Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات میں میرپورخاص کے عوام نے ثابت کردیا کہ میرپورخاص آج بھی حق پرستوں کا شہر ہے


بلدیاتی انتخابات میں میرپورخاص کے عوام نے ثابت کردیا کہ میرپورخاص آج بھی حق پرستوں کا شہر ہے
 Posted on: 11/21/2015
بلدیاتی انتخابات میں میرپورخاص کے عوام نے ثابت کردیا کہ میرپورخاص آج بھی حق پرستوں کا شہر ہے
حق پرست قیادت عوام کی بلاامتیازرنگ ونسل خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی قائدتحریک الطاف حسین کادرس بھی ہے
عبدالحسیب، اقبال مقدم ، شبیر احمد قائمخانی اوردیگرکا جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ نومنتخب عوامی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب
میرپورخاص:۔۔۔21؍نومبر2015ء
عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنا نومنتخب عوامی نمائندوں کا اولین فریضہ ہے،حق پرست قیادت عوام کی بلاامتیازرنگ ونسل خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی قائدتحریک الطاف حسین کادرس بھی ہے۔یہ بات اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، اقبال مقدم ، شبیر احمد قائمخانی، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی عمر قریشی اور زونل انچارج ایم کیو ایم میرپورخاص زون مجیب الحق نے جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ نومنتخب عوامی نمائندوں اور سیکٹرز و یونٹس اور شعبہ خواتین یونٹ کی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب عوامی نمائندے مسائل کا شکار عوام کی بھرپور خدمت کریں۔خلق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ،گذشتہ ادوار میں حق پرست عوامی نمائندوں نے وہ کارہائے نمایاں انجام دیئے جس کی مثال ملکی سیاست کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ میرپورخاص کے غیور عوام نے قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ دیکرالطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف جاری تمام سازشوں کو ناکام بنا دیاہے اورثابت کردیاہے کہ تحریکی رشتوں سے بڑا کوئی رشتہ نہیں۔انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں کوقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی اوران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دیں اور علاقائی ترقی اورعوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مخلص کارکنان اور حق پرست عوام نے تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے بے مثال اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنا کر ثابت کردیا کہ میرپورخاص آج بھی حق پرستوں کا شہر ہے۔

4/16/2024 2:43:41 AM