Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے مستقل باشندوں کا جینا مرنا قیامت تک سندھ دھرتی سے وابستہ ہے، الطاف حسین


سندھ کے مستقل باشندوں کا جینا مرنا قیامت تک سندھ دھرتی سے وابستہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/13/2015
سندھ کے مستقل باشندوں کا جینا مرنا قیامت تک سندھ دھرتی سے وابستہ ہے، الطاف حسین
سندھی اور اردو بولنے والے سندھی ایک دوسرے کے وجود کو دل سے تسلیم کریں، الطاف حسین
اردو بولنے والے بھی اسی طرح سندھی ہیں جس طرح سندھ میں رہنے والے سندھی، بلوچ اور بروہی سندھی ہیں، الطاف حسین
19، نومبر کو حیدرآباد کے عوام ایم کیوایم کے نامز دامیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے، الطاف حسین
انشاء اللہ حیدرآباد کے میئر، ڈپٹی میئر بھی بلامقابلہ منتخب ہوں گے، الطاف حسین
پکا قلعہ حیدرآباد کے علاوہ جامشورو، ٹنڈوالہیار اور شہدادپور میں منعقدہ جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔13،نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کے مستقل باشندوں کا جینا مرنا قیامت تک سندھ دھرتی سے وابستہ ہے لہٰذا سندھی بولنے والے سندھی اور اردوبولنے والے سندھی ایک دوسرے کے وجود کو دل سے تسلیم کریں اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 19، نومبر2015ء کوحیدرآباد کے عوام ایم کیوایم کے نامز دامیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور حیدرآبادکے میئر ،ڈپٹی میئر بھی بلامقابلہ منتخب ہوں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام پکا قلعہ حیدرآبادکے علاوہ جامشورو،ٹنڈوالہیاراور شہدادپور میں منعقد ہ جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین کا خطاب ایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی دیکھا گیا۔ مختلف شہروں میں منعقدہ جلسوں میں بزرگوں ، خواتین ، نوجوانوں اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے چار صوبے ہیں جو برصغیرکی تقسیم اور پاکستان کے قیام سے قبل مسلم اکثریتی علاقے اوراس وقت بھی صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور سرحد(موجودہ خیبرپختونخوا) شمال مغربی صوبے کہلائے جاتے تھے ۔ہندوستان پر قبضے کے بعد انگریزوں نے برصغیرکی ایسی تقسیم کی کہ یہاں کے عوام آپس میں لڑتے رہیں اور انگریز ہندوستان پر اپنا قبضہ مستحکم کرکے اپنی تباہ کن سیاسی ومعاشی صورتحال کوبہتربناسکیں۔ یہ اسی تقسیم کا نتیجہ تھا کہ 1947ء میں تقسیم ہند کے وقت برصغیرکے مسلم اقلیتی علاقوں میں ہندومسلم فسادات کرائے گئے ،گاؤں کے گاؤں نذرآتش کردیئے گئے ، معصوم بچوں کو نیزوں پر اچھالاگیااوربوڑھے والدین کے سامنے ان کے جوان بچوں کو ذبح کردیاگیااوردنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی ، مسلم اکثریتی علاقوں سے ہندوؤں نے ہندوستان اور مسلم اقلیتی علاقوں سے مسلمانوں نے پاکستان ہجرت کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستا ن اور قیام پاکستان کی جدوجہد مسلم اقلیتی علاقوں میں کی گئی ، ان علاقوں کے حریت پسندوں نے ہندوستان کو انگریزوں کے تسلط سے نجات دلانے کیلئے ناقابل فراموش جانی ومالی قربانیاں دیں لیکن افسوس کہ تاریخ میں ان حریت پسندوں کا نام نہیں لیاجاتا۔ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ دیا لیکن ہمارے بزرگوں نے پھر بھی یہی نعرہ لگایا کہ ’’بٹ کے رہے گا ہندوستان ۔۔۔لیکے رہیں گے پاکستان ‘‘ اور ’’سینوں پہ گولی کھائیں گے۔۔۔پاکستان بنائیں گے ‘‘کیونکہ مسلم اکثریتی صوبوں کے عوام ہمارے کلمہ گو بھائی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے قرآن مجید کی 49 ویں سورۃ الحجرات کی آیت کاترجمہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ’’اے لوگو!! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیااور تمہیں گروہوں، ذاتوں ، برادریوں ،قوموں اورقبیلوں میں بانٹ دیا تاکہ آپس کی شناخت رہے‘‘، اللہ تعالیٰ نے یہ تقسیم محض اس لئے رکھی تاکہ ہم آپس میں ایک دوسرے کو پہچان سکیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ،ایک جمہوری جماعت ہے لیکن الیکشن ہماری منزل نہیں ہے ، ہم ایسے معاشرے کا قیام چاہتے ہیں جہاں آئین وقانون کی بالادستی ہو،کوئی کسی کے حقوق سلب نہ کریں اور سب امن وسکون سے زندگی بسر کریں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہندوستان میں ہماری شناخت ’’اردوبولنے والے ‘‘ تھی جب اردوبولنے والوں نے ہندوستان سے پاکستان ہجرت کی اور سندھ کے مختلف شہروں میں آباد ہوگئے تو ان کا کھانا پینا اور جینامرنا اسی سرزمین سے وابستہ ہوگیا ، وہ مرنے کے بعد سندھ دھرتی میں ہی دفن ہوتے ہیں اور اردوبولنے والے ملک یا بیرون ملک جوکچھ بھی کماتے ہیں سندھ دھرتی پرہی خرچ کرتے ہیں۔ اب سندھی بولنے والے سندھیوں اور اردوبولنے والے سندھیوں کا جینا مرنا قیامت تک کیلئے سندھ دھرتی سے وابستہ ہوگیا ہے لیکن افسوس اس کھلی حقیقت کے باوجود عام طورپر سندھی بولنے والے سندھیوں کی جانب سے اردوبولنے والوں کو تسلیم نہیں کیاجاتاحالانکہ اردوبولنے والے بھی اسی طرح سندھی ہیں جس طرح سندھ میں رہنے والے سندھی ، بلوچ اوربروہی سندھی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھی اوراردو بولنے والے سندھیوں نے اس حقیقت کو تسلیم نہ کیاتوپھر میں زندہ رہوں یا نہ رہوںآج کی تاریخ میں یہ بات لکھی جائے گی کہ اگر اردوبولنے والے سندھیوں اور سندھی بولنے والے سندھیوں نے ایک دوسرے کے وجودکو دل سے تسلیم نہ کیا اور برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کو حقوق نہ دیئے تو پھر سندھ کی تقسیم ناگزیرہوجائے گی ۔انہوں نے سندھی اکابرین اور دانشوروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدا کیلئے وہ اس روشن حقیقت اور سچائی کو دل سے تسلیم کریں کہ اردوبولنے والوں کی بھی علیحدہ شناخت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادمیرا شہرہے ، اس شہرکے عوام نے ایم کیوایم سے اپنی محبت کا بارہا ثبوت دیا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد کے عوام نے 200 سے زائد چیئرمین ، وائس چیئرمین اورکونسلرزکو بلامقابلہ منتخب کرایا جس پر حیدرآباد کے عوام زبردست خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ انشاء اللہ 19، نومبر2015ء کوحیدرآبادکے عوام ایم کیوایم کے نامز دامیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور حیدرآبادکے میئر ،ڈپٹی میئر بھی بلامقابلہ منتخب ہوں گے ۔
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سندھ میں فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام ہے جس کی وجہ سے سندھ میں آج بھی پستی ہے،سندھ کی حالت آج بھی وہی ہے جو 68سال پہلے تھی۔انہوں نے اجتماعات میں موجودسندھی بولنے والوں سے سوال کیاکہ کیاآپ اب بھی وڈیرانہ نظام چاہتے ہیں؟اس پر سندھی بولنے والے حاظرین نے جواب دیا’’ نہیں ‘‘ ۔ انہو ں نے کہاکہ میں سندھیوں سے پوچھتاہوں کہ لاڑکانہ ، نوڈیرو، رتوڈیرو ذوالفقارعلی بھٹو، شہیدبینظیربھٹو، مرتضیٰ بھٹواورشاہنوازبھٹوکاعلاقہ ہے ، پیپلزپارٹی پانچ مرتبہ سندھ میں برسراقتدارآئی لیکن پیپلزپارٹی نے ان علاقوں کیلئے کیاکیا؟ یہاں کتنے اسکول، کالج اور اسپتال قائم کئے ؟ کیاوڈیروں جاگیرداروں نے غریب ہاریوں کسانوں کی زمینوں پرقبضے نہیں کئے ؟انہوں نے سندھی عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کودھوکے بازقوم پرستوں کی ضرورت نہیں ،آج سندھ کورہزن کی نہیں رہبرکی ضرورت ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے دوسوسے زائد ایم کیوایم کے امیدواربلامقابلہ جیت چکے ہیں اورانشاء اللہ 19نومبر کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں ایم کیوایم کے میئر ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 19نومبر کوگھروں سے نکل کرصبح صبح ووٹ ڈالیں، صبح صبح خودبھی جاگیں اوردوسروں کوبھی جگائیں۔ انہوں نے حیدرآباد،ٹنڈوالہ یار، جامشورو، شہدادپورمیں آبادپنجابی ،پختون، بلوچ اوردیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے بھی اپیل کی کہ آپ حق پرستوں کاساتھ دیں، حق پرستوں کی جیت آپ کی جیت ہے۔ 










مزید تصاویر

4/19/2024 12:27:12 AM