Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں شامل ہونے کی پاداش میں پاک سرزمین کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


 Posted on: 7/24/2016
پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں شامل ہونے کی پاداش میں پاک سرزمین کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعید کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم میں واپس آنے کی پاداش میں پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردو ں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکن کے بہیمانہ قتل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں ، حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی انتہائی حیرت انگیز اور معنی خیز ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
فیصل سعید کے بہیمانہ قتل سے پاک سرزمین پارٹی کے ضمیر فروشوں کااصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے ،ر ابطہ کمیٹی 
فیصل سعید کے قتل میں ملوث پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رابطہ کمیٹی کا فیصل سعید شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔24، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی کے علاقے 51-C ایریا میں پاک سر زمین پارٹی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس شامل ہونے والے ایم کیو ایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعیدکو پاک سرزمین کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی دہشت گردوں کے ہاتھوں پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس آنے والے کارکن کے بہیمانہ قتل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں ، حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی انتہائی حیرت انگیز اور معنی خیزہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فیصل سعید کورنگی کے علاقے 51-Cایریا میں شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ پاک سرزمین سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے انہیں اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے شہید ہوگئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس آنے کی پاداش میں فیصل سعید کاپاک سرزمین کے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل سے پی ایس پی کے ضمیر فروشوں اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، انہیں وفاداریاں تبدیل کرکے پی ایس پی میں جانے پر مجبور کیاجارہا ہے ، اسیری کے دوران بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس پی چھوڑ کر واپس آنے والوں کوپاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کے ذریعے کھلی قتل و غارتگری کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیا ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل میں ملوث پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کے خلاف آئین وقانون کب حرکت میں آئے گا ؟ اور ایم کیوایم بے گناہ کارکنان کے سفاک قاتلوں کو آخر کب سزائیں دی جائیں گی ؟ ۔ کیا ایم کیوایم کے کارکنان اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ کیا ان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں پر ملک کے آئین و قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ہے ؟ ۔رابطہ کمیٹی نے فیصل سعید شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فیصل سعید شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوا زشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختیارسے مطالبہ کیا کہ پی ایس پی چھوڑ کر ایم کیوایم میں واپس آنے کی پاداش میں ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 25کے کارکن فیصل سعید کوپی ایس پی دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے ،پاک سرزمین پارٹی کے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور فیصل سعید کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دی جائے ۔ 

4/23/2024 2:54:21 AM