Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین پر بے بنیاد بے ہودہ اور جھوٹی الزام تراشی پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں کل سے پرامن احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا


ایم کیوایم نے عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین پر بے بنیاد بے ہودہ اور جھوٹی الزام تراشی پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں کل سے پرامن احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا
 Posted on: 5/19/2013
ایم کیوایم نے عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین پر بے بنیاد بے ہودہ اور جھوٹی الزام تراشی پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں کل سے پرامن احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا 
محترمہ زہرہ شاہد حسین تین ماہ سے غیر فعال تھیں ،NA-250 میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انکے پی ٹی آئی سے تحفظات تھیں
محترمہ زہرہ شاہد حسین کے قتل کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں کہ عمران خان نے جناب الطاف حسین پر بھونڈا الزام عائد کردیا 
این اے 250میں جانبدارانہ اور جھرلو انتخاب کے انعقاد کی تصدیق ہوگئی ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔19، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے محترمہ زہرہ شاہد حسین کے بہیمانہ قتل کا بے ہودہ اور بھونڈا الزام قائد تحریک جناب الطاف حسین پر عائد کرنے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل سے پرامن احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 250کے صرف 43پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹرز کوووٹ کا حق دیا گیا پورے حلقے کے عوام کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا گیا اور اس عمل نے این اے 250میں جانبدارانہ اور جھرلو انتخاب کے انعقاد کی تصدیق کردی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ وہ اتوار کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بھونڈا الزام عائد کرنے سے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اوراسی وجہ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پرامن احتجاجی کرکے اپنے جذبات کا اظہار کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، قائد تحریک جناب الطاف حسین پر بیہودہ الزام عائد کرنے پر پرامن احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ اپنا آئینی ، قانونی اور جمہوری حق بھی محفوظ رکھتی ہے ، محترمہ زہرہ شاہد حسین کے قتل کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں کہ یہ ٹارگٹ کلنگ ہے ، اسٹریٹ کرائم کا شاخسانہ ہے یا اس میں دیگر وجوہات شامل ہیں عمران خان نے جس طرح سے جناب الطاف حسین پر بہتان تراشی کرکے جس نفرت کااظہا ر کیا ہے ہم اس کے بدلے میں نفرت کا ہی اظہار کریں گے لیکن ہم اپنی نفرت کا اظہار سیاسی ، جمہوری ، آئینی و قانونی طریقے کریں گے ۔ 
انہوں نے کہا کہ الزام تراشی ہی کرنی ہے تو یہ الزام بھی لگا دیاجائے کہ لاہور میں عمران خان کے لفٹ سے گرنے میں ایم کیوایم ملوث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عبد الستار ایدھی نے 1994ء میں ایک سازش کا انکشاف کیا تھا اور وہ لندن چلے گئے تھے وہاں انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیا اور کہا کہ مجھے قتل کرکے اس کا الزام ایم کیوایم پر لگانے کی سازش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کروڑوں دلوں کی دھڑکن جناب الطاف حسین پر بے بنیاد الزام لگا رہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ محترمہ زہرہ شاہد 3ماہ سے ان غیر فعال تھیں اور NA-250میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ان کے پی ٹی آئی سے تحفظات تھے اس قتل کی تحقیقات کرنے والے پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات کو بھی مد نظر رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ 20روز ایم کیوایم دھماکوں کا شکار رہی ، لاشیں اٹھاتی رہی لیکن ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا جبکہ ایم کیوایم بھی کہ سکتی تھی کہ جو انتہاء پسند دہشت گردی کررہے ہیں وہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی ایماء پر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آج پھر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیوایم خوف و دہشت کے ذریعے کراچی پرقبضہ چاہتی 
ہے جبکہ ایم کیوایم بھی یہ الزام عائد کرسکتی ہیں کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے انتہاء پسندوں کی مدد سے کراچی پر کنٹرول کیلئے حالیہ انتخابات میں بم دھماکے کرکے ایم کیوایم کو نشانہ بنایا ہے، عمران خان اور انتہاء پسندوں کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، عمران خان نے فوج کے گلے کاٹنے والے انتہاء پسندوں کے سب سے بڑے حامی ہیں اور انہوں نے اس کی مذمت تک نہیں کی ایم کیوایم یہ الزامات بھی عمران خان پر عائد کرسکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک سے ان حلقوں سے جیتی جہاں قدامت پسند وں کی اکثریت ہے اور قدامت پسند جماعتوں کو ایک خاص مقصد کیلئے حکومت میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 250کے 43پولنگ اسٹیشنوں پر انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 10فیصد ہونے پر محترمہ زہرہ شاہد حسین کے قتل کی آڑ لیکر یہ کہا جارہا ہے کہ خوف و ہراس تھا مگر نظریاتی لوگ خوف و ہراس میں نہیں آتے ، ایم کیوایم 6بم دھماکوں ، 80شہادتوں کے باجود پرعزم رہی اور کراچی ، حیدرآباد ار این اے 250کے عوام بڑی تعداد میں نکلے جس پر میں عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہو ں نے کہاکہ 11مئی کو بھی تین دھماکے ہوئے اس کی مذمت ، اظہار تعزیت اور ہمدردی تک نہیں کی گئی ، ریاستی ، صحافی اور آئینی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے ان کی جانب سے تنگ نظری کا مظاہرہ کیاجائے تو ملک کو قائد اعظم ؒ کے خواب کی تعبیر نہیں مل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 250میں انتخاب کے دوران دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ، سیاہ سفید میں فرق واضح ہوگیا ،آج ہمارا مؤقف سچا ثابت ہوگیا ، ووٹر ٹرن آؤٹ 10فیصد رہا ہے ، بیلٹ باکسز سے 7، 17ووٹ نکلے ہیں ، اتوارکو چھٹی بھی تھی اور لوگ ووٹ ڈالنے نہیں آئے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اہلیان ڈیفنس کلفٹن نے جھرلو انتخابات کا بائیکاٹ کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی محبت کااظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 250کے 140پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹر کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا گیا ، فیورٹ ازم سے کام لیا گیا اور مکمل جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ، ہم ایسے جھرلو الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50، 60فیصد رہا ، کراچی میں بھی اسی تناسب سے رہا اور این اے 250کے صرف 43پولنگ اسٹیشنوں میں ٹرن آؤٹ 10فیصد رہا اس کا مطلب یہ ہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر نقب زنی کی گئی ہے اور اس کھلی ڈکیتی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جھرلو انتخابات کے نتیجے میں آنے والی حکومت کے جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور یہ اچھا شگون نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 250کے صرف 43پولنگ اسٹیشنوں پر بین الاقوامی مبصرین اور تنظیمیں انتخاب کے صحیح ہونے کا سرٹیفکیٹ کیسے دیں گی یہ میری سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں جبکہ آج ایبٹ آباد میں ایم کیوایم ایبٹ آباد زون کے جوائنٹ انچارج کاشف قریشی کو پی ٹی آئی کے گروہ نے زونل آفس منڈیاں کے مقام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سیاست کا نتیجہ کیا نکلے گا ۔ 



4/23/2024 8:39:26 PM