Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم روزاول سے محنت کشوں کے جائزحقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیوایم روزاول سے محنت کشوں کے جائزحقوق کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 11/11/2015
ایم کیوایم روزاول سے محنت کشوں کے جائزحقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
روٹی کپڑااورمکان کانعرہ لگانے والوں کی جانب سے گزشتہ سالوں سے سندھ بالخصوص کراچی کے محنت کشوں کے ساتھ تیسرے درجے کے پاکستانی کاسلوک رواں رکھے ہوئے ہے 
سندھ کے حکمراں فراہمی آب کے ہرپروجیکٹ پرکمیشن لے رہے ہیں اورناکارہ مشینری کی تنصیب کرواکر فراہم آب کے اہم پروجیکٹوں کو سرخ فیتے کی نظرکرکے عوام کوبے وقوف بنارہے ہیں
حکمراں مخلص ہوتے تووہ سندھ کی پیاسی عوام کو پانی کی بوند بوند کو نہ ترساتے اورK-2,K-3اور K-4 منصوبے بروقت مکمل ہوچکے ہوتے
ڈاکٹر محمد فاروق ستار، اسدک اظمی، راشد جمال اور دیگر کا واٹربورڈ کے ریفرنڈم کے سلسلے میں سوک سینٹرمیں جلسے سے خطاب
کراچی ۔۔۔11، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنماء وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم روزاول سے محنت کشوں کے جائزحقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اورچاہتی ہے کہ محنت کشوں کوسندھ میں جائزحق دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک امرہے کہ روٹی کپڑااورمکان کانعرہ لگانے والوں کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے سندھ بالخصوص کراچی کے محنت کشوں اورسندھ کے دیہی وشہری علاقوں کے عوام کے ساتھ تیسرے درجے کے پاکستانی والاسلوک رواں رکھاجارہاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوک سینٹرمیں(CBA)اجتماعی سوداکارایجنٹ کے تعین کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں متحدہ ورکرزفرنٹ کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے زیراہتمام شاندارجلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔جلسہ عام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان اورانچارج لیبرڈویژن اسدکاظمی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اس موقع پریونائٹیڈلیبرفیڈریشن ،انچارج واراکین یونٹ کمیٹی کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈاورمتحدہ وررکرزفرنٹ کے بی سی اے کے عہدیداران سمیت ادارے سے وابستہ ملازمین کی کثیرتعدادموجودتھی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ حکمراں فراہمی آب کے ہرپروجیکٹ پرکمیشن لے رہے ہیں اورناکارہ مشینری کی تنصیب کرواکراہم پروجیکٹوں کوسرخ فیتے کی نظرکرکے عوام کوبے وقوف بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام پروجیکٹ فیل ہوچکے ہیں اگرحکمراں مخلص ہوتے تووہ سندھ کی پیاسی عوام کوپانی کی بوندبوندکونہ ترساتے حکمران کرپشن کے بجائے K-2,K-3اور K-4 منصوبوں کوبروقت مکمل کرچکے ہوتے۔انہوں نے کہاکہ اب عوام مزیدبے وقوف نہیں بنایاجاسکتاعوام اچھی جانتے ہیں کہ کون سے مخلص ہے ؟ اورکون ان کامعاشی، سیاسی اورجسمانی استحصال کررہاہے۔جلسے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے انچارج اسدکاظمی نے خطاب میں کہاکہ واٹراینڈسیوریج بورڈ کے ملازمین یقین دلایاکہ ایم کیوایم ان مفادات کے تحفظ کے لئے ملازمین کے ساتھ ہے اورادارے کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کرتی رہے گی۔بعدازاں متحدہ ورکرزفرنٹ کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے جنرل سیکریٹری راشدجمال نے کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈکے ملازمین کویونین کے منشورکے نکات سے آگاہی دی ۔اس موقع پرکراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈکے ملازمین اس امرکااعادہ کیاکہ وہ ہرصورت ریفرنڈم میں متحدہ ورکرزفرنٹ کے انتخابی نشان ’’مکا‘‘پرمہرثبت کرینگے۔


4/22/2024 11:21:13 PM