Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

Inauguration Ceremony of MQMUSA Central Office Chicago With Respected Debra Silverstein Alderman 50Th Ward Chicago & Ira Silverstein Democratic Member of Senante Illinois.April,15 2018.


Inauguration Ceremony of MQMUSA Central Office Chicago With Respected Debra Silverstein Alderman 50Th Ward Chicago & Ira Silverstein Democratic Member of Senante Illinois.April,15 2018.
 Posted on: 4/15/2018


شکاگو میں ایم کیوایم اوورسیز امریکہ یونٹ کے مرکزی دفترکا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا 
شکاگو کی سٹی کونسل کی منتخب رکن Alderman Debra Silverstein اورڈیموکریٹک ممبر آف سینیٹ آف الینائے Ira Silverstein نے ایم کیوایم امریکہ کے مرکزی دفترکا افتتاح کیا
مہمانوں کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے معزز مہمانوں کو خصوصی شیلڈ اور یاداشت پیش کی گئی
ایم کیوایم کی جانب سے مہمانوں کو پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف غیرقانونی وغیرآئینی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے دفتر میں آکر مجھے دلی خوشی ہوتی ہے، ڈیبرا سلوراسٹین
الطاف حسین کی تحریر،تقریراورتصویر پرعائدپابندی پرقابل افسوس ہے ، ڈیبرا سلوراسٹین
دنیا کے ہرمعاشرے میں استاد بہت تعظیم اورعزت کے مستحق ہوتے ہیں، آئرا سلوراسٹین
پاکستان میں عظیم پروفیسرحسن ظفرعارف کو اس لئے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا کہ وہ حق کیلئے آواز بلندکررہے تھے ، آئراسلوراسٹین
پاکستان میں شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیاجانا چاہیے، آئراسلوراسٹین

شکاگو۔۔۔15، اپریل2018ء
امریکی ریاست شکاگو میں ایم کیوایم اوورسیز امریکہ یونٹ کے مرکزی دفترکا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ہے ۔ شکاگو میں واقع ڈیوان ایونیو میں آفس کا افتتاحth 50 وارڈ سٹی کونسل کی منتخب رکن Alderman Debra Silverstein اورڈیموکریٹک ممبر آف سینیٹ آف الینائے Ira Silverstein نے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر سہیل شمس، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل یوسف زئی، شکاگو چیپٹر کے انچارج عدنان قریشی ، اراکین فہد خان، راشد مشتاق اور کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے معزز مہمانوں کو خصوصی شیلڈ اور یاداشت پیش کی گئی۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران کی جانب سے سٹی کونسل کی منتخب رکن ڈیبرا سلوراسٹین اور اسٹیٹ سینیٹر آئرا سلوراسٹین کو پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف غیرقانونی وغیرآئینی اقدامات ، مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، گرفتاریوں، جناب الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر پابندی اورملک بھرکے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ اورجدوجہد کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ ڈیبرا سلوراسٹین نے جناب الطاف حسین کی سیاسی وفلاحی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے دفتر میں آکر مجھے دلی خوشی ہوتی ہے اور میں ایم کیوایم کے نظم وضبط سے بہت متاثرہوں۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی تحریر،تقریراورتصویر پرعائدپابندی پر گہرے افسوس کااظہارکیا۔ اس موقع پر اسٹیٹ اسمبلی کے سینیٹر آئرا سلوراسٹین نے مہاجروں بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل پر انتہائی حیرت اوردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے ہرمعاشرے میں استاد بہت تعظیم اورعزت کے مستحق ہوتے ہیں لیکن مجھے یہ جان کرحیرت ہوئی ہے کہ پاکستان میں اتنے عظیم پروفیسر کو صرف اس لئے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا کہ وہ حق کیلئے آواز بلندکررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیاجانا چاہیے ۔ 
*****







4/20/2024 12:38:00 AM