Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے ایم کیوا یم کی جدوجہد کا نیا باب کھلاہے ،سید حیدر عباس رضوی


بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے ایم کیوا یم کی جدوجہد کا نیا باب کھلاہے ،سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 12/8/2015
بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے ایم کیوا یم کی جدوجہد کا نیا باب کھلاہے ،سید حیدر عباس رضوی
الیکشن میں کامیابی کے بعد مئیرزاور چےئرمین کو بااختیار بنانے کیلئے سندھ اسمبلی اور عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے
اللہ تعالیٰ کے شکرانے کے بعد کراچی حیدرآباد ، میر پورخاص میں ہم پر بھر پور اعتماد کرنیوالے عوام کے تہہ دل سے مشکو ر ہیں
بلدیاتی اداروں میں پچھلی تاریخوں پر تقرریاں ، تبادلے ، ٹینڈرز کئے جارہے ہیں،فوری رکوائے جائیں،سید حیدر عباس رضوی 
سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لیکر آرٹیکل 140Aکے تحت بلدیاتی امیدواران کے اختیارات انہیں واپس دلوائیں ،وسیم اختر
لال قلعہ گراؤنڈ میں بلدیاتی امیدواران و دیگر رہنما ؤں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔8دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما سید حیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے ایم کیوا یم کی جدوجہد کا نیا باب کھلاہے ، کامیاب ہونے کے بعد مئیرزاور چےئرمین کو بااختیار بنانے کیلئے سندھ اسمبلی اور عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،اللہ تعالیٰ کے شکرانے کے بعد کراچی حیدرآباد ، میر پورخاص میں ایم کیوا یم پر بھر پور اعتماد کرنیوالی ماؤں، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں و دیگرعوام کے تہہ دل سے مشکو ر و ممنون ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام کامیاب بلدیاتی امیدواران، اراکین رابطہ کمیٹی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید حیدرعباس رضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کو تاریخی مینڈیٹ سے کامیاب کرایاہے جس پر ہم نے ملک کے کونے کونے میں نوافل شکرانہ ادا کئے ہیں ، ہم اس موقع پر ہم ان تمام افراد بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سے بھی اظہار تشکر کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود5دسمبر کو اپنے گھروں سے نکل کر ایم کیوا یم واضح اکثریت سے کامیاب کروایاہے۔انہوں نے کہاکہ اہل کراچی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ اس شہر کا مینڈیٹ جناب الطاف حسین کا اور حق پرستوں کا مینڈیٹ ہے جس پر جناب الطاف حسین نے کامیاب ہونیوالے نمائندوں ، رابطہ کمیٹی اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد اب منتخب نمائندے عوامی خدمت کو ترجیح دیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے منشور میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایم کیوا یم 2013ء کے بلدیاتی انتخابی نظام کو مسترد کرتی ہے کیونکہ اس نظام کے تحت سندھ کے شہری علاقوں کے نو منتخب مئیرز کے پاس کو ئی اختیار نہیں ہے جس کی ہم نے اسمبلی میں بھی واضح مخالفت کی تھی لیکن حکمراں جماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی مشترکہ اکثریت کے سبب ایم کیوا یم اس نظام کور اسمبلی سے مسترد کروانے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ یہ کالا قانون اختیارا ت بیوروکریسی کودیتاہے اور بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کرتاہے اور اس نظام کے نفاذ کا بنیادی مقصد بلدیاتی اداروں پر صوبائی حکومت کا کنٹرول کرناہے جبکہ آئین پاکستان کی شق 140Aکہتاہے کہ صوبائی حکومتیں قانون سازی کے ذریعے اپنے صوبے میں بلدیاتی اداروں کے قیام کو نا صرف یقینی بنائیں بلکہ مالی ، بلدیاتی ، سیاسی اختیارات منتخب بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کر دیں لیکن اس کے برعکس 2013ء کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی آباد ی دنیا کے130ممالک سے زیادہ ہے اور ایسا بے اختیار نظام یہاں کے عوام کو بھی نامنظو رہے کیونکہ وہ اپنے مئیر کو بھکار ی نہیں بنانا چاہتے ،مئیر کے پاس نکاسی آب، ماسٹر پلان ،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،سڑکوں اور کچرا اُٹھانے کا نظام بھی صوبے کے قبضے میں ہواس کے ساتھ ساتھ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں، اداروں اور عملے کی مینٹنس و دیگر فنڈ ز کیلئے بھی مئیر وزیر اعلیٰ سندھ اور بلدیاتی وزیر کے رحم و کرم پر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مئیر ز کو بااختیار بنانے کیلئے تمام قانونی و آئینی راستے اختیار کریں گے اور ا ب کراچی کیلئے بڑے بڑے دعوے کرنے والی سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ بھی کراچی کے بلدیاتی امیدواروں اور مئیر کو بااختیار بنانے اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے ایم کیو ایم کی جدوجہد کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم انشاء اللہ نوابشاہ میں بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کی خدمت کیلئے ہر لمحہ عوام کے درمیان نظر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوا یم کی کامیابی کے بعد فوری طور پر بلدیاتی اداروں میں پچھلی تاریخوں پر تقرریاں ، تبادلے ، ٹینڈرز و دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر ہم ان مذموم اقدامات کے ذمہ داران کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس قسم کے اقدامات کو فوری طور پر رکوائیں اور کرپشن و لوٹ مار کے دروازے کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کروائیں بصورت دیگر ایم کیوا یم کامنتخب مئیر ان تمام ٹھیکوں ،تقرریوں ، تبادلوں کو ناصرف کالعد م قرار دلوائے گا بلکہ اس غیر قانونی اقداما ت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائے گا۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے آرڈرز پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکاہے ہماری سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ سوموٹو ایکشن لیکر آرٹیکل 140Aکے تحت بلدیاتی امیدواران کے اختیارات انہیں واپس دلوائیں ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے کامیابی پر ایم کیوا یم کو مبارک باد اور ساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں ، تاجروں ، سول سوسائٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر افراد کا خصوصی شکریہ اداکیا۔


4/25/2024 3:43:19 AM