بھی کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج سے صرف ایک روز قبل علماء کونسل ، مشترکہ طورپر حکومت اورعسکری اداروں پر زور دے کرانہیں طالبان حملوں پر آنکھیں بندکرنے کامشورہ دے رہی تھی جبکہ دوسرے ہی دن طالبان نے پاک فوج کے ذیلی ادارے فرنٹیئر کانسٹبلری کے 23مغوی جوانوں کو جوجون 2010ء سے طالبان کے قبضہ میں تھے انہیں شہید کرنے کے بعد سینہ تان کر اس کافخریہ طورپر اعلان کردیاہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ کیساسنگین مذاق ہے کہ طالبان اپنے قیدیوں کی رہائی کاتومطالبہ کررہے ہیں لیکن دوسری جانب اپنی قیدمیں موجود فوجی جوانوں کو قتل کررہے ہیں۔ جنا ب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، پاکستان کے غیرجانبدارکالم نگاروں، دانشوروں اورسیاسی ودفاعی مبصرین سے پرذوراپیل کی کہ وہ طالبان کی نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں پرخدارا مزید خاموش تماشائی نہ بنے رہیں، طالبان کے جھوٹے وعدوں پر ہرگز یقین نہ کریں اورحکومت اورمسلح افواج متفقہ طورپر آئندہ 24 سے 48گھنٹوں میں کوئی حتمی فیصلہ کرکے قوم کواس سے آگاہ کریں۔ جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے مکمل اعتماد اوریقین ہے کہ حکومت اورمسلح افواج جوبھی متفقہ فیصلہ کریں گے پاکستان کے عوام اس فیصلہ پرلبیک کہتے ہوئے حکومت اورفوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اوراس فیصلہ پر عمل درآمد کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ جنا ب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کواللہ اوررسولؐ کاواسطہ دیکر ان سے ایک مرتبہ پھراپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ فیصلے کاوقت آن پہنچاہے توخدارا اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے کیونکہ اب مزید تاخیر پاکستان اوراس کی سلامتی کوناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے طالبان کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آپ کے غم میں برابرکی شریک ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 



4/16/2024 5:00:22 PM