Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائی کورٹ کے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کو غیر قانونی قرار دینے کے تاریخ ساز فیصلے پر اہلیان سندھ سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کو ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ کی مبارکباد


سندھ ہائی کورٹ کے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کو غیر قانونی قرار دینے کے تاریخ ساز فیصلے پر اہلیان سندھ سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کو ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ کی مبارکباد
 Posted on: 12/31/2013
سندھ ہائی کورٹ کے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کو غیر قانونی قرار دینے کے تاریخ ساز فیصلے پر اہلیان سندھ سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کو ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ کی مبارکباد 
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی قانون میں سیاہ ترامیم کرنے والوں کیلئے سبق ہے، اراکین سینیٹ ایم کیوایم 
الیکشن کمیشن، عدلیہ اور صوبائی و وفاقی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کا 18 جنوری کو انعقاد یقینی بنائیں اور سندھ ہائی کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر عملدرآمد میں حائل تمام رکاوٹوں کو فی الفور دور کریں، اراکین سینیٹ 
کراچی ۔۔۔۔31دسمبر 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سینیٹ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کو غیر قانونی قرار دینے کے تاریخ ساز فیصلے پر اہلیان سندھ سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں ترامیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی تھی اور اس ضمن میں ان کی جانب سے بلدیاتی قانون میں غیر قانونی ، غیر جمہوری اور آمرانہ ترامیم کی گئیں جس میں کئی شقیں آئین سے متصادم تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے عوام دوست اور سچائی پرمبنی فیصلے نے بلدیاتی قانون میں سیاہ ترامیم کے بل بوتے پر حکومت سندھ کے کراچی میں جیالے میئر کے خودساختہ دعوؤں اور سہانے خوابوں کی تعبیر بدل دی ہے اور اب مظلوم عوام جیالے میئر کے دعوؤں اور خوابوں کی حقیقت سے آگاہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعدبلدیاتی قانون میں سیاہ ترامیم کرنے والوں کیلئے سبق ہے لہٰذاوہ نہ صرف اس فیصلے کوکھلے دل سے تسلیم کرے بلکہ طاقت کے نشے میں غیر قانونی ترامیم اور اقدامات پر مزید عمل پیرا ہونے کے بجائے جمہوریت دشمن روش کو فی الفور ختم کریں اسی میں سندھ اور ملک بھر کے عوام کی بھلائی ہے۔ ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ نے الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور صوبائی ووفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کا 18جنوری کو انعقاد یقینی بنایا جائے اور سندھ ہائی کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر عملدرآمد میں حائل تمام رکاوٹوں کو فی الفور دور کرکے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ابہام ختم کیا جائے ۔

4/25/2024 2:36:12 PM