Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیڈرل بی ایریا میں واقع نذیر حسین پارک میں ایک بڑی کارنر میٹنگ اور تعارفی پروگرام کا انعقاد


فیڈرل بی ایریا میں واقع نذیر حسین پارک میں ایک بڑی کارنر میٹنگ اور تعارفی پروگرام کا انعقاد
 Posted on: 11/30/2015
فیڈرل بی ایریا میں واقع نذیر حسین پارک میں ایک بڑی کارنر میٹنگ اور تعارفی پروگرام کا انعقاد 
گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو برقی قمقموں کی جھالروں، ایم کیوایم کے پرچموں، پتنگ کے نشان والے پینافلیکس اور بینرز سے سجایاگیا
کارنر میٹنگ اور تعارفی پرو گرام کے بعد عوام کیلئے بہترین ورائٹی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جو رات دیر تک جاری رہا 
کراچی ۔۔۔30نومبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015 ء کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا میں واقع نذیر حسین پارک میں گراونڈ میں ایک بڑی کارنرمیٹنگ اور تعارفی پروگرامکا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، کمال ملک ،کنو ر نو ید جمیل مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین راشد سبزواری، شاکر علی،،ایم کیوایم تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ،حق پرست اراکین اسمبلی ، سمیت فیڈرل بی ایریا اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، طالب علموں ، بچے ، بچیوں ، خواتین ، بزرگوں سمیت ہزارو ں افرادنے شرکت کی ۔ اس موقع پر گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو برقی قمقموں کی جھالروں ، ایم کیوا یم کے پرچموں ، پتنگ کے نشان والے پینا فلیکس اور بینرز سے سجایا گیا۔ اجتماع میں شریک نواجوانوں اور خواتین نے اپنے چہروں پر ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگوں سے پینٹ کر وائی تھے۔ گراؤنڈ کے اندر کارپیٹ اور مختلف اقسام کے پھولوں سے سجایا گیا تھا ،پنڈال کے اندر اور باہر چاروں اطراف ایم کیو ایم کے پرچموں اور پتنگوں والے بینرزاور جناب الطاف حسین کی دیو قامت تصاویر آویزاں کی گئیں تھیں ۔اسٹیج کو شاندار انداز میں تیار کیا گیا تھا جس کے درمیاں میں نصب مین اسکرین پر جناب الطا ف حسین کی یادگار تصویر اور پتنگ کے علامتی نشان لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا تھا، پنڈال کے ایک جانب میڈیا نمائندگان کے بیٹھنے کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا ، جبکہ دوسری جانب ایم کیوا یم سوشل میڈیا کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا،پروگرام کی کوریج کیلئے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ایم کیوا یم ویب ٹی وی کے ذریعے پروگرام کی براہ راست کوریج ہوتی رہی۔کارنر میٹنگ اور تعارفی پرو گرا م کے بعد عوام کیلئے بہترین ورائٹی پروگرا م کا اہتمام کیا گیاجو رات دیر تک جاری رہا ۔تمام حق پرست نامزد کر دہ امیدواروں کو اسٹیج پر بلاکر ان کا تعارف کرایا گیا جس پر تمام شرکاء نے والہانہ استقبال کیااور انہیں خوش آمدید کہا۔ 
مزید تصاویر

4/18/2024 3:39:40 AM