Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔الطاف حسین


عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔الطاف حسین
 Posted on: 10/15/2013
عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک ممتازفلاحی ادارہ ہے جس نے قیامت خیززلزلہ، قحط ،سیلاب ہویاکوئی بھی قدرتی آفت یاسانحہ ہو، ہرموقع پر مصیبت زدگا ن کی ہرممکن مدد کی 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب ومستحقین کی بلاامتیاز امداد کاسلسلہ بھی پورے سال جاری رہتاہے
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں قربانی کی کھالوں، زکوٰۃ، صدقات اور دیگر عطیات کی مددسے ہی کی جاتی ہیں
لندن ۔۔۔۔ 15 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک ممتازفلاحی ادارہ ہے جس نے آزادکشمیر اور خیبر پختونخوامیں قیامت خیززلزلہ ہو،تھراوربلوچستان میں قحط ہویاسندھ،پنجاب میں سیلاب ہویاکوئی بھی قدرتی آفت یاسانحہ ہو،خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ہرموقع پر مصیبت زدگا ن کی ہرممکن مدد کی ۔ اس کے علاوہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب ومستحقین کی بلاامتیاز امداد کاسلسلہ بھی پورے سال جاری رہتاہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کراچی میں نذیرحسین اسپتال،بڑے پیمانے پر ایمبولینس سروس جاری ہے۔اس کے علاوہ اسی فلاحی ادارے کی جانب سے نذیرحسین یونیورسٹی تعلیم کے شعبے میں عوام کی خدمت کررہی ہے۔کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی نذیرحسین میڈیکل سینٹر،چائلڈاسپتال اورمختلف فلاحی مراکز بھی دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ملک کے دیگرشہروں میں بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس جاری ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ان فلاحی اورامدادی سرگرمیاں قربانی کی کھالوں، زکوٰۃ، صدقات اورعوا م کے دیگر عطیات کی مددسے ہی کی جاتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں تاکہ وہ مزیدبہتراورمؤثراندازمیں اپنی فلاحی وامدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری رکھ سکے اوران کادائرہ بڑھاسکے۔ 



4/16/2024 1:09:13 PM