Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین


کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
 Posted on: 3/10/2016
کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
شہرکوڑے کرکٹ اورکچرے سے صاف ہوگا توشہرکی فضاء صاف ہوگی،شہرجراثیم سے پاک ہوگا۔ الطاف حسین
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں کہ لیکن ابھی تک میئر کا الیکشن نہیں ہوسکا ہے۔ الطاف حسین
کراچی کو بیورو کریسی کے ذریعے چلایا جارہا ہے، شہرمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہت خراب ہے ۔الطاف حسین
وزیراعلیٰ سندھ کو چاہیے کہ شہرکی صفائی ستھرائی میں ایم کیوایم کے ساتھ تعاون کریں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 10 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صفائی مہم کے آغازمیں ملیرمیں کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ شہرہماراہے اور شہر کوڑے کرکٹ اورکچرے سے صاف ہوگا توشہرکی فضاء صاف ہوگی،شہرجراثیم سے پاک ہوگااورشہری بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے لہٰذاصفائی ستھرائی ہماری دینی فریضہ بھی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں کہ لیکن ابھی تک میئر کاالیکشن نہیں ہوسکا ہے اورشہرکوابھی تک بیوروکریسی کے ذریعے چلایاجارہاہے جس کی وجہ سے شہرمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہت خراب ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کوبھی اس پرتوجہ دینی چاہیے ، یہ شہران کابھی ہے،لہٰذا انہیں بھی چاہیے کہ شہرکی صفائی ستھرائی میں ایم کیوایم کے ساتھ تعاون کریں۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے کہاکہ وہ غریب ومتوسط طبقہ کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہوں،وہ اپنی اناکو ختم کرتے ہوئے مل جل کرصفائی مہم میں حصہ لیں۔ 

4/19/2024 5:21:14 PM