Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری


بلدیاتی انتخابات 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری
 Posted on: 12/1/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء میں نامزد حق پرست امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری
ایم کیوایم کے تحت شاہ فیصل کالونی، ملیر اور بلدیہ ٹاؤن میں کارنر میٹنگز کا اہتمام
کارنر میٹنگز میں عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت، قائدتحریک الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلان
کارنر میٹنگز سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا تینوں مقامات پر بذریعہ ٹیلی فون خطاب
کراچی:۔۔۔یکم دسمبر2015ء
بلدیاتی انتخابات2015ء میں نامزدحق پرست امیدواروں کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کے تحت شاہ فیصل کالونی ،ملیراوربلدیہ ٹاؤن میں منگل کے روزکارنرمیٹنگزکا اہتمام کیا گیا جس میں مجموعی طورپرہزاروں عوام نے شرکت کرکے قائد تحریک الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواروں کی مکمل حمایت کایقین دلایا۔ ناصر شہیدپارک شاہ فیصل نمبر2،آرسی ڈی گراؤنڈ ملیرسعودآباد اوراکبرگراؤنڈ مہاجر کیمپ نمبر3بلدیہ ٹاؤن میں منعقدہ کارنرمیٹنگزمیں شریک حق پرست عوام وکارکنان کاجوش وخروش قابل دید تھا۔ بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیوا یم کے سینئر رہنماء ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی،گلفرازخان خٹک،مطیع الرحمان، محمد حسین ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، یوسف شاہوانی بھی موجود تھے ،کارنر میٹنگ کے شرکاء سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ،کامران اختراورشازیہ فاروق نے بھی خطاب کیااورملیرکارنر میٹنگزسے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمدعامرخان، ارکان رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ،اقبال مقدم موجود تھے ، جبکہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈدوکیٹ، محترمہ زرین مجید، ایم کیو ایم سی ای سی کے انچارج وسیم اختر،حق پرست ارکان اسمبلی اقبال محمدعلی ، فیصل سبزواری، نشاط ضیاء،بھی موجود تھے۔اس موقع پرکارنر میٹنگز سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بھی تینوں مقامات پربیک وقت بذریعہ ٹیلی فون انتہائی اہم خطاب کیااورعوام سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی روایت کوقائم رکھتے ہوئے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی حق پرستوں کو فقیدالمثال کامیابی سے ہمکنار کریں۔شاہ فیصل کالونی،ملیر اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹرزکی جانب سے انتخابی حق پرست امیدواروں کی کارنرمیٹنگزسے قائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں تینوں مقامات پردیدہ زیب اسٹیج تعمیر کیا گیا تھا جبکہ اسٹیج کے عقب میں لگائی گئیں اسکرینوں پرقائدتحریک الطاف حسین کے تصویرکے ساتھ ایم کیوایم کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘کی تصویرنمایاں تھیں۔کارنرمیٹنگزکے لئے لگائے گئے پنڈال میں شرکاء کے لئے کرسیوں کااہتمام کیاگیاجبکہ پنڈال اوراس کے لئے آنے والے راستوں کوبرقی قمقموں ، جھالروں،ایم کیوایم کے پرچموں ،انقلابی اورتہنیتی پیغامات پرمبنی بینرز،قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویراورانتخابی نشان ’’پنتگوں‘‘کی مدد سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیاتھا جو عوام کی توجہ کا مرکزبنے رہے اورزندہ دل نوجوانوں خصوصاً طلبہ و طالبات کی بڑی تعدادان ساتھ کھڑے ہوکرسلفیاں بنواتے نظرآئے۔اس موقع پربعض نوجوانوں نے ایم کیوایم کے ترانوں کی دھنوں پررقص کرتے رہے اوراپنے جذبات کا برملا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔ کارنر میٹنگز کے مقامات پر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے اے پی ایم ایس اواورلیبرڈویژن کے کارکنان نے ڈیوٹیاں انجام دی اورٹریفک کانظام سنبھالا ہے۔ پروگرامز کا آغاز قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے ہوااس موقع پربارگاہ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے ۔ٹھیک10بجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرایم کیوایم ترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین ‘‘بجایاگیاجس پرتینوں مقامات پرموجودشرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کا پرتپاک استقبال کیااورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جس کاسلسلہ وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہا۔جناب الطاف حسین کاخطاب بغیرکسی وقفے کے ایک گھنٹہ سے زائددیرتک جاری رہاجس کے بعدورائٹی پروگرامز منعقدکیے گئے۔علاوہ ازیں ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد زبردست آتش بازی کی گئی ۔







ملیرتصاویر
شاہ فیصل تصاویر
بلدیہ ٹاؤں تصاویر

4/19/2024 10:22:19 AM