Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلا می کراچی جس قدر بھی اقتدار میں رہی تواس جما عت نے مذہبی منافرت مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دیا


جماعت اسلا می کراچی جس قدر بھی اقتدار میں رہی تواس جما عت نے مذہبی منافرت مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دیا
 Posted on: 4/21/2015
جماعت اسلا می کراچی جس قدر بھی اقتدار میں رہی تواس جما عت نے مذہبی منافرت مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دیا 
جماعت اسلا می دراصل پی ٹی آئی کادوسرا چہر ہ ہے جو چا ہتی ہے کہ طا لبا ن کے کراچی سمیت پو رے ملک میں دفاتر کھلوادیئے جا ئیں انہوں نے آج تک کبھی طالبان کی مذمت نہیں کی
جنا ب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی اس شہر اور ملک میں خد مات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ اس حلقہ پرہر ایک سیاسی و مذہبی جماعت اپناتسلط قائم کرنا چاہتی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب و فرقہ اپنے عوام کے ساتھ رہی ہے، سنی اتحاد کونسل کے رہنماطارق محبو ب کے لئے بھی صرف اور صر ٖ ف جنا ب الطاف حسین نے آواز اُ ٹھا ئی
علما ء کرام ،مشا ئخ عظا م مفتیان کرام اور دیگرتنظیموں کے ذمہ داران نے کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی 21اپیل 2015 
متحدہ قو می موومنٹ کے نا مز د امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ246 کنو رنوید جمیل کے ہمراہ خورشید بیگم سیکر یٹر یٹ میں ایک مشترکہ پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے مفتی شمیم دیگر علما ء کرام ،مشا ئخ عظا م مفتیان کرام اور دیگرتنظیموں کے ذمہ داران نے تما م ملت اسلامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنا ب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی اس شہر اور ملک میں خد مات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم کو ئی سیا سی کارکن نہیں ہوں بلکہ صرف فرزند کراچی ہونے کے ناتے یہ کہہ رہا ہوں کہ جب سے اس حلقے میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے محسوس یہ ہوتا ہے کہ اس حلقہ پر ہر ایک سیاسی و مذہبی جماعت اپناتسلط قائم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت NA-246میں الیکشن کی گہمہ گہمی جس عروج پر ہے اس سے ایسا لگ رہا ہے جیسے پا کستا ن کی تاریخ کا سب سے بڑالیکشن ہو رہا ہے ، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے علماء و مشائخ نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم سے پہلے جماعت اسلا می کراچی جس قدر بھی اقتدار میں رہی تواس جما عت نے مذہبی منافرت اورجہادی کلچر کو فروغ دیا اور آج ہم پوری دنیا میں جہادی کے نا م سے جا نے جا تے ہیں۔ پریس کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ جماعت اسلا می دراصل پی ٹی آئی کادوسرا چہر ہ ہے جو چا ہتی ہے کہ طا لبا ن کے کراچی سمیت پو رے ملک میں دفاتر کھلوادیئے جا ئیں انہوں نے آج تک کبھی طالبان کی مذمت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ جنا ب الطاف حسین نے سب سے پہلے کہا تھا کہ طا لبان کراچی اور پورے پاکستا ن پر قبضہ کرنا چا ہتے ہیں مگر ان کی بات کسی نے نہیں سنی ،انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے ووٹ پر منحصر ہے کہ آپ کو کس کا کراچی چا ہئے طا لبا ن کایا لبر ل اور سیکو لر لو گوں کا ،پی ٹی آ ئی ایک موقع پر ست جماعت ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ گذشتہ 28سال سے کراچی نمائندہ جماعت ہے اور ہر برے اور اچھے وقت میں بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب و فرقہ اپنے عوام کے ساتھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں شہیدہونے والے سنی اتحاد کونسل کے رہنماطارق محبو ب کے جنا ز ے میں ایم کیو ایم کے ذمہ دارو کارکنا ن بڑی تعداد میں مو جود تھے، صرف اور صر ٖ ف جنا ب الطاف حسین نے طارق محبو ب کے لئے آواز اُ ٹھا ئی ۔اس مو قع پر پاکستان امن کونسل کے رہنما مولانا اسد دیو بندی ،جماعت اہل سنت پاکستا ن ضلع کورنگی کے امیر علامہ سید فیض رسول شاہ قادری صدر آل پاکستان مسلم لیگ علماء کونسل کراچی پرویز مشرف گروپ سید یعقوب علی شا ہ،جماعت اہل سنت مہتمم جامع نورالقرآن کے رہنما علامہ مشتاق گیلانی جماعت اہل سنت بریلوی کے رہنما مولانا سید سجاد حسین بخاری صابق رہنماہ مجلس تعاون علی الخیر پاکستان کے رہنما علامہ قاری خضر حیات،علامہ سید ذہین احمد نقوی، محمدی مسجد روشن باغ النور سوسائٹی کے رہنماعلامہ سید عبدالمعید نقوی، اتحاد بین مسلمین فورم کے رہنما مفتی محمد کاشف محمود، اتحاد بین مسلمین فورم کے رہنمامفتی محمد شمیم خان صاحب ، چیر مین دربار سلطانی ٹرسٹ کے رہنماپرویز اختر سلطانی،دربار سلطانی کے رہنماصوفی عبداوہاب سلطانی،دربار سلطانی کے رہنما مولانا انور سلطانی، دربار سلطانی کے رہنما انتخاب سلطانی،جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنما علامہ غلام حیدر سعیدی ،جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی شعیب حیدر سعیدی، صدر آل پاکستان مسلم لیگ علما ء کونسل کے رہنما سید یعقوب علی شاہ ،جماعت الحدیث کے رہنما مولانا مرتضیٰ رحمانی بھی مو جود تھے محمد شمیم خا ن نے یہ اعلا ن کیا کہ ہم اپنی جانب سے کنو ر نو ید کی بھر پور حما یت کرتے ہے ااور اللہ کے حضور دعا کر تے ہیں کہ اللہ 23 اپریل کو قا ئد تحریک کے نا مزد امید وار کو فتح سے ہم کنار کر ے آمین ۔ NA -246سے نا مزد امیدوار کنو ر نو ید جمیل نے سب علما ء کرام مشا ئخ عظا م کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے با ت کرتے ہو ئے کہا کہ میں آ پ لو گوں کی امیدیوں پر پورا اترنے کی بھر پور کو شیش کروں گا ۔ 

4/18/2024 4:07:21 PM