Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صاف کراچی مہم پانچویں روز میں داخل ہوگئی


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صاف کراچی مہم پانچویں روز میں داخل ہوگئی
 Posted on: 3/15/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صاف کراچی مہم پانچویں روز میں داخل ہوگئی
شہر کی متعددیوسیز کلین کراچی کے ساتھ ساتھ گرین کراچی میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں
ایم کیوایم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 14سے 16یوسیز میں صفائی کے امور انجام دیئے جارہے ہیں 
صفائی مہم میں کارکنان ، عوام کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی جانب سے بھی حصہ لیاجارہا ہے 
اختیارات اور وسائل نہ ہونے کا ایم کیوایم نے بہانہ نہیں بنایا بلکہ عملی طور پر صاف کراچی مہم کے ذریعے شہریوں کی خدمت کیلئے نکل آئی ہے، شہریوں کے تاثرات 
کر اچی ۔۔۔15مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صاف کراچی مہم پانچویں روز میں داخل ہوگئی اور جیسے جیسے صفائی مہم اپنے اگلے مراحل میں داخل ہورہی ہے ویسے یسے شہر کی متعددیوسیز کلین کراچی کے ساتھ ساتھ گرین کراچی میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام صاف کراچی مہم کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر شہر کی 14سے 16یوسیز میں صفائی کے کام انجام دیئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے سینکڑوں رضاکاران بیلچوں، کدالوں، کچرا ٹرالیوں، پھاوڑوں سے مختلف علاقوں میں کئی ٹن کچرا ٹھکانے لگانے ، ملبہ اٹھانے ، شجر کاری کرنے ، گندے پانی کے جوہڑ صاف کرنے ، ان پر چونا ڈالنے اورجراثیم کش ادویات کے اسپرے کرنے کے کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں ، صفائی مہم میں ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستاراور رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی نے ڈسٹرکٹ سائوتھ ، رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا ، محترمہ ریحانہ نسرین نے ڈسٹرکٹ ایسٹ ، رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسن ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ، رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک اور نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے ڈسٹرکٹ ویسٹ ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ، محترمہ ذرین مجید نے ڈسٹرکٹ کورنگی کی مختلف یوسیز میں صفائی کے کاموں میں حصہ لیا اس موقع پر ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نامز د میئر و ڈپٹی میئر ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ صاف کراچی مہم کے پانچویں روز ایم کیوایم کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد ٹائون کی یوسی 02عید گاہ چوک ، یوسی 06گجر چوک ، جناح روڈ منظور کالونی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے ناظم آبادگلبہار ٹائون کی یوسی 44حاجی مرید گوٹھ ، یوسی 45ہادی مارکیٹ ، یوسی 46عباسی شہید اسپتال ، یوسی 47پاپوش نگر ، خلاف چوک ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے پاک کالونی ٹائون کی یوسی 02لیبر اسکوائر ، یوسی 05پاک کالونی ، یوسی 06پرانا گولیمار ، یوسی 07نیو حسرت موہانی کالونی ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی ٹائون کی یوسی 04مجید کالونی ، یوسی 06خلد آباد ، میڈیکو گرائونڈ ، خلد آباد مرغی خانہ سی اسٹاپ اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کے علاقے لیاری ٹائون ، رنچھوڑ لائن ٹائون کی یوسی 18غازی نگر ، یوسی 20ملت نگر ، صدیق وہاب روڈ عظیم پلازہ اور گذدر آباد نشرروڈ کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے محنت اور جانفشانی کے ساتھ انجام دیئے گئے ۔ صفائی مہم کے سلسلے میں علاقائی سطح پر عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایم کیوایم کو زبردست تعاون حاصل رہااور انہوں نے بھی صفائی ستھرائی کے کاموں میں عملی طو ر پر حصہ لیا ۔ اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم تمام مصائب اور مشکلات کے باوجود عوامی مسائل کے غافل نہیں ہے ، اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود ایم کیوایم نے اس کا بہانہ نہیں بنایا بلکہ عملی طور پر شہریوں کی خدمت کیلئے نکل آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے ذریعے ایم کیوایم شہریوں کی بڑی خدمت کررہی ہے ، اس سے شہریوں کو تعفن ، غلاظت کے ڈھیروں اور وبائی امراض سے تحفظ ملا ہے اورانہوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم سے قبل ایسا محسوس ہوتا ہورہاتھا کہ شہر کا کوئی والی و ارث نہیں ہے ، حکومت سندھ نے کراچی کو ہر طرح سے نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ کچرے اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی ہے اور ایسے حالات میں صاف کراچی مہم ایم کیوایم کی عوام سے مخلصی کو ثابت کرتی ہے


 لانڈھی ٹاؤن



ناظم آبادگلبہار ٹائون

رنچھوڑ لائن ٹائون




پاک کالونی ٹائون




4/19/2024 3:52:06 AM