Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اپنی مدد آپ کے تحت ’’صاف کراچی مہم‘‘ کا دوسرا دن


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اپنی مدد آپ کے تحت ’’صاف کراچی مہم‘‘ کا دوسرا دن
 Posted on: 3/11/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اپنی مدد آپ کے تحت ’’صاف کراچی مہم‘‘ کا دوسرا دن
رابطہ کمیٹی کے ارکان، نامزد میئر و ڈپٹی میئر، منتخب عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے کارکنان نے کراچی نے شہر کے 6 ڈسٹرکٹس کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری صفائی مہم میں حصہ لیا
صفائی مہم کے دوران کئی ٹن کچراٹھکانے لگایاگیا، گلیوں اورسڑکوں پر جمع گندا پانی صاف کیاگیااوروال چاکنگ صاف کی گئی
عوام نے کیمپوں پر آکر کچرے اور گندگی کے ڈھیروں کی نشاندہی کی اور ان کی صفائی کیلئے درخواستیں جمع کرائیں
کراچی کے شہریوں کو صاف ستھرا اورصحت ماحول فراہم کرنے کیلئے ایم کیوایم عملاً کوشاں ہے ، شہریوں کے تاثرات
کراچی ۔۔۔11، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اپنی مددآپ کے تحت ’’صاف کراچی مہم ‘‘کے دوسرے دن بھی شہرکے مختلف علاقوں سے گندگی کے ڈھیر صاف کیے گئے، صفائی مہم کے دوران عوامی سطح پر زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔صفائی مہم کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے لائنز ایریا ٹاؤن کی یوسی 11قادری پکوان انکوائری آفس ، یوسی 9جٹ لائن Kگراؤنڈ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 16، 17میک کالجیٹ سٹی حسن ، یوسی 19، 20شپ آنر کالج ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی یوسی 19، 24، 26رحمت چوک اور ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن ، ڈسٹرکٹ کورنگی و ملیر ٹاؤن کی یوسی 02، 03ماڈل کالونی پھاٹک اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے رنچھوڑ لائن کی یوسی 24پولیس کھارادر کے علاقوں میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک شہرکو صاف ستھرا رکھنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پرمختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کئے گئے ،کئی ٹن کچرا ، ملبہ اور گندگی کے ڈھیرکو ٹھکانے لگایا گیا ، شجر کاری کی گئی، گٹروں کے ڈھکن لگائے گئے ،نالوں کی صفائی کی گئی ،سڑکوں اور گلیوں میں جمع گندا پانی صاف کیاگیا اوروال چاکنگ صاف کی گئی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ رنچھوڑ لائن ٹاؤن کی یوسی 25، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن، نامزدمیئر کراچی وسیم اختر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ لائینز ایریا ٹاؤن کی یونین کونسلوں میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسین ، ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ ، کمال ملک ، مطیع الرحمن ، محترمہ ریحانہ نسرین ، گلفراز خان خٹک ، اظہار احمد خان ، عارف خان ایڈووکیٹ ، محترمہ زرین مجید ، اسلم آفریدی ، عادل خان ، زاہد منصوری ، ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، نامزدڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرا،حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،بلدیاتی نمائندے ، ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد عوام بھی صفائی مہم میں شریک تھے۔ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے بیلچے ، پھاڑوں، کدالوں ، کچر ا گاڑیوں کی مدد سے صفائی ستھرائی کے امور انجام دیئے۔ صفائی مہم میں حصہ لینے والے ذمہ داروں اورکارکنوں نے پیلے رنگ کے کیپ پہن رکھے تھے جن پر ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے الفاظ تحریر تھے ۔ صفائی مہم میں ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ، اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے بھی صفائی مہم میں بھرپورحصہ لیا۔صفائی مہم کے سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پررکاوٹوں کے باوجود ایم کیوایم نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی عملی جدوجہد کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد عوام کی عملی خدمت ہے ، سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کرے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنے کا سلسلہ بند کرے ۔

Lines  Area


North  Nazimabad



Ranchor  line



District  Malir

4/23/2024 5:02:31 AM