Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبشلمنٹ، مسلح افواج، بیورو کریسی، سیکیورٹی ایجنسیاں اور حکمراں غرور و گھمنڈ ترک کرکے ایم کیوایم کی حقیقت کو تسلیم کریں۔ الطاف حسین


 اسٹیبشلمنٹ، مسلح افواج، بیورو کریسی، سیکیورٹی ایجنسیاں اور حکمراں غرور و گھمنڈ ترک کرکے ایم کیوایم کی حقیقت کو تسلیم کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/6/2015
اسٹیبشلمنٹ، مسلح افواج، بیورو کریسی، سیکیورٹی ایجنسیاں اور حکمراں غرور و گھمنڈ ترک کرکے ایم کیوایم کی حقیقت کو تسلیم کریں۔ الطاف حسین
میں پاکستان کا خیرخواہ ہوں اور پاکستان کو مضبوط و مستحکم اور ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں
میں پاکستان کو لبرل اور پروگریسو دیکھنا چاہتا ہوں، طالبان، القاعدہ، داعش، لشکرجھنگوی اور مذہبی انتہاپسندوں کا پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا
ایم کیوایم اور اس کے چاہنے والوں کو ملک دشمن نہیں بلکہ ملک کا خیرخواہ سمجھا جائے
اگر اسٹیبلشمنٹ کے کرتا دھرتا ملک سے مخلص ہیں تو ایم کیوایم کو ختم کرنے کے بجائے لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی فکر کریں
آج بھی فوج میں ایسے عناصر ہیں جوطالبان،القاعدہ اورمذہبی انتہاپسندوں کوسپورٹ کرتے ہیں
ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کامقدمہ قائم کرکے مجھے ڈرایا نہیں جاسکتا،آپ الطاف حسین کی جان تو لے سکتے ہیں خوفزدہ نہیں کرسکتے
ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کامقدمہ الیکشن کے ر وزاسلئے کیاگیاتاکہ عوام میں مایوسی پھیلاکرایم کیوایم کے ووٹ بینک پر اثر پڑے
چوہدری نثار میں اگر واقعی اخلاقی جرات ہے تو وہ اصغرخان کیس میں ملوث شخصیات کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں
بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی تاریخ ساز کامیابی کی خوشی میں جناح گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔5، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی اسٹیبشلمنٹ ، مسلح افواج ، بیوروکریسی ،سیکوریٹی ایجنسیوں اور صوبہ پنجاب کے بااثر حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم وتشدد سے ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکتا ۔ ارباب اختیار اور اقتدار نے ایم کیوایم جیسی محب وطن جماعت کو سمجھنے میں بہت غلطی کی ہے ۔میں ان سب سے کہتا ہوں کہ وہ غروراورگھمنڈ ترک کرکے ایم کیوایم کی حقیقت کوتسلیم کریں، ایم کیوایم اور اس کے چاہنے والوں کو ملک دشمن نہیں بلکہ ملک کا خیرخواہ سمجھا جائے ۔ اگر اسٹیبلشمنٹ کے کرتا دھرتا ملک سے مخلص ہیں تو ایم کیوایم کو ختم کرنے کے بجائے پہلے لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی فکر کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامز د امیدواروں کی تاریخ ساز کامیابی کی خوشی میں عزیزآباد کے تاریخی جناح گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ حق پرست عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع میں حاضرین کی بہت بڑی تعداد کے باعث جناح گراؤنڈ میں جگہ تنگ پڑ گئی اور جناح گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں پر بھی کئی کلومیٹر دوردورتک انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دکھائی دے رہا تھا۔ اجتماع کے شرکاء پرجوش انداز میں ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کرتے رہے ۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت اور عدلیہ نے میری تقریر اور تصویرنشر کرنے پر پابندی لگادی ہے ،یہ عمل پاکستان کی تاریخ میں صرف الطاف حسین کے ساتھ کیاگیا ہے ، مجھ پریہ پابندی اس لئے عائد کی گئی ہے کہ پاکستان کے مظلوم عوام میرا حق پرستانہ پیغام اور فکروفلسفہ نہ سن سکیں ، فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خلاف متحد نہ ہوسکیں لیکن اتنی پابندیوں کے باوجود اللہ تعالیٰ نے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کی اسٹیبشلمنٹ ، مسلح افواج ، بیوروکریسی ،سیکوریٹی ایجنسیوں اور صوبہ پنجاب کے بااثر حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب آ پ کو سمجھ لینا چاہیے کہ ظلم وتشدد سے ایم کیوایم کوتو ختم نہیں کیاجاسکتا لیکن ایم کیوایم کے خاتمے کے خناس کے سبب خدانخواستہ کہیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچ جائے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بہت طاقتور ہے لیکن سب سے بڑی طاقت اللہ تعالیٰ کی ہے اورانسانی تاریخ میں زمینی خدا بننے والے بڑے بڑے فرعونوں، نمرودوں ، ہامانوں اور شدادوں کی جنتیں اور سلطنتیں آج قائم نہیں ہیں ۔ ارباب اختیار اور اقتدار نے ایم کیوایم جیسی محب وطن جماعت کو سمجھنے میں بہت غلطی کی ہے ۔ میں ان سب سے کہتا ہوں کہ وہ غروراورگھمنڈ کے زعم سے باہرآجائیں اور ایم کیوایم کی حقیقت کوتسلیم کریں، ایم کیوایم اور اس کے چاہنے والوں کو ملک دشمن نہیں بلکہ ملک کا خیرخواہ سمجھا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان میں ایم کیوایم کے شہید رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے مقدمہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت اور ان کے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے نہ صر ف پاکستان میں شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کامقدمہ درج کیا بلکہ اس مقدمے میں مجھے ، میرے بھانجے افتخار حسین اور ایم انور کو بھی نامزد کردیا ہے ، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کے ہتھکنڈے سے میں ڈر جاؤں گا تو انہیں معلوم ہوناچاہیے کہ وہ الطاف حسین کی جان تو لے سکتے ہیں لیکن اسے خوفزدہ نہیں کرسکتے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام پر زور دیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ آج کے بعد میرے ساتھ کیا ہوتا ہے لیکن میں نے آپ کو جو فکروفلسفہ اور درس دیا ہے اس پر قائم رہتے ہوئے ملک بھرکے مظلوم ومحروم عوام کے ساتھ ملکر حقوق کی جدوجہد کرتے رہنا اور اگر ’’مہاجر ‘‘ کی بنیاد پر کوئی آپ کو تباہ کرنے کا عمل کرے تو ایک وقت تک توصبروتحمل سے کام لینا اور برداشت کرنا اورجب صبر کی انتہا ہوجائے تو پھرعزت کی زندگی کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز مت کرنا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہم پر بہت ظلم وستم کررہے ہیں ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو تو گرفتارکیاجارہا ہے لیکن وہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو اپنے ساتھ رکھ کر پورے شہر میں ایم کیوایم کے دفاترپر قبضے کرانا چاہتے ہیں ، ایسی کوشش 19، جون1992ء میں بھی کی گئی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔ اگر اسٹیبلشمنٹ کے کرتا دھرتاملک سے واقعہ مخلص ہیں تو ایم کیوایم کو ختم کرنے کے بجائے پہلے لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی فکر کریں ۔ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والے سانحہ میں ملوث دوپاکستانی ہلاک کیے گئے ہیں جن میں ایک خاتون کی لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کے ساتھ تصاویر امریکی تحقیقاتی اداروں کو مل ہوچکی ہیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام پر ظلم کرنے اور بے گناہ کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے والے اللہ تعالیٰ کے حضور معافی مانگیں ۔ اگر آج امریکہ کا صدر براک اوبامہ یہ اعتراف کرتا ہے کہ ان کی ایجنسیوں نے انہیں غلط رپورٹس دی تھیں جن کی بنیاد پر انہوں نے عراق پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کی اور برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی یہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے عراق پر حملہ کرکے غلطی کی تھی کیونکہ برطانوی ایجنسیوں نے انہیں غلط رپورٹس دی تھیں۔ کل پاکستان کے ارباب اختیاراور اقتدار بھی دنیا کے سامنے یہ اعتراف کرنے پر مجبورنہ ہوجائیں کہ انہوں نے اپنے ملک کی ایجنسیوں کی غلط رپورٹ پر ایم کیوایم کو دہشت گرد، غدار اور ملک دشمن بناکرپیش کیاتھا اورپھرکہیں آپ کو بھی معافی نہ مانگنی پڑے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کاخیرخواہ ہوں اورپاکستان کومضبوط ومستحکم اورترقی کرتے ہوئے دیکھناچاہتاہوں، میں پاکستان کولبرل اور پروگرویسو پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں، طالبان، القاعدہ ، داعش ، لشکرجھنگوی اورمذہبی انتہاپسندوں کاپاکستان نہیں دیکھناچاہتا۔انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا یہ لکھ رہی ہے کہ آج بھی فوج میں ایسے عناصر ہیں جوطالبان،القاعدہ اورمذہبی انتہاپسندوں کوسپورٹ کرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج میں یہ بات پورے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ضرب عضب کامیاب نہیں ہوئی ہے کیونکہ جن کے خلاف یہ کارروائی شروع ہوئی وہ سب کے سب افغانستان چلے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بات بات پر کراچی کے ایک ایک گھرپرچھاپہ ماراجا تاہے لیکن جنوبی پنجاب جہاں طالبان، القاعدہ اوردیگرکالعدم تنظیموں کے لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن وہاں کبھی اس طرح چھاپہ نہیں ماراجاتاجس طرح کراچی میں چھاپے مارے جاتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے میرے خلاف ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کاجھوٹامقدمہ قائم کیااوراس میں محمدانور اورافتخارحسین کو اس مقدمہ میں ملزم بناکرپیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارالقاعدہ اورلال مسجدوالوں کادوست ہے اسلئے میرے خلاف مقدمہ قائم کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار میں اگر واقعی اخلاقی جرات ہے تو اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ نے جن شخصیات کے خلاف کارروائی کیلئے حکم دیاہے ان کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں جن میں مسلم لیگ ن کے سربراہ بھی شامل ہیں، اگرچوہدری نثار میں اخلاقی جرات ہے تووہ بینظیربھٹوکے قاتلوں کوگرفتار کرکے دکھائیں ، سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے قاتلوں کو سزا دلوائیں، لاہورمیں منہاج القرآن کے مرکزمیں بے گناہ لوگوں کوفائرنگ کرکے شہید کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف قتل کامقدمہ ایک دن بعد بھی قائم کیا جاسکتا تھا لیکن آج الیکشن کے ر وزاسلئے کیاگیاتاکہ اس کے ذریعے عوام میں مایوسی پھیلاکرایم کیوایم کے ووٹ بینک پر اثر پڑے۔ انہوں نے دشمنوں کے تمام ترسازشی ہتھکنڈوں کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ایم کیوایم کوفتح سے ہمکنارکیاجس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں۔ انہوں نے عسکری حکام سے کہاکہ ہم سے نفرت چھوڑیں اورہاتھ ملائیں تاکہ ہم ملکر ملک کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے گزشتہ روزجیل میں سر کاری حراست میں ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹرکے کارکن ندیم احمد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اگر ماورائے عدالت قتل اورجبروستم کایہ سلسلہ نہیں رکاتوپھراحتجاج کاایساسلسلہ جاری ہوگا جس کوکوئی نہیں روک سکے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب عوام کی محرومیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اوراب ان محرومیوں کے خاتمہ اورگڈگورننس کیلئے پورے پاکستان کامطالبہ ہے کہ پورے ملک میں 20صوبے بنائے جائیں اورسندھ میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے شہری علاقوں پر مشتمل صوبہ بنایاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں مہاجروں ہی نہیں بلکہ کراچی میں رہنے والے تمام پنجابیوں، پختونوں، بلوچوں، سندھیوں، سرائیکیوں، ہزارے وال، کشمیریوں، گلگتی، بلتستانیوں،تمام برادریوں بوہریوں ، اسماعیلیوں،خوجہ کمیونٹی اوردیگرتمام مذہبی عقائدکے ماننے والے عوام کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے آج بلدیاتی انتخاب میں ایم کیوایم کے نمائندوں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہم سب ملکر دنیاکوبتائیں گے کہ ہم آپس میں نہیں لڑیں گے بلکہ استحصالی قوتوں سے لڑیں گے۔ انہوں نے میں ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورحق پرست عوام کوسیلوٹ پیش کرتاہوں جوآج ایم کیوایم کوکامیاب بنانے کیلئے گھروں سے نکلے اورتمام ترمشکلات کے باجودڈٹے رہے اور آج تک ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کامیابی پر کارکنان وعوام کیلئے دعاکی۔

4/18/2024 8:31:27 PM