Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے ملک حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی سیاست متعارف کرائی، سید شاہد پاشا


جناب الطاف حسین نے ملک حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی سیاست متعارف کرائی، سید شاہد پاشا
 Posted on: 11/15/2015
جناب الطاف حسین نے ملک حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی سیاست متعارف کرائی، سید شاہد پاشا
ایم کیو ایم پاکستان بنانے والوں کی تحریک کا تسلسل ہے جو پاکستان بچانے کیلئے بنائی گئی ہے، سید شاہد پاشا
ایم کیوا یم نے ہمیشہ میرٹ پر تعلیم یافتہ لوگوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ،عارف خان ایڈوکیٹ
بلدیاتی انتخابات2015ء میں ایم کیو ایم کا مقابلہ انتہاء پسندوں کے سیاسی ونگز سے ہے، وسیم اختر
سندھ کے حکمرانوں نے پورے صوبے کو اپنی جاگیر سمجھا ہواہے، وسیم اختر
گلستان جوہر اور نارتھ کراچی میں علیحدہ علیحدہ منعقدہ عوامی جلسوں سے مقررین کا خطاب 
کراچی ۔۔۔ 15 نومبر 2015ء
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام گلستان جوہر اور نارتھ کراچی میں علیحدہ علیحدہ انتخابی جلسوں کا اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور مختلف برادریوں کے افراد نے شرکت کی۔ انتخابی جلسوں سے ڈپٹی کنونیر سید شاہد پاشا،رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختراور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئیسید شاہد پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف طرح طرح کے الزامات اور مقدمات قائم کئے گئے لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ ماضی میں بھی اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے لیکن عوام نے ہمیشہ ان جھوٹے پروپیگنڈوں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوئی روایتی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اس تحریک کا تسلسل ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنانے کے لئے بنائی تھی اور ہم نے اپنے بزرگوں کے پاکستان کو بچانے کے لئے بنائی،جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی سیاست متعارف کراتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں پہلی بار غریب ومتوسط طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا اور قائد تحریک کی تعلیمات کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے غریب ومتوسط طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو میرٹ پر چنا ہے۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹنے کہاکہ جناب الطاف حسین سے انکے چاہنے والوں کو دنیا کی کوئی طاقت دو ر نہیں کر سکتی ،ایم کیوا یم نے جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کے مطابق ہمیشہ میرٹ پر تعلیم یافتہ لوگوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج حق پرستی کا فلسفہ ملک کے کونے کونے میں موجود ہے۔وسیم اختر نے کہاکہ ماضی کی طرح آج بھی ایم کیوا یم کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں ، جناب الطاف حسین کے خطابات اور تصاویر کی اشاعت پر غیر قانونی پابندی عائد ہے،سندھ کے حکمرانوں نے پورے صوبے کو اپنی جاگیر سمجھا ہواہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کا مقابلہ انتہاء پسندوں کے سیاسی ونگز سے ہے لیکن کراچی کے عوام کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ملک میں پر امن او ر اعتدال پسند معاشرے کے حامی ہیں ۔ انتخابی جلسوں سے حق پرست ارکان اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، سید فیصل سبزواری،وسیم قریشی ، مزمل قریشی ، اقبال محمد علی،جمال احمد، عبد الوسیم،شیخ صلاح الدین ،ریحان ہاشمی نے بھی خطاب کیا اور بلدیاتی امیدواران کا عوام سے تعارف کروایا۔ انتخابی جلسہ کے اختتام پر رنگا رنگ وارئٹی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں فنکاروں نے ایم کیوایم کے ترانے اور نغمے پیش کئے۔






تصاویر

4/15/2024 11:38:04 PM