Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں سندھ تنظیمی کمیٹی کا اجلاس


ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں سندھ تنظیمی کمیٹی کا اجلاس
 Posted on: 8/27/2016
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں سندھ تنظیمی کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین اور اندرون سندھ حیدرآباد ، میر پور خاص ، ٹنڈو الہ یار ، سانگھڑ ، جامشورو اور سکھر کے زونل انچارجز کی شرکت
ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، صابر قائم خانی ، زبیر احمد ، دلاور قریشی ،ڈاکٹر ظفر کمالی ، سلیم بندھانی حیدرآباد کے حق پرست میئر طیب حسین ، ڈپٹی میئر سہیل مشہدی میرپور خاص کے چیئرمین فاروق جمیل درانی ،وائس چیئرمین فرید احمداور
دیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے
اجلاس میں تحریکی کام کو پرامن ، جمہوری اور سیاسی طور پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیاکراچی سمیت اندرون سندھ میں سیاسی دفاتر کو سیل ار مسمار کرنے پر بھی گہری تشویش کااظہار اوریم کیوایم شعبہ خواتین کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت بھی کی
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے حکام بالا سے بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا
کراچی ۔۔۔27، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستار کی سربراہی میں آج ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود و اراکین اور اندرون سندھ حیدرآباد ، میر پور خاص ، ٹنڈو الہ یار ، سانگھڑ ، جامشورو اور سکھر کے زونل انچارجز و ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، صابر قائم خانی ، زبیر احمد ، دلاور قریشی ،ڈاکٹر ظفر کمالی ، سلیم بندھانی حیدرآباد کے حق پرست میئر طیب حسین ، ڈپٹی میئر سہیل مشہدی میرپور خاص کے چیئرمین فاروق جمیل درانی ،وائس چیئرمین فرید احمداور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اندرون سندھ کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے زونل انچارج و اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنی مکمل رپورٹس پیش کیں ۔ اجلاس میں تحریکی کام کو پرامن ، جمہوری اور سیاسی طور پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں سیاسی دفاتر کو سیل ار مسمار کرنے پر بھی گہری تشویش کااظہار کیا جبکہ شعبہ خواتین کی کارکنان کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے حکام بالا سے بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

4/24/2024 11:16:19 AM