Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے نامزدامیدوا ران مخالف امیدوار وں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔الطاف حسین


ایم کیوایم کے نامزدامیدوا ران مخالف امیدوار وں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 11/11/2015
ایم کیوایم کے نامزدامیدوا ران مخالف امیدوار وں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔الطاف حسین
مخالفین کے ساتھ بھی حسن اخلاق اور عز ت واحترام سے پیش آئیں
ایم کیوایم ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتی ہے جہاں سب ایک دوسرے کے وجود کو برداشت کریں
عوام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل معلوم کریں اور ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے اجلاس سے خطاب
لندن۔۔۔11، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام نامزدامیدواروں کوتلقین کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران مخالف امیدوار یا مخالف جماعت کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے سے پرہیز کریں اور مخالفین کے ساتھ بھی حسن اخلاق اور عز ت واحترام سے پیش آئیں۔وہ آج لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی ،منتخب عوامی نمائندوں، مختلف شعبہ جات کے ارکان اور بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پرخطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک عوامی جماعت ہے جو سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اورمعاشرے سے ہرقسم کی سماجی خرابیوں کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ ایسے معاشرے کی تشکیل کی جاسکے جہاں سب ایک دوسرے کے وجود کو برداشت کریں ، امن وسکون سے زندگی بسرکرسکیں اور بہترمعاشرے کی تشکیل میں اپنااپنا کردارادا کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے قیام کے دن سے اپنے کارکنان کی اخلاقی تربیت کرتی چلی آرہی ہے ۔انہوں نے تمام نامزد حق پرست امیدوا روں کوتلقین کی کہ وہ اپنے حسن اخلاق اور کرداروعمل کی قابل تقلیدمثالیں قائم کریں ،تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں، عوامی اجتماعات میں اخلاقی تربیت کا عملی نمونہ پیش کریں۔عوامی اجتماعات ،کارنرمیٹنگ یا ملاقاتوں میں اپنے لباس کی صفائی اور سادگی کاخصوصی خیال رکھیں ۔ہرجگہ صاف ستھرا لباس زیب تن کرکے جائیں اور ممکن ہوتو لباس میں خوشبوکا استعمال کریں،عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ،تمباکو نوشی ، پان اور گٹکا وغیرہ کھانے سے مکمل گریز کریں ۔جگہ جگہ دیواروں پرپان کی پیک نہ تھوکیں اور دوسروں کو بھی ایسا عمل کرنے کی تلقین کریں،کسی بھی جگہ غیرذمہ دارانہ اورغیرمہذبانہ گفتگو سے قطعی گریز کریں،ہرکسی سے کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں،بات چیت، اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں شائستگی اپنائیں،اپنی تقاریر میں عوامی مسائل کے اسباب اور انکے حل کے ساتھ ساتھ علمی موضوعات پر گفتگوکریں، تقاریر اور بات چیت میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کریں جن سے کسی کی دل آزاری ہو،اپنی تقاریر اور گفتگو میں پیار محبت ، اخوت ، بھائی چارے اوراحترام انسانیت کا درس دیں،مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مبنی پیغام کاپرچار کریں۔انہوں نے حق پرست امیدواروں سے کہاکہ اگرآپ کومجھ سے سچاپیارہے تو اگر آپ کے کسی عمل سے کسی فردکی دل آزاری ہوئی ہو تو اناپرستی کا شکارہونے کے بجائے اس سے معافی مانگیں،اپنی انتخابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں حق پرست شہداء ،لاپتہ اور اسیر ساتھیوں کے گھروں پر جائیں ،ان کے اہل خانہ کی خبرگیری کریں۔اپنے علاقے کے عوام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل معلوم کریں اور ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں ۔

4/19/2024 8:57:25 AM