Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نارتھ ناظم آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی، ان کے صاحبزادے انجینئر وقاص قریشی ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک، سوئم اتوارکو ہوگا


نارتھ ناظم آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی، ان کے صاحبزادے انجینئر وقاص قریشی ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک، سوئم اتوارکو ہوگا
 Posted on: 6/22/2013
نارتھ ناظم آبادمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی، ان کے صاحبزادے 
انجینئر وقاص قریشی ہزاروں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک، سوئم اتوار کو ہوگا
معروف عالم دین تنویر الحق تھانوی کی امامت میں شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ادا کی گئی
نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،منتخب نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ،ہمدردوں اورشہداء کی عزیزواقارب سمیت مختلف سیاسی ،سماجی،فلاحی جماعتوں،تاجرانجمنوں سمیت مختلف مکابت فکراور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی
شہداء کی جنازے سردخانے سے ان کی رہائشگاہ پہنچنے پر کہرام، شہید کی بیوہ، بیٹی، بیٹے، بھائی اور دیگر خواتین و مرد لواحقین شدت غم سے نڈھال
جناح گراؤنڈ میں نمازجنازہ کی ادائیگی سے قبل ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر شہداء کا آخری دیدار، ذمہ داران و کارکنان نے دیدار کیا
رقت آمیزمناظر،ہرآنکھ اشکبار،علاقے کی فضاء سوگوار،شہرمیں سوگ کاعالم،دکانیں،کاروباراورٹرانسپورٹ احتجاجاًبند
تصاویر
کراچی ۔۔۔22، جون 2013ء 
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں الہدیٰ مسجدمیں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعدمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی،ان کے جواں سال صاحبزادے اور ایم کیوایم سائبرونگ شعبہ کے کارکن انجینئر وقاص قریشی کوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان یٰسین آبادکے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ بعدنمازظہرعزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈمیں اداکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرنصرت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان ، زونز ،سیکٹرز ویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورساجدقریشی شہیدکے بڑے بھائی زاہدقریشی،صاحبزادوں،دیگرغمزدہ عزیزواقارب اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،سماجی،فلاحی اورتاجرانجمنوں کے عہدیداران،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جدیدعلمائے کرام،صحافی تنظیموں،دانشوروں،کالم نگاروں،ڈاکٹرز،انجینئرز، وکلاء ، پروفیسرز، اساتذہ ،فنکاروں،کھلاڑیوں اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اورشہداء کوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا۔ساجدقریشی شہیداوروقاص قریشی شہیدکاجسدخاکی ہفتے کی صبح نیوکراچی سردخانے سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں میں شہداء کی رہائشگاہ واقع نارتھ ناظم آبادبلاک Bلایاگیاجہاں شہداء کاآخری دیدارکرایاگیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے،ساجدقریشی شہیدکی بیوہ ، بیٹی، بیٹے، بھائی اوردیگر عزیز و اقارب سمیت موقع پرموجود ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورہمدردعوام شدت غم سے نڈھال تھے جواپنے پیاروں کے نعشیں دیکھ کر ڈھاڑے مار مار کر زوروقطاررورہے تھے اور دیوانہ وارسینہ کوبی کررہے تھے،اس موقع پرہرآنکھ اشکبارتھی جبکہ علاقے کی فضاء سوگوارتھی اورپورے شہرمیں سوگ کا عالم تھا ، بعدازاں جیسے ہی شہداء کا جنازے جناح  گراؤنڈ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کیلئے اٹھائے گئے اس موقع پر گہرام مچ کیاساجدقریشی کی شہیدکی بیوہ ،بیٹی اوروقاص قریشی شہیدکی والدہ اورجھوٹی بہن پرشدت غم سے بے ہوشی کی کیفیت طاری ہوگئی جنہیں موقع پرموجوددیگرخواتین اہل خانہ اورشعبہ خواتین کی ذمہ دارخواتین نے حوصلہ دلایا۔جناح گراؤنڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل شہداء کے جنازے ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرولائے گئے جہاںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، شعبہ خواتین کی ذمہ داران اوردیگر شعبہ جات کے ارکان وایم کیوایم کے کارکنان نے بھی شہداء کاآخری دیدارکیا۔بعدازاں جنازوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے جناح گراؤنڈ عزیز آباد پہنچایاگیاجہاں معروف عالم دین ومذہبی اسکالرمولاناتنویرالحق تھانوی کی امامت میں شہداء کی اجتماع نمازجنازہ ادا کی گئیں اس موقع پرخشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعائیں کی گئی جس میں ساجدقریشی ، وقاص قریشی سمیت تحریک کے تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کے غمزدہ ذمہ دارن وکارکنان اورشہداء کے لواحقین کو صبرجمیل سمیت ظلم وزیادتیوں،قتل وغارتگری اور سازشوں کے خاتمے ،ایم کیوایم کی کامیابی اورملک وقوم کی بقاء وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئی۔ بعدازاں شہداء کے جنازوں کوبڑے جلوس کی شکل میں ان کی آخری آرام گاہ شہداء قبرستان لیجایاگیاجہاں ان کی تدفین عمل میںآئی۔ساجدقریشی شہیداوروقاص قریشی شہیدکی فاتحہ سوئم کل بروزاتوارظہرتاعصران کی رہائشگاہ واقع نارتھ ناظم آبادبلاکBنزدالہدیٰ مسجدمیں ہوگا جس میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی ۔







4/24/2024 3:52:01 PM