Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام شاہراہ پاکستان پرواقع لیاقت آبادفلائی اوورپر فقیدالمثال انتخابی جلسہ عام؍مجموعی خبر


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام شاہراہ پاکستان پرواقع لیاقت آبادفلائی اوورپر فقیدالمثال انتخابی جلسہ عام؍مجموعی خبر
 Posted on: 4/18/2015
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام شاہراہ پاکستان پرواقع لیاقت آبادفلائی اوورپر فقیدالمثال انتخابی جلسہ عام؍مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ18اپریل کوشاہراہ پاکستان پرواقع لیاقت آبادکریم آبادفلائی اوورپرقائدتحریک الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی انتخابی مہم کامرکزی جلسہ عام منعقدہواجس میں این اے 246سے تعلق رکھنے والے لاکھوں حق پرست عوام نے شرکت کی۔انتخابی جلسہ عام سے ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیااورحق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ 23، اپریل کوانتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پرمہر لگاکر کنورنویدجمیل کوبھاری اکثریت سے کامیابی کرائیں۔جلسے کے سلسلے میں پل پرشہداء مسجدکے سامنے کنٹینرزکی مددسے10فٹ بلند80X30فٹ کا اسٹیج تعمیرکیاگیاتھا،اسٹیج کے عقب میںآسمانی رنگ کی اسکرین لگائی گئی تھی جس پرانتخابی جلسہ عام سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کاتاریخی خطاب ،دائیں ایم کیوایم کاانتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ اور بائیں جانب جناب الطا ف حسین کی تصویرنمایاں تھی ،اسٹیج پرسب اسکرین لگائی گئی جس پرفضاء میں پتنگ کی بہاردکھائی گئی تھی جبکہ قائدتحریک الطاف حسین کے نامزدحق پرست امید وار کنورنویدجمیل،23اپریل حق پرستوں کی فتح کادن ‘‘تحریرتھا۔اسٹیج کے سامنے پل کے اختتام کے بعدتک جلسہ عام کے مرداورخواتین شرکاء کے لئے علیحدہ علیحدہ فرشی نشستوں کا اہتمام کیاگیاجہاں لاکھوں عوام جن میں بزرگ،نوجوان،بچے اورخواتین بیٹھے تھے ۔جلسہ عام میں شرکاء کاجوش وخراش قابل دیدتھااوران کی جانب سے وقفے وقفے سے قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں نعرے بلندکیے جاتے رہے۔انتخابی جلسے میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں قائدتحریک الطا ف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بیشترشرکاء جن میں خواتین اوربچوں اوربچیوں نمایاں تھی انہوں نے اپنے چہروں پرایم کیوایم کے پرچم اور پتنگ کے نشان بنارکھے تھے اورایم کیوایم پرچم کے رنگ کی چوڑیاں اورڈپٹے اوڑھ رکھے تھے،جلسہ عام میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون نے بھی عزیزواقارب کے ہمراہ شرکت کی۔ لیاقت آبادفلائی اوورپر جلسہ گاہ میں ساؤنڈ،لائٹس بہترین انتظام کیاگیاجبکہ جلسہ عام کی کورریج کے لئے مختلف ٹی وی چینلزکی جانب سے رپورٹرزاورکیمرہ مینزکی بڑی تعدادنے جلسہ گاہ کی تیاریوں سے لیکرجلسہ عام کی مکمل کورریج تک سرگرم رہے۔جلسہ گاہ کے اطراف فلیٹوں الکرم اسکوائر،الااعظم اسکوائر،اپسراایپارٹمنٹ سمیت تمام فلیٹوں پرایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین تصاویرسے سجایاگیاتھا۔جلسہ عام کاآغازتلاوت قرآن پاک سے ٹھیک8بجے ہوااس موقع پرمولاناناصریامین نے قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی اورپروگرام کاباقاعدہ آغازکیا۔ جلسے کے شرکاء سے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل اور ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، سید حیدر عباس رضوی، عظیم فاروقی اوررکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے خطاب کیا،اسٹیج پراراکین رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران موجودتھے۔ 9بجکر30منٹ پراسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلیفون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرپنڈال میں موجودلاکھوں شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاپرتپاک استقبال کیااس موقع پرایم کیوایم کا مشہور ترانہ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے ۔۔۔الطاف حسین ‘‘بجایاگیاجس پرشرکاء نے ایک آوازہوکرترانے کاساتھ دیااورجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکئے جن کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔جناب الطاف حسین نے اپنے این اے246کے عوام کوان کی کامیابی پیشگی مبارکباددی اورکہاکہ 23اپریل کاسورج حق پرستی کی فتح کی نویدلیکرطلوع ہوگااورلوگ ثابت کردینگے کہ وہ ہمیشہ کی طرح الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔جناب الطاف حسین کاخطاب گیارہ بجے اختتام پذیرہوااس موقع پرآتش بازی کاخوبصورت مظاہرہ کیاگیا۔بعدازاں خالدعمر،مرادعلی مرادسمیت مختلف فنکاروں نے اسٹیج پراپنے فن کامظاہرہ کیااورتنظیمی ترانے اورگانے گاکرشرکاء کومحظوظ کیا۔

4/20/2024 1:29:28 AM