Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے ، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ، وسائل دیئے جائیں اور ملک بھر میں 20صوبے بنائے جائیں ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار


ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے ، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ، وسائل دیئے جائیں اور ملک بھر میں 20صوبے بنائے جائیں ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/18/2016
ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے ، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ، وسائل دیئے جائیں اور ملک بھر میں 20صوبے بنائے جائیں ، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار 
را سے فنڈنگ یا انڈیا سے رابطہ کو مسترد کرتے ہیں یہ الزام میڈیا میں لگا ہے ، میڈیا پر ہی اس کا جواب دیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار 
فکری اور نظریاتی تحریکیں حالات سکون میں نہیں رہتی ، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم شاہد پاشا 
پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں نے جناب الطاف حسین کی قدر نہیں کی ، رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمدقائم خانی 
جناب الطاف حسین کی کامیاب جہد مسلسل باطل قوتوں کے ایوان میں ہلچل مچائے رکھتی ہے، رکن رابطہ کمیٹی محترمہ ریحانہ نسرین 
مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کا جناب الطاف حسین کے علاوہ کوئی نعم البدل نہیں ہے ، رکن رابطہ کمیٹی کمال ملک 
جناب الطاف حسین کی کردار کشی کرنے والوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،رابطہ کمیٹی رکن اسلم خان آفریدی
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ مرکزی اجتماع سے مقررین کا خطاب 
کراچی ۔۔۔18، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار 24سال کے بعد پاکستان قائم نہیں رہ سکا اور ایم کیوایم اپنے قیام کے 32سال مکمل کررہی ہے،یہ ایک اشارہ بھی ہے کہ اب باقی ماندہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کی ضمانت 32سال سے ہر چیلنجز کا مقابلہ کرنے والا ہی دے سکتا ہے اور وہ شخصیت جناب الطا ف حسین کی ہے،را سے فنڈنگ یا انڈیا سے رابطہ کو مسترد کرتے ہیں یہ الزام میڈیا میں لگا ہے ، میڈیا پر ہی اس کا جواب دیں گے اگر عدالتوں میں ثبو ت و شواہد کے ساتھ یہ الزام آئے گا تو ہم اس کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کئے گئے تاریخی اور عظیم الشان مرکزی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مجموعی طور پر لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا سیاسی عمل اور جناب الطا ف حسین کا نظریہ آج 32سال مکمل کررہا ہے جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان چوبیس سال قائم نہیں رہ سکا اور چوبیس برس میں پاکستان کے ہوس اقتدار رکھنے والے حکمرانوں نے اسے دولخت کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ہی سینکڑوں سازشیں 32برس میں مظلوموں کا علم اٹھانے پر مظلوموں کے قائد جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف بھی سازشیں کی گئیں ہم نے ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور الحمد اللہ 32سال کے بعد بھی سینکڑوں چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ہر چیلنجز کو موقع میں تبدیل کرنے کے بعد آج بھی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جناب الطاف حسین سے محبت و عقیدت کااظہار کررہا ہے اور ان کے حق میں پرجوش نعرے بلند کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے اور یہ معاملہ ٹاک شوز میں کیوں نہیں اٹھایا جارہا ہے جب لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ آبادی کتنی ہے کیسے دیانتداری سے عوام کی پالیسیاں تشکیل دی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے بعد دوسرا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں 20صوبے بنائے جائیں اور ہمیں نئے صوبے بنانے سے روکنے کیلئے سزا دی جارہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت بلدیاتی ادارو ں کو اختیارات اور وسائل دیئے جائیں اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی میڈیا پر پابندی کو ختم کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن جناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کا دن ہے اور ان کی سوچ ، فکر و نظریئے اور ویژن کے ساتھ وفا نبھانی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں منزل سے ہٹانے کیلئے ایک مرتبہ پھر نیا چیلنج ہمارے سامنے لاکر رکھا گیا ہے ہم اس چیلنجز میں الجھ کر اپنے راستے سے ہٹیں گے نہیں بلکہ یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ اپنے اتحاد کو قائم رکھیں گے اور منزل کو پائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈی ریل نہیں ہوں گے اور پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ اپنے اتحاد کو قائم و دائم رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کے بجائے اپنی وکٹ پر دوسروں پر کھیلائیں گے ، بلدیاتی انتخابات میں ہمیں عوامی حمایت و تائید کا تازہ مینڈیٹ ملا ہے ،جو الزام اب لگے ہیں ایسے ہی جھوٹے الزامات روز اول سے لگ رہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ جناح پور سازش سے بڑا کوئی الزام ہوسکتا ہے ؟جب اسے واپس لے لیا گیا ہے تو اب را سے فنڈنگ یا انڈیا سے رابطہ کا تعلق کے الزام کو مسترد کرتے ہیں ،یہ الزام میڈیا میں لگا ہے اگر عدالتوں میں ثبو ت و شواہد کے ساتھ یہ الزام آئے گا تو ہم اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ کہا جارہا ہے کہ ہم عدالت میں نہیں جارہے ہیں اس لئے ہمارا موقف کمزور ہے ، میں بتانا چاہتا ہوں کہ آئین و قانون اور عدل یہ کہتا ہے کہ میڈیا پر الزام لگا ہے تو اس کا جواب میڈیا پر دینا ہی کافی ہے اور اگر عدالت میں لگے تو عدالت میں جاکر دیں گے ۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے کہا کہ ایم کیوایم جدوجہد کے آج 32سال مکمل کرچکی ہے اور جناب الطاف حسین کی زندگی کے 38برس حق پرستانہ جدوجہد میں وقف ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین نے اپنی جوانی ، امنگیں اور خواہشات اورسب کچھ حق پرستی جدوجہد کی خاطر قربان کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فکری اور نظریاتی تحریکیں حالات سکون میں نہیں رہتی ہیں اور ہمیں جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کو ہر مشکل ، کٹھن اور دشوار حالات میں پھیلانا ہے ۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ جو شروع دن سے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی بات کررہے ہیں وہ یاد رکھیں اس سے قبل بھی ایم کیوایم کو ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی جاچکی ہیں ہم مقدمات سے ڈرنے اور بھاگنے والے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں نے جناب الطاف حسین کی قدر نہیں کی جنہوں نے عوام کے دلوں کو فتح کیا ہے اور عوام کے دلوں کو فتح جعلی اداکارہرگز نہیں کرسکتے ہیں 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ریحانہ نسرین نے کہا کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ تحریک میں لاکھوں نواجوں اور بزرگوں کا لہو شامل ہے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کو انتشار پیدا کرکے روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔انہوں کہا کہ جناب الطاف حسین نے برسوں سے اپنے یا اپنے خاندا ن کے مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا اور صرف اور صرف مظلوم قومیتوں کے حقوق کیلئے اپنے آپ کو وقف کئے رکھا ہے اور جناب الطاف حسین کی کامیاب جہد مسلسل باطل قوتوں کے ایوان میں ہلچل مچائے رکھتی ہے ۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے تمام قومیتوں کو متحد کرکے ان کے حقوق کی عملی جدوجہد شروع کی ۔ انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ہمارے درمیان سے ضمیر فروشوں کو نکال کر یہ ظاہر کرناچاہتی ہیں کہ ایم کیوایم کمزور ہوگئی ہے اور مظلوم قومیتوں نے جناب الطاف حسین کو چھوڑ دیا ہے لیکن آج سازشیں قوتیں دیکھ لیں کہ جناح گراؤنڈ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین مظلوم قومیتوں کے متفقہ لیڈر ہیں اورمظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کا جناب الطاف حسین کے علاوہ نعم البدل نہیں ہے ۔ 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہا کہ ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ میں لاکھوں کا مجمع ہے لیکن جناب الطاف حسین نے عوام و کارکنا ن کو ہمیشہ امن ، محبت اور پیار کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچ رہا ہے اور جناب الطاف حسین کی کردار کشی اور جھوٹے الزامات عائد کرنے والوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے کہا کہ آنے والا وقت بھی قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا ہے ، وہ کل بھی عوام کے مقبول ترین لیڈر تھے اور آج بھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے ساتھ جتنی ناانصافیاں کی جائیں گی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ مثبت پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے اور عوام کو بدظن نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین جیسے لیڈر صدیوں میں پیداہوتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف سازشیں کرنا بند کی جائیں اور ایم کیوایم کو ملک کے آئین وقانون کے تحت اپنایاجائے اور اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کیاجائے ۔ 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہی مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول جلد ممکن ہوگا۔
تصاویر

4/24/2024 12:55:46 PM