Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض انجام دینے چاہئیں، الطاف حسین


پاکستان کے تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض انجام دینے چاہئیں، الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2013
پاکستان کے تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض انجام دینے چاہئیں، الطاف حسین
آمریت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا جائے تاکہ پاکستان میں جمہوری کلچر فروغ پاسکے، الطاف حسین
بعض طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ایٹمی طاقت رہے، ہمیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا 
بلوچستان سے مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، الطاف حسین
آپ میری جانب سے نوازشریف اور شہباز شریف کو پیغام دیدیں کہ میں انہیں اپنا بھائی سمجھتا ہوں
آئیے! ہم اپنے دلوں کو صاف کرکے ایک نئے سفر کا آغاز کریں اور آپس میں ملکر پاکستان کو معاشی، اقتصادی بحرانوں سے نجات دلائیں
نائن زیرو پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، صدارتی امیدوار ممنون حسین اور دیگر سے گفتگو
تصاویر
کراچی۔۔۔26 ، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض انجام دینے چاہئیں تاکہ آمریت کادروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا جائے اورپاکستان میں جمہوری کلچرفروغ پاسکے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب اپنی رہائش گاہ نائن زیروعزیزآباد میں مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ وفد کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اسحاق ڈار، صدارتی امیدوار ممنون حسین، سینیٹر پرویز رشید، ظفرجھگڑا، سلیم ضیاء اور نہال ہاشمی شامل تھے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئرناصرانجم ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور منتخب نمائندے بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مسلم لیگ (ن ) کے رہنماؤں کا استقبال کیا ، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے ۔
جناب الطاف حسین نے وفد کے ارکان کو اپنی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی ، ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جو کچھ بھی ایم کیوایم اور مجھ سے ہوسکا ہم ضرورکریں گے ۔ میں ماضی کی تلخ باتوں کو دل سے بھلاکر کہتا ہوں کہ آپ میری جانب سے میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کو پیغام دیدیں کہ میں انہیں اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔ ہمارے درمیان غلط فہمیاں ہوگئیں تھیں، الطاف حسین بھی انسان ہے کوئی فرشتہ نہیں ۔آئیے! ہم اپنے دلوں کو صاف کرکے ایک نئے سفر کا آغاز کریں اورآپس میں ملکرپاکستان کو معاشی ، اقتصادی بحرانوں سے نجات دلائیں اور بجلی ، گیس، پانی سمیت دیگر عوامی مسائل حل کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلم ممالک میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے ، بعض بیرونی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ایٹمی طاقت رہے ، ان قوتوں کا منصوبہ ہے کہ کسی طرح پاکستان کو ایٹمی قوت سے محروم کرکے نہتا کردیا جائے اورہمیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد کامظاہرہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنے اور نہتا کرنے کی سازش کے خلاف الطاف حسین اور ایم کیوایم آپ کے ساتھ ہے،میری جان اللہ تعالیٰ، پاکستان اور میرے ساتھیوں کی امانت ہے اورآپ جس وقت مجھے بلائیں گے میں پاکستان آجاؤں گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں متحد ہوکر پاکستان کی معاشی اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے ، اسکولوں اوراسپتالوں کا نظام بہتر کرنا ہے اورمل جل کر پاکستان کو لاحق کینسر سے بھی بڑی بیماری ’’کرپشن‘‘ کا خاتمہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرجماعت کے اپنے اپنے نظریات اور اپنی اپنی فلاسفی ہے ، سب کو اپنی اپنی جگہ کام کرنے دینا چاہئے تاکہ ملک میں جمہوری کلچر چلتا رہے اور آمریت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوسکے ۔پاکستان فوج، ایجنسیوں، غریب اورامیر سب کا ہے لیکن پاکستان پر حق حکمرانی صرف عوام کی ہونی چاہئے ، سب اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جن کا کام حکومت اور جمہوری نظام چلانا ہے انہیں ان کا کام کرنے دیا جائے ، ہم غلطیاں کرکے اورگرگر کے انشاء اللہ چلنا سیکھ جائیں گے اورجمہوریت کو مضبوط کرلیں گے ۔جناب الطاف حسین نے مسلم لیگی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ وزیراعظم صاحب کو میری طرف سے پیغام دیں کہ اختلافات ہر ملک میں ہوتے ہیں لیکن بالآخر ملک ایک ہے ۔ امریکہ میں بھی بھیانک سول وار ہوئی تھی لیکن جنگ کے اختتام پر سب نے مل جل کر کام کیااورامریکہ کو ایک سپرپاور بنادیا۔ آج ہمارے ملک کو سنگین دہشت گردی کاسامنا ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں، ملک کے مختلف حصوں خصوصاً بلوچستان سے مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔ یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے اورخواہ کوئی بھی اس کا ذمہ دار ہو، اس کو اس عمل کی قرارواقعی سزا ملنی چاہئے ۔ جج حضرات ، قانون کی بالادستی کا حلف اٹھاتے ہیں ۔اگر حلف اٹھایا جائے تو موت سے نہ گھبرائیں کیونکہ موت برحق ہے ۔ دعا کریں کہ موت آئے تو عزت سے آئے اوردم نکلتے وقت لبوں پر کلمہ طیبہ ہو۔



4/16/2024 8:03:36 AM