Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف سندھ ،بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،زونل ،ڈسٹرکٹ ،سیکٹرزاوریونٹ کے دفاترکے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے


حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف سندھ ،بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،زونل ،ڈسٹرکٹ ،سیکٹرزاوریونٹ کے دفاترکے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے
 Posted on: 6/23/2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف سندھ ،بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،زونل ،ڈسٹرکٹ ،سیکٹرزاوریونٹ کے دفاترکے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے
،احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات پر مبنی بینرز اور پلے کارڈذ اپنے ہاتھوں اٹھا رکھے تھے
 ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کی نسل کشی کا عمل ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،مظاہرین نے شمعیں روشن کرکے شہداء اوران کے لواحقین سے یکجہتی کااظہارکیااوردعائیں بھی کیں، مقررین کا خطاب 
حیدرآباد ۔۔۔23، جون 2013ء 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہیدسمیت دیگر کارکنان کے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف اتوار کے روز اندرون سندھ میں قائم ایم کیوایم کے 19زونوں کے تحت پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔یہ احتجاجی مظاہرے ایم کیوایم حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نواب شاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہ یار ، جامشورو ، عمر کوٹ ، ٹھٹھہ، بدین ، گھوٹکی ، خیر پور ، نوشہرو فیروز ، دادو ، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور اور جیکب آباد زون کے تحت مقامی پریس کلبوں کے باہر منعقد کئے گئے ۔ احتجاجی مظاہروں میں حق پرست ارکان اسمبلی ، زونل انچارج و کمیٹیوں کے اراکین ، تاجر، علمائے کرام اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات ، نسل کشی کے خلاف احتجاج احتجاج ،نسل کشی و ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرنے ،بہیمانہ قتل کی مذمت اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پر مبنی کلمات درج تھے جبکہ بعض بینرز پر شہداء کو زبردست سلام تحسین بھی پیش کیا گیا تھا ۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء پرجوش انداز میں نعرے بازی کررہے تھے اور ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور بے گناہ کارکنان کے قتل کی شدید مذمت کرتے رہے ۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کابہیمانہ قتل بزدلانہ کارروائی ہے اور دہرے قتل میں ملوث سفاک دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈے نہ تو کل ایم کیوایم کو حق پرستی کی راہ پر چلنے سے روک سکے ہیں اور نہ آئندہ ظلم اور جبر کا کوئی ہتھکنڈہ حق پرستوں کو نہ تو ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی دھمکا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر سمیت اووسیز ممالک میں ایم کیو ایم کے تحت بھر پور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں تاہم دنیا بھر میں احتجاج ریکارڈ کرانے کے باوجود ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کے تحفظ کیلئے کوئی مثبت اقدامات کسی بھی سطح پر دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کی نسل کشی کا عمل کسی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور جو سازشی عناصر اس میں ملوث ہیں وہ ملک کے کھلے دشمن ہیں ۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور عوامی احتجاج کا نوٹس لیکر دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسی طرح ملک بھرچاروں صوبوں سندھ،بلوچستان،پنجاب اورخیبر پختونخواہ سمیتگلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں تمام صوبائی،ضلعی،زونل ،ڈسٹرکٹس اور سیکٹرز یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے پر یس کلبوں کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں بزرگوں، خواتین،بچوں،بچیوں خصوصاً نوجوان طلبہ و طالبات سمیت تمام مکاتب فکروشعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افرد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز،بینرزاورقومی پرچم تھامے ہوئے ۔اس موقع پرمظاہرین نے شمعیں روشن کرکے حق پرست شہداء کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کیااورشہداء کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔



4/18/2024 12:55:54 AM