Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں نہیں آئے گا گڈ گورننس قائم نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین


جب تک پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں نہیں آئے گا گڈ گورننس قائم نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/15/2015
جب تک پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں نہیں آئے گا گڈ گورننس قائم نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین
چیف آف آرمی اسٹاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ملک میں گڈ گورننس کی بات کررہے ہیں
سندھی بھائی کاروکاری کی ظالمانہ رسم کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جنگ کرنی ہوگی
سندھ میںآباد پنجابیوں، پختونوں، بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں، ہزارے وال اور دیگر قومیتوں کا بھی سندھ پر مساوی حق ہے
میرپورخاص کے عوام نے کسی ظلم کے آگے اپنا سر نہیں جھکایا اور ایم کیوایم سے جڑے رہے 
مہاجرکالونی گراؤنڈمیرپورخاص میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب
لندن۔۔۔15،نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ملک میں گڈ گورننس کی بات کررہے ہیں لیکن جب تک ملک میں آبادی کے تناسب سے مزید صوبوں کاقیام عمل میں نہیں آئے گا پاکستان میں گڈ گوبرننس قائم نہیں ہوسکتی۔پاکستان میں گڈگورننس کاخواب اسی وقت پوراہوگاجب ملک میں مزیدصوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرکالونی گراؤنڈ میرپورخاص میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے میرپورخاص کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس میں بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں اور معصوم بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے باعث پنڈال میں تل دھرنے کیلئے بھی جگہ نہیں تھی۔ شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے پنڈال کے اطراف کھڑے ہوکر جناب الطاف حسین کا خطاب سنا۔ اس موقع پر شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ جلسہ عام میں شریک خواتین اوربچیوں کی بڑی تعداد نے ایم کیوایم کے پرچم کے رنگوں کی چوڑیاں اور لباس زیب تن کررکھا تھا،جنہوں نے پنڈال میں وقفے وقفے سے فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا مظاہرہ کیا۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 2013ء کے عام انتخابات کے موقع پر میرپورخاص کے عوام نے نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرکے حق پرست امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا،یہ عظیم الشان کامیابی میرپورخاص کے ایک ایک بزرگ، ماں ، بہن، بیٹی اوربچے کی کامیابی ہے جس پرمیں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویژن اور اخبارات میں میرے خطابات اور تقاریر نشرو شائع کرنے پر پابندی ہے لیکن ایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعہ میرپورخاص میں منعقدہ یہ جلسہ عام آج پاکستان سمیت پوری دنیامیں دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ38 سالہ جدوجہد کے دوران ایم کیوایم کو کچلنے اور ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی رہیں،کراچی ،حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کی طرح میرپورخاص کے کارکنان وعوام کو بھی ظلم وستم کا نشانہ بنایاگیالیکن میرپورخاص کے عوام نے بھی کسی ظلم کے آگے اپنا سر نہیں جھکایا اور ایم کیوایم سے جڑے رہے ، ایم کیوایم پھیلتی رہی اوراس کا حق پرستانہ پیغام فروغ پاتا رہاجو اس بات کاثبوت ہے کہ ایم کیوایم کواللہ تعالیٰ کی تائید اور تمام مذاہب ،مسالک اور قومیتوں کے عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے اور سازشی عناصر کو یاد رکھنا چاہیے کہ ریاستی ظلم وستم سے ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر یہ پروپیگنڈہ کررہے تھے کہ میرپورخاص کے عوام نے الطاف حسین کا ساتھ چھوڑدیا ہے لیکن میں ببانگ دہل کہتا ہوں کہ سورج مغرب سے تو نکل سکتا ہے لیکن میرپورخاص کے عوام اپنے الطاف بھائی کاساتھ نہیں چھوڑ سکتے،میرپورخاص کے عوام آج بھی اپنے الطاف بھائی سے محبت کرتے ہیں ،اگرکوئی سمجھتا ہے کہ دولت کے بل پر وفاداروں کے شہرمیرپورخاص کے عوام کی محبتوں کو خرید لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میرپورخاص کے بزرگوں اور نوجوانوں کی ایم کیوایم اورالطاف حسین سے محبت مثالی ہے اور خواتین ایم کیوایم کے جلسوں میں اس طرح شرکت کرتی ہیں جیسے وہ اپنے گھرکی تقریب میں شرکت کرتی ہیں۔ 
میرپورخاص کے عوام نے اپنے اتحاد ایم کیوایم کے خلاف ہرسازش کو ناکام بناکر پوری دنیا پر واضح کردیا کہ میرپورخاص ،الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اورانشاء اللہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کا ہی شہررہے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرپورخاص کی وفاکی مٹی کے اثرات شہرکے ملحقہ علاقوں میرواہ ، ڈگری، ٹنڈوجام، جھڈو، نوکوٹ ، کوٹ غلام محمد اور دیگر علاقوں تک بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات آتے ہی حق پرست عوام پر مظالم ڈھانے ،انہیں حقوق سے محروم رکھنے اور مذہب ومسلک کے نعروں پر عوام کو تقسیم کرنے والی جماعتیں میرپورخاص کے عوام سے ووٹ کی بھیک مانگنے آرہی ہیں لیکن عوام ان جماعتوں کے سیاہ اعمال اور مکروہ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ اپناجمہوری حق استعمال کرکے ایسے عناصرکو اپنے شہرسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام قومیتوں اورمذاہب کے مظلوم عوام کا اتحاد فروغ پارہا ہے ، ملک بھرکے مظلوم عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد وہ دن ضرورآئے گاجب مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں رکھاجاسکے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شر یف نے ملک میں گڈگورننس کی بات کی اوراب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بھی ملک میں گڈ گورننس کی بات کررہے ہیں لیکن پا کستان میں گڈگورننس کاخواب اسی وقت پوراہوگاجب ملک میں مزیدصوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔ جب تک ملک میں آبادی کے تناسب سے مزید صوبوں کاقیام عمل میں نہیں آئے گا پاکستان میں گڈ گوبرننس قائم نہیں ہوسکتی۔جناب الطاف حسین نے اجتماع میں موجود سندھی نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے آزادی چاہتے ہیں توایم کیوایم میں شامل ہوکرفرسودہ جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارا حاصل کریں۔ انہوں نے سندھی بھائیوں سے سوال کیاکہ کیاآپ چاہتے ہیں کہ آپ کی چھوٹی بچیوں کی جبری شادیاں 60، 70 اور 80 سال کے بوڑھے وڈیروں سے ہوں؟ آپ سندھ سے کاروکاری کی ظالمانہ رسم کاخاتمہ چاہتے ہیں توآپ کوجاگیرداروں، وڈیروں سے علیحدہ ہوناہوگا اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جنگ کرنی ہوگی۔ جناب الطاف حسین نے میرپورخاص اور گردونواح کے شہروں میں آبادپختونوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جوپختون یہاں رہتے ہیں ان کابھی یہاں پربرابرکاحق ہے ۔ انہوں نے پنجابی آبادگاروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سندھ میں برسوں سے رہ رہے ہیں لیکن متعصب لوگوں نے آپ کو تسلیم نہیں کیا،آپ کو چاہیے کہ آپ بھی اپنا حق حاصل کرنے کیلئے ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدہوجائیں۔میں آپ کویقین دلاتاہوں کہ الطاف حسین آپ کابھائی اورآپ کاخیرخواہ ہے اورآپ کوکبھی دھوکہ نہیں دے گا۔ جناب الطاف حسین نے سندھ میںآبادہندوؤں، سکھوں اور عیسائیوں سمیت تمام مذہبی اقلیتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب میرے ہیں اورمیں آپ سب کاہوں، میں آپ سب کاسچاہمدرداورخیرخواہ ہوں اورآپ کیلئے بھی مساوی حقوق چاہتا ہوں۔ آپ کی زبان، آپ کامذہب اور آپ کاعقیدہ چاہے کچھ بھی ہو، ایم کیوایم کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے میرے خطاب کونشرکرنے پر پابندی لگارکھی ہے لیکن ایسی پابندیوں سے کچھ نہیں ہوتاکیونکہ میں صرف مہاجروں ہی کے نہیں بلکہ تمام سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں، بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں، گلگتیوں ، بلتستانیوں، ہزارے وال، تمام برادریوں اورتمام مذاہب کے ماننے والوں کے دلوں میں رہتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے میرپورخاص کے تمام عوام خصوصاً ماؤں،بہنوں اوربزرگوں سے کہاکہ آپ 19 نومبرکوصبح ہی صبح گھرسے پولنگ اسٹیشن جائیں اورایم کیوایم کے امیدواروں کوبھاری تعدادمیں ووٹ دے کرانہیں کامیاب بنائیں۔








مزید تصاویر

4/18/2024 11:28:44 PM