Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگرشہروں میں ایم کیوایم کی کامیابی ا سکے سچے نظریہ کی جیت ہے۔الطاف حسین


حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگرشہروں میں ایم کیوایم کی کامیابی ا سکے سچے نظریہ کی جیت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/20/2015
حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگرشہروں میں ایم کیوایم کی کامیابی ا سکے سچے نظریہ کی جیت ہے۔الطاف حسین
اپنے نظریہ اورمشن ومقصدکی کامیابی کیلئے ہمیں فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کوختم کرنا ہے،
کرپشن اور رشوت ستانی کوختم کرناہے اورمحنت وجانفشانی اورایمانداری سے عوام کی خدکرنی ہے
حیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی کی خوشی میں شہرمیں جشن منایاجائے
ایم کیوایم کی جدوجہدمیں حیدرآبادکے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں،عوام کی محبت کی کوئی مثال نہیں ملتی
مسلسل ناانصافیوں کے سبب عوام میں اب یہ سوچ پیداہورہی ہے کہ ہمیں اپنے لئے علیحدہ صوبہ چاہیے
شہری علاقوں کے عوام کو ان کاجائزحق دیناہوگا ،عوام کواس بات پر مجبورنہ کیاجائے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے میدان عمل میں آجائیں
جوعوامی نمائند کرپشن اورگڑبڑکریں گے تو کوئی وقت ضائع کئے بغیران سے استعفیٰ لے لیاجائے گا
حیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں زونل آفس پر جمع ہونے والے کارکنان وعوام سے فون پرخطاب
بلدیاتی انتخابات میں رات دن کام کرنے پر رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، حیدرآبادکی زونل کمیٹی ، سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں،یونٹوں کے کارکنوں،حق پرست ارکان اسمبلی، الیکشن سیل اورتمام شعبہ جات کے ارکان کو زبردست شاباش
لندن ۔۔۔ 19 نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حیدرآباد، میرپورخاص اور سندھ کے دیگرشہروں میں ایم کیوایم کے نمائندوں کی بھار ی اکثریت سے کامیابی ایم کیوایم کے سچے نظریہ کی جیت ہے اور اپنے نظریہ اورمشن ومقصدکی کامیابی کیلئے ہمیں فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کوختم کرنا ہے، کرپشن اور رشوت ستانی کوختم کرناہے اورمحنت وجانفشانی اورایمانداری سے عوام کی خدکرنی ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب حیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں زونل آفس پر جمع ہونے والے کارکنان وعوام سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام تر مشکل حالات ، زہریلے پروپیگنڈوں اورسازشوں کے باوجودحیدرآبادکے عوام نے ایم کیوایم کوجس شاندارکامیابی سے ہمکنارکیاہے اس پر میرے پاس عوام کاشکریہ اداکرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں حیدرآبادکے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اورحالیہ الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی کیلئے بھی حیدرآبادکے کارکنوں، ذمہ داروں،نوجوانوں اوربزرگوں نے بہت کام کیا ہے لیکن اس کامیابی میں ماؤں بہنوں نے جو کردار ادا کیا ہے اس پر انہیں جتناسلام تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادکے کارکنوں،ذمہ داروں، عوام نوجوانوں، ماؤں بہنوں ، بزرگوں اور بچوں کی اپنے الطاف بھائی سے جو محبت ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے اعلان کیاکہ حیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی کی خوشی میں شہرمیں جشن منایاجائے ۔انہوں نے حیدرآبادزون کے زمہ داران کوہدایت کی کہ وہ اس جشن کی خوشی میں ماؤں بہنوں کیلئے مہندی لگانے اوران میں چوڑیاں تقسیم کرنے کاانتظام کریں، عشائیہ کااہتمام کریں اورنوجوانوں کے لئے فلڈلائٹ کرکٹ میچ کاانعقادکریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم تمام ترمظالم ، سازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودانتخابات میں باربارکامیابی حاصل کرتی ہے لیکن میڈیاکے اینکرزاورتجزیہ نگار ایم کیو ایم کی کامیابی کوتسلیم کرناتودورکی بات ہے،اس کازکرتک نہیں کرتے بلکہ اس کے خلاف بہتان تراشی کرتے ہیں اورطرح طرح کے الزامات لگاتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے ذمہ داران وکارکنان کوتاکیدکی کہ وہ نئی نسل کومہاجروں کے ساتھ قیام پاکستان کے بعد سے روارکھی جانے والی ناانصافیوں اورحق تلفیوں سے آگاہ کریں اوربتائیں کہ کس طرح کوٹہ سسٹم کے نام پر ان کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں اورآج تک کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان مسلسل ناانصافیوں کے سبب عوام میں اب یہ سوچ پیداہورہی ہے کہ ہمیں کوٹہ سسٹم کاخاتمہ نہیں بلکہ اپنے لئے علیحدہ صوبہ چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پرامن طریقے سے عوام کے صوبہ کے مطالبہ کو تسلیم کرلیاجائے۔کراچی،حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے ساتھ بہت ناانصافیاں ہوگئیں، اب شہری علاقوں کے عوام کو ان کاجائزحق دیناہوگا اورعوام کواس بات پر مجبورنہ کیاجائے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے میدان عمل میں آجائیں۔ جناب الطاف حسین نے انتخابات میں منتخب ہونے والے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اورکونسلروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرناچاہیے اور عوام کی جتنی ممکن ہو
بلاامتیازخدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ جوعوامی نمائندے عوام کی خدمت نہیں کریں گے،کرپشن اورگڑبڑکریں گے تو کوئی وقت ضائع کئے بغیران سے استعفیٰ لے لیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کارکنوں کی طرح رات دن کام کرنے پر اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، حیدرآبادکی زونل کمیٹی ، سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں،یونٹوں کے کارکنوں،حق پرست ارکان اسمبلی، الیکشن سیل اورتمام شعبہ جات کے ارکان کو زبردست شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔ 


4/19/2024 4:23:06 PM