Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے 90ہزار جعلی بیلٹ پیپر برآمد ہونے پر فوری نوٹس لیا جائے ، ڈاکٹر سلیم دانش جماعت اسلامی پر فی الفور پابند ی عائد کی جائے، ڈاکٹر سلیم دانش


جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے 90ہزار جعلی بیلٹ پیپر برآمد ہونے پر فوری نوٹس لیا جائے ، ڈاکٹر سلیم دانش جماعت اسلامی پر فی الفور پابند ی عائد کی جائے، ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 5/8/2013 1
جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے 90ہزار جعلی بیلٹ پیپر برآمد ہونے پر فوری نوٹس لیا جائے ، ڈاکٹر سلیم دانش جماعت اسلامی پر فی الفور پابند ی عائد کی جائے، ڈاکٹر سلیم دانش
جماعت اسلامی ماضی کی طرح اس بار بھی عام انتخابات میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بڑے پیمانے پر دھاندلی کرانا چاہتی ہے
ایم کیو ایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے جو بلٹ کے بجائے بیلٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہبری اور رہنمائی میں پرامن جدوجہد کو جاری رکھیں گے،ڈاکٹر سلیم دانش 
عوام وکارکنان ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگاکر حق پرست امیدواروں کو زیاد سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کر وائیں
ایم کیوایم مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام عو امی اجتماع سے خطاب 
ؒ ؒ ؒ ؒ لندن۔۔۔08 مئی2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام مانچسٹر میں عوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع میں ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سہیل خانزادہ ،عبدالحلیم ، ایم کیوایم مانچسٹر یونٹ کے انچارج عبدالحفیظ، کمیٹی کے ارکان وکارکنان کے علاوہ حق پرست عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اجتماع سے برطانیہ کے آرگنائر ڈاکٹر سلیم دانش و دیگر نے اظہا رخیا ل کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوریت پسند جماعت ہے جو بلٹ کے بجائے بیلٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک سے جاگیردارانہ ،وڈیر انہ اور مورثی سیاست کا خاتمہ ہو اور غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوان ایوانوں میں پہنچے تاکہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے عوامی مینڈیٹ کو کبھی حلقہ بندیوں کے نام سے اور کبھی دہشت گردی کے ذریعے اس کے مینڈیٹ کوچرانے کی ناکام سازش کی جارہی ہے اورکوشش کی جارہی ہے کہ کسی بھی طرح ایم کیو ایم کو الیکشن کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور کر دیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کے ذریعے ایم کیوایم کے الیکشن آفس اور دیگر مقامات پر دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کرائے جارہے ہیں جس میں ابتک ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان و ہمدروں کو شہید و زخمی کیا چکا ہے جس میں معصوم بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ماضی میں بھی آگ و خون کے دریا عبور کئے ہیں اور حق پرستی کی جدوجہد میں ایم کیو ایم کے ہزاروں ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے جام شہادت تو حاصل کر لیا مگر ظالم و جابرکے آگے سر غم تسلیم نہیں کیا اور آج ایک بار پھر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہبری اور رہنمائی میں اپنی پرامن جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے لوئنر دیر کے علاقے چکدرہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے 90ہزار جعلی بیلٹ پیپر برآمد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہوئے الیکشن کمیشن سے پر زور مطالبہ کیا کہ جعلی بیلٹ پیپر کی برآمد گی کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے جماعت اسلامی پر فوی پابندی عائد کی جائے ۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی اس گھناؤنی سازش سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ وہ ماضی کی طرح اس بار بھی ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بڑے پیمانے پر دھاندلی کرانا چاہتی ہے اور اس جماعت کے کارکنان کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں جعلی بیلٹ پیپر کی برآمدگی اس بات کا واضح ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اجتماع کے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب سے رابطہ کرکے ایم کیو ایم کے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کو کامیاب کروانے کی درخواست کریں اور ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ پر مہر لگائیں حق پرست امیدواران کو زیاد سے زیادہ ووٹ دیگر کامیاب کر وائیں ۔ اجتما ع سے ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سہیل خانزادہ ،عبدالحلیم اور مانچسٹر یونٹ کے انچارج عبدالحفیظ نے اظہار خیال کیا۔



4/20/2024 12:15:45 AM