Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی والے کچھ بھی کرلیں کراچی میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ الطاف حسین


جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی والے کچھ بھی کرلیں کراچی میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/28/2015
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی والے کچھ بھی کرلیں کراچی میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ الطاف حسین
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی والے انتخابی مہم پر بلاوجہ پیسہ خرچ نہ کریں اور اس پیسے سے کسی غریب کی مدد کردیں
جو سیاسی جماعتیں کراچی میں اپنامیئر لانے کی بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں اگر واقعی کراچی کے عوام ان کے ساتھ ہیں تو وہ بیک وقت دو بڑے جلسے ہی کرکے دکھادیں
کراچی میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں،کالعدم تنظیمیں اورتمام جرائم پیشہ گروہ ایم کیوایم کے خلاف متحد ہوچکے ہیں
عوام 5 دسمبر کو لازمی گھروں سے نکلیں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کوووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں
ایم کیوایم کے قیام سے قبل کراچی کے شہریوں کے ووٹوں سے غیرمقامی منتخب ہوکراسمبلیوں میں پہنچتے تھے ،کراچی کامیئربھی افغانی ہوتاتھا
ایم کیوایم کی وجہ سے کراچی اورحیدرآبادکے نوجوان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پہنچے ، ملک کے ایوانوں میں پہلی مرتبہ کراچی کے شہریوں کی آوازگونجی
کراچی کامقدمہ صرف ایم کیوایم نے لڑا ، اسکے ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااورآج تک قربانی دے رہے ہیں
ایم کیوایم کوآزادانہ طورپرانتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے،اسکے دفاترپرچھاپے مارے جارہے ہیں اورگرفتاریاں کی جارہی ہیں
الیکشن کمیشن ، چیف جسٹس ،وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ ، آرمی چیف اورکور کمانڈر کراچی اس صورتحال کا نوٹس لیں
ایم کیوایم کواس کے سیاسی حق سے محروم نہ کیاجائے ،ریاستی جبروستم کانشانہ بنانے کاسلسلہ بند کرایا جائے 
کراچی کے پانچ علاقوں گلشن اقبال ، اورنگی ٹاؤن، رنچھوڑلائن، کورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں بیک وقت منعقد ہ اجتماعات سے خطاب
لندن۔۔۔28، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی والے انتخابی مہم پر بلاوجہ پیسہ خرچ نہ کریں اوراس پیسے سے کسی غریب کی مدد کردیں کیونکہ وہ کچھ بھی کرلیں کراچی میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔جب بھی ایم کیوایم کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی محرومی کے خاتمہ کیلئے علیحدہ صوبہ کے قیام کی بات کرتی ہے توجماعت اسلامی اورتحریک انصاف اس مطالبے کی نہ صرف شدیدمخالفت کرتی ہیں بلکہ اس معاملے پر اندرون سندھ کے نام نہاد قوم پرستوں کی زبان بولتی ہیں۔ جو سیاسی جماعتیں کراچی میں انقلاب لانے اور اپنامیئرلانے کی بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں اگر واقعی کراچی کے عوام ان کے ساتھ ہیں اوران میں اتنی صلاحیت ہے تووہ کراچی میں بیک وقت پانچ جلسے توکجا دوبڑے جلسے ہی کرکے دکھادیں۔انہوں نے مطا لبہ کیاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کے نتیجے میں منتخب ہونے والے میئر کو مکمل اختیارات دیئے جائیں اور محکمہ پولیس کو میئر کراچی کے ماتحت بنایاجائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آج کراچی کے پانچ علاقوں گلشن اقبال ، اورنگی ٹاؤن، رنچھوڑلائن، کورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں بیک وقت منعقد ہ اجتماعات سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان اجتماعات میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جسکے باعث یہ کارنرمیٹنگیں بڑے بڑے جلسوں میں تبدیل ہوگئیں، اس موقع پر نوجوانوں بالخصوص خواتین کا جوش وخروش قابل دید تھا، اجتماعات کے شرکاء وقفے وقفے سے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کرتے رہے۔ ایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعہ پانچوں عوامی اجتماعات کو بیک وقت لائیو نشر کیاگیا اوردنیا بھر میں جناب الطاف حسین کا خطاب سنا گیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے قرآنی آیت اور اس کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ ’’اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ، جسے چاہتاہے ذلت دیتا ہے ، بے شک اللہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے ‘‘ملک کی حکومت ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ ، کسی شہری کی آوازاور تصویر نشروشائع کرنے پرپابندی عائد کرے ، وہ شخص 25 برسوں سے اپنے پیاروں سے دور ہو پھربھی بیک وقت پانچ جگہوں پر عوامی اجتماعات میں لاکھوں افراد شرکت کریں تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد عوام کے سامنے آگیا ہے ،جو سیاسی جماعتیں کراچی میں انقلاب لانے اور اپنامیئرلانے کی بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں اگر واقعی کراچی کے عوام ان کے ساتھ ہیں اوران میں اتنی صلاحیت ہے تووہ کراچی میں بیک وقت پانچ جلسے توکجا دوبڑے جلسے ہی کرکے دکھادیں۔انہوں نے کہاکہ آج جماعت اسلامی والے کراچی کے عوام کیلئے مگرمچھ کے آنسوبہارہے ہیں مگر ماضی میں جماعت اسلامی بھی کراچی سے منتخب ہوتی رہی، اگرانہیں کراچی کے عوام سے ہمدردی ہوتی اورانہوں نے کراچی کے نوجوانوں کااحساس محرومی دور کردیا ہوتا، کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی ہوتی تو ہمیں ایم کیوایم بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی اورشہری سندھ کے محروم عوام کے حقوق کیلئے ہم نے پہلے APMSO اورپھرایم کیوایم بنائی توکراچی کے شہریوں کے حقوق کی اس آوازکوتعصب اورعصبیت قرار دیکر جماعت اسلامی نے ہماری تحریک کی سب سے زیادہ مخالفت کی،اگرجماعت اسلامی کوکراچی کے عوام کے حقوق کااحساس ہوتاتو وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے نہ ہوتی ۔ ایم کیوایم کے قیام سے قبل کراچی کے شہریوں کے ووٹوں سے غیرمقامی منتخب ہوکراسمبلیوں میں پہنچتے تھے،ایم کیو ایم کے قیام سے قبل جماعت اسلامی کے دورمیں کراچی کامیئربھی افغانی ہوتاتھا،اصل انقلاب تو کراچی میں ایم کیوایم لے کرآئی جب 1987ء کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کامیئرکوئی باہروالانہیں بلکہ کراچی کاہی ایک نوجوان ڈاکٹرفاروق ستار میئر کراچی منتخب ہوااورڈاکٹرفاروق ستار کوپاکستان کاسب سے کم عمر میئرہونے کابھی اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میدان سیاست میں آئی تواس نے کراچی کے نوجوانوں کونہ صرف بلدیات کے ایوانوں میں پہنچایابلکہ ایم کیوایم کی وجہ سے کراچی اورحیدرآبادکے نوجوان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پہنچے ،ایم کیوایم آئی توملک کے ایوانوں میں پہلی مرتبہ کراچی کے شہریوں کے مسائل کی آوازگونجی۔کراچی اورشہری سندھ کے عوام کامقدمہ صرف اور صرف ایم کیوایم نے لڑا ، حق پرستی کی اس جدوجہدمیں ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااورآج تک ایم کیوایم کے کارکنان مقصدکے حصول کی خاطر قربانی دے رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج بھی جب ایم کیوایم کوٹہ سسٹم کے خاتمہ کی بات کرتی ہے اور کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی محرومی کے خاتمہ کیلئے علیحدہ صوبہ کے قیام کی بات کرتی ہے تو جماعت اسلامی اورتحریک انصاف جو پورے ملک میں صوبے بنانے کی باتیں توکرتی ہیں لیکن جب بھی کراچی صوبہ یاشہری سندھ کے صوبہ کی بات آتی ہے تویہ دونوں جماعتیں عوام کے مطالبے کی نہ صرف شدیدمخالفت کرتی ہیں بلکہ اس معاملے پر اندرون سندھ کے نام نہاد قوم پرستوں کی زبان بولتی ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے دورہنماؤں کو1971ء میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پرپھانسی دی گئی تواس پرجماعت اسلامی نے بہت احتجاج کیااوراب بھی کررہی ہے لیکن وہ محب وطن پاکستانی جنہیں عرف عام میں بہاری کہاجا تا ہے ،جنہوں نے 1971ء میں پاکستان کو بچانے کی خاطر پاک فوج کاساتھ دیا، جس کی پاداش میں ان کاقتل عام کیاگیا ،جماعت اسلامی نے پاکستان کی خاطراپناسب کچھ قربان کرنے والے ان بہاریوں کوفراموش کردیا ہے اوروہ 1971ء سے بنگلہ دیشن کے ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ان بہاریوں کی وطن واپسی کیلئے کوئی احتجاج نہیں کیاجاتا،کیا اسلئے کہ وہ اردوبولنے والے ہیں؟ ان محصور ین سے بڑھ کر کوئی پاکستانی نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بنگلہ دیشن میں محصوربہاریوں کو فی الفورپاکستان واپس لایاجائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی اب کراچی کے طلبہ وطالبات کے و وٹ حاصل کرنے کیلئے انہیں ٹیبلیٹس ( لیپ ٹاپ ) دینے کی پیشکشیں کررہے ہیں ، یہ رشوت ہے مگر کراچی کے طلبہ وطالبات ایسی کسی پیشکش میں نہیں آئیں گے اورایم کیوایم کوہی ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی والے انتخابی مہم پر بلاوجہ پیسہ خرچ نہ کریں اوراس پیسے سے کسی غریب کی مدد کردیں کیونکہ وہ کچھ بھی کرلیں کراچی میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج تک ملک میں یاسندھ میں ایم کیوایم کی حکومت نہیں آئی لیکن جب جب ایم کیوایم مخلوط حکومت میں شامل ہوئی اس نے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ۔ 2005ء میں ایم کیوایم کی سٹی گورنمنٹ آئی تواس نے کراچی میں جس بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرائے،سڑکیں،فلائی اوورز، انڈرپاسز ، باغات،گرین بسیں اوردیگر بڑے بڑے ترقیاتی کام کرکے شہرکانقشہ بدل دیا۔ایم کیوایم کی سٹی گورنمنٹ ختم ہوئی توکراچی آج مسائلستان بن گیا ہے، شہرمیں پانی کی قلت ہے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیوریج نظام تباہ ہوگیاہے،شہرکچرے کاڈھیربن گیا ہے،ٹرانسپورٹ کا نظام تباہی کا شکار ہے اور شہر میں کوئی بڑاترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ ایم کیو ایم کی سٹی گورنمنٹ تھی توشہرمیں پانی کاکوئی مسئلہ نہیں تھا، ایم کیوایم نے لیاری اورکراچی کے جزیروں بھٹ آئی لینڈ اور بابا آئی لینڈ تک میں پانی فراہم کیا لیکن آج پانی کی قلت کراچی کاسب سے بڑامسئلہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کوتمام انتظامی اورمالیاتی اختیارات حاصل تھے لیکن جمہوریت کی نام نہاد علمبردار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ کایہ بااختیار نظام ختم کردیا،لولا لنگڑا بلدیاتی نظام لاکرمیئرکے اختیارات چھین لئے گئے، اسے صوبائی حکومت اوربیوروکریسی کادست نگر بنادیا گیا ، کے ایم سی ، واٹربورڈ ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حتیٰ کہ سیوریج کانظام بھی حکومت سندھ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی خدمت کیلئے شہری حکومتوں کا بااختیار نظام لایاجائے ،عوام کے منتخب کردہ میئرکوانتظامی اور مالیاتی اختیارات سمیت مکمل اختیارات دیئے جائیں اور محکمہ پولیس کو میئر کراچی کے ماتحت بنایا جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کوبلدیاتی انتخاب کی مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے حتیٰ کہ کالعدم تنظیموں کوبھی جلسے جلوس کرنے اورکارنرمیٹنگزکی آزادی ہے لیکن ایم کیوایم کوآزادانہ طورپرانتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے شہر بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنوں ، عہدیداروں،پولنگ ایجنٹوں حتیٰ کہ بلدیاتی امیدواروں تک کو گرفتار کیاجارہاہے ،ایم کیوایم کے جھنڈے،بل بورڈ اور پینافلیکس بینرزاتارے جارہے ہیں۔ لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لائنزایریا، رنچھوڑلائن، برنس روڈ کے علاقوں میں خاص طورپر ایم کیوایم کے دفاتر پرچھاپے مارے جارہے ہیں ، کارکنوں کوگرفتارکرنے کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی ہراساں کیا جارہا ہے اور گھرگھرجاکرعوام سے پوچھاجارہاہے کہ علاقے میں ایم کیوایم کے جھنڈے کون لگا رہاہے۔انہوں نے دریافت کیا کہ کیا یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے ؟جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، وزیراعظم نوازشریف،وزیرداخلہ چوہدری نثار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورکور کمانڈر کراچی سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں ، ایم کیوایم کواس کے سیاسی حق سے محروم نہ کیاجائے،اس کے کارکنان وعوام کوریاستی جبروستم کانشانہ بنانے کاسلسلہ بند کرایا جائے ۔ جناب الطاف حسین ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کو تلقین کی کہ وہ غیرقانونی چھاپوں، گرفتاریوں، انتخابی مہم میں رکاوٹوں، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں،تمام ترریاستی مظالم اورمیڈیاٹرائل کے باوجو صبروتحمل سے کام لیں اورہرگز مشتعل نہ ہوں۔ انہوں نے کراچی کے حق پرست پنجابی، پختون ، سندھی، اردوبولنے والوں، بلوچ، سرائیکی، کشمیری اورہزاروال عوام سے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم اکیلی ہے،تمام سیاسی ،مذہبی جماعتیں ، کالعدم تنظیمیں اورتمام جرائم پیشہ گروہ، ایم کیوایم کے خلاف متحد ہوچکے ہیں لہٰذا وہ 5 دسمبر کو لازمی گھروں سے نکلیں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے کہ جس طرح حیدرآباد اور میرپورخاص کے عوام نے 12 جماعتوں کے مقابلے میں ایم کیوایم کوشاندارکامیابی سے ہمکنار کیا تھا اسی طرح کراچی کے عوام بھی 5 دسمبرکو ایم کیوایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں کوتلقین کی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران صبروبرداشت اورتحمل سے کام لیں، کسی سے الجھنے کے بجائے اپناپیغام اور اپنا منشورعوام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام ،نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں بہنوں نے الطاف حسین سے جس محبت وعقیدت کااظہارکیاہے ،ایسی محبت دنیابھرمیں کہیں دیکھنے میں نہیں آتی۔اللہ تعالیٰ اس محبت کوقائم ودائم رکھے ۔ انہوں نے عوام ماؤں بہنوں اور بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی کیلئے دعائیں کریں۔

مزید تصاویر نارتھ ناظم آباد








مزید تصاویر کورنگی

مزید تصاویر اورنگی
مزید تصاویررنچھوڑ لاءنز





مزید تصاویر گلشن اقبال






4/24/2024 12:42:05 PM