Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونیوالا سہ روزہ عظیم الشان و بے مثال جشن فتح اختتام پزیر


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونیوالا سہ روزہ عظیم الشان و بے مثال جشن فتح اختتام پزیر
 Posted on: 4/27/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونیوالا سہ روزہ عظیم الشان و بے مثال جشن فتح اختتام پزیر
جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ ، رابطہ کمیٹی ، تنظیمی شعبہ جات ، سیکٹرزو یونٹس کے کارکنان اور لاکھوں افراد کی جشن میں شرکت
حلقہ این اے 246کی کامیابی پر جناب الطاف حسین سہ روزہ جشن فتح کا اعلان کیا تھا جو جمعہ 24اپریل 2015ء سے 26اپریل2015ء بروز اتوار تک جاری رہا
جشن فتح کے تینوں روز جناب الطاف حسین لندن سے بذریعہ ٹیلی فونک رابطہ جشن فتح میں شریک رہے 
جناح گراؤنڈ سے متصل علاقوں مکا چوک ، اللہ والی چورنگی ، حسین آباد سمیت نائن زیرواور اطراف کی گلیوں اور چوکوں پر کراچی بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچوں ، بچیوں ، نوجوانوں ، بزرگوں سمیت لاکھوں افراد کا ہجوم رہا
عوام میوزیکل نائٹ سے لطف اندوز ہوتے رہے اور نائن زیرو پر فیملی کے ہمراہ تصاویر بنواکر ایم کیو ایم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے
جناح گراؤنڈ میں خواتین ، بچوں کیلئے غیر معمولی نوعیت کے انتظامات کئے گئے تھے 
گراؤنڈ میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء ، فیس پینٹنگ ، سیلفی بوتھ ، پتنگ بازی سمیت نوجوانوں کی تفریح کیلئے مختلف اسٹالز قائم کئے گئے تھے
سہ روزہ جشن فتح میں ایم کیو ایم کے نامور تنظیمی ترانے گانے والے معروف گلوکاروں اور ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ فن کاروں اور فنکاراؤں کی جانب سے فن کا مظاہرہ 
کراچی ۔۔۔26اپریل 2015ء
حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حق پرست امید وار کنور نوید جمیل کی الیکشن میں شاندار کامیابی پر ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہونیوالا سہ روزہ عظیم الشان و بے مثال جشن فتح اتوار کی شب اختتام پزیر ہوگیا ۔ جشن فتح کے تینوں روز جناب الطاف حسین لندن سے بذریعہ ٹیلی فونک رابطہ جشن فتح میں شریک رہے اور عوام سے مختلف اوقات میں خطاب کرتے رہے۔ اس موقع پر جناح گراؤنڈ سے متصل علاقوں مکا چوک ، اللہ والی چورنگی ، حسین آباد سمیت نائن زیرواور اطراف کی گلیوں اور چوکوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا کراچی بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچوں ، بچیوں ، نوجوانوں ، بزرگوں سمیت لاکھوں افراد کا ہجوم جناح گراؤنڈ میں ہونیوالی میوزیکل نائٹ پروگرام سے لطف اندوز ہوتا رہا اور جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر فیملی کے ہمراہ تصاویر بنواکر ایم کیو ایم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے ۔جشن فتح کے سہ روز جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر جناح گراؤنڈ میں خواتین ، بچوں کیلئے غیر معمولی نوعیت کے انتظامات کئے گئے تھے ،گراؤنڈ میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے اسٹالز، فیس پینٹنگ ، سیلفی بوتھ ، پتنگ بازی سمیت میڈیکل ایڈ کمیٹی کا کیمپ بھی موجود تھا جبکہ صفائی نصب ایمان ہے کہ اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں جگہ جگہ کوڑا دان رکھے گئے تھے ۔سہ روزہ جشن فتح میں ایم کیو ایم کے نامور تنظیمی ترانے گانے والے معروف گلوکاروں مراد علی مراد، خالد عمر ، محمد حسین و دیگر ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ فن کاروں اور فنکاراؤں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور جشن کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا سیہ روزہ جشن فتح میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا تھا ۔اس موقع پرشعبہ خواتین ،ایلڈرز ونگ، ایم کیو ایم لیبر ڈویژن ، اے پی ایم ایس اواور مختلف سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان نے پنڈال میں انتظامی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شرکاء جشن کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔سہ روزہ جشن فتح میں جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،قمر منصور ، سید حیدر عباس رضوی ، عار ف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی، تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی اراکین ، سیکٹرزو یونٹس کے ذمہ داران، کارکنان اور عوام نے لاکھوں کی تعدا د میں شرکت کی ۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 246میں کامیابی کے روز جناب الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں جمع ہونیوالے لاکھوں شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سہ روزہ جشن فتح کا اعلان کیا تھا جو جمعہ 24اپریل 2015ء سے 26اپریل2015ء بروز اتوار تک جاری رہا ۔

4/20/2024 4:10:27 AM