Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں مظاہرے


الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں مظاہرے
 Posted on: 2/3/2014 1
الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں مظاہرے
مظاہرے امریکہ کے مرکزی شہروں شکاگو، واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، ہیوسٹن، ڈیلس، لاس اینجلس، ڈیٹرائٹ اور ایٹلانٹا میں ہوئے
ایک برطانوی TV چینل نے ایم کیو ایم کے خلاف عدالت سجا رکھی ہے ، مقررین 
واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے سے عباد الرحمان ، شکاگو میں جنید فہمی جبکہ نیو یارک اور ایٹلانٹا میں جوائنٹ آرگنائزرز نے خطاب کیا
شکاگو : 03فروری2014ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ کے کئی بڑے شہروں میں مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، چیپٹر انچارجز، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بڑے مظاہروں کا انعقاد امریکہ کے مرکزی شہروں شکاگو، واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، ہیوسٹن، ڈیلس، لاس اینجلس، ڈیٹرائٹ اور ایٹلانٹا میں کیا گیا۔کئی شہروں میں سخت سردی اور برفباری کے باوجودمظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے شرکت کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی محبت ، وابستگی اور عقیدت کا والہانہ اظہار کیا۔مظاہروں میں شرکاء کا جوش و خروش انتہائی قابل دید تھا جو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حمایت میں مسلسل نعرے لگا رہے تھے جبکہ BBC سے نشر ہونے والی ایم کیو ایم مخالف ڈوکومینٹری کی بھر پور مذمت کرتے رہے۔واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے سے عباد الرحمان ، شکاگو میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی جبکہ نیو یارک اور ایٹلانٹا میں جوائنٹ آرگنائزرز نے خطاب کیا۔ جنید فہمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک بار پھر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو پاکستان میں Status Quo کا حصہ نہ بننے اور لبرل اور پروگریسوپاکستان کے جدوجہد کرنے کی پاداش میں ملکی اوربین لاقوامی سازشوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ہر دور میں سب سے بڑا جرم یہ رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے مفاد اور مستقبل کو ہمیشہ مقدم رکھا اور اندرونی و بیرونی قوتوں سے ڈکٹیشن لینے سے صاف انکار کر دیا۔ سینٹرل آرگنائزر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جناب الطاف حسین دہشت گردی ، مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت میں گھرے پاکستان اور پاکستانیوں کو ایک جگہ جمع اور متحد رکھنا چاہتے ہیں جبکہ مائنس الطاف حسین کے فارمولے پر کام کرنے والی طاقتیں دراصل پاکستان کے وجود اور سالمیت پر ر کاری ضرب لگا رہی ہیں۔ جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی نے اپنے خطاب میںBBCکی حالیہ ڈوکومینٹری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین کی صحت ، سلا متی اور درازئی عمر کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

4/23/2024 10:42:09 AM