Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’ قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کا انعقادایم کیو ایم کا تین حصوں پر مشتمل ٹریفک پلان جاری


 ’’ قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کا انعقادایم کیو ایم کا تین حصوں پر مشتمل ٹریفک پلان جاری
 Posted on: 12/18/2014
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ پشاورسمیت دہشتگردی کی مختلف کار روائیوں میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی یاد میں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما پاک افواج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان ’’ قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کا انعقاد
قومی یکجہتی ریلی19دسمبر2014ء بروز جمعہ دوپہر 2بجے تبت سینٹر پر منعقد کی جائیگی
ایم کیو ایم کا تین حصوں پر مشتمل ٹریفک پلان جاری
روٹ اے لانڈھی ، کورنگی ،ملیر ، شاہ فیصل ،ڈیفنس ، محمود آباد ، رنچھوڑ لائن کے عوام شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین کے ذریعے تبت سینٹر آسکتے ہیں،پارکنگ کا انتظام باغ جناح میں کیا گیا ہے،ایم کیو ایم اعلامیہ 
روٹ بی گلشن ، گلستان جوہر، اسکیم33گلشن معمار ، PIBکالونی ،سوسائٹی کے عوام حسن اسکوائر ،اسلامیہ کالج سے پیپلزچورنگی کے ذریعے تبت سینٹر پہنچیں گے ، پارکنگ کی سہولت باغ جناح میں فراہم کی گئی ہے،اعلامیہ ایم کیو ایم
سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد گلبہار ، لیاقت آباد ، فیڈرل بی ایریا ، بلدیہ ٹاؤن ، قصبہ علیگڑھ ، اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی سے ریلی میں شرکت کیلئے آنیوالے لیاقت آباد سے تین ہٹی ، گرومندر سے نمائش چورنگی کے راستے تبت سینٹر آسکتے ہیں روٹ سی کی پارکنگ کا انتظام کراچی ایکسرے روڈ پر کیاگیا ہے،
سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیانمائندگان پریڈی اسٹریٹ سے ایم اے جناح روڈ کے ذریعے تبت سینٹرسےریلی میں شریک ہو سکیں گے، اعلامیہ ایم کیو ایم 
کراچی ۔۔۔۔18دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طالبعلموں، اساتذہ کرام ، عملے کے ارکان ، سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور دہشتگردی کی مختلف بزدلانہ کار روائیوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی یاد میں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انتہاء پسند و ں اور دہشتگردوں سے نبرد آزما پاک فوج ،رینجرز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے19 دسمبر2014ء بروز جمعہ دوپہر 2بجے تبت سینٹر پر عظیم الشان’’ قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں ، اساتذہ کرام، پروفیسرز ، لیکچرارز ، دانشوروں ، قلمکاروں ،لکھاریوں ، صحافیوں ، مختلف مکاتب فکر ، مسالک اور عقائد کے علما ء کرام ،فنکاروں ، اداکاروں ، شعبہ فن و ادب سے وابستہ شخصیا ت ،ایم کیوا یم کے مختلف، سیکٹرز ، یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ریلی کے اختتام پر سانحہ 
پشاور اور دہشتگردی کے دیگر واقعات میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قائد اعظم کے مزار سے متصل روڈ پر شمعیں روشن کی جائیں گی جبکہ اس موقع پر شہداء سانحہ پشاور کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔عظیم الشان ’’ قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کے موقع پرایم کیو ایم کی جانب سے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تین حصوں پر مشتمل ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ، ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے روٹ اے کے مطابق لانڈھی ، کورنگی ،ملیر ، شاہ فیصل ،ڈیفنس ، محمود آباد ، رنچھوڑ لائن سے آنیوالے عوام ریلی میں آنے کیلئے شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین کے ذریعے تبت سینٹر آسکتے ہیں جبکہ ان علاقو ں سے آنے والے عوام کیلئے باغ جناح میں گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اسی طرح روٹ بی گلشن ، گلستان جوہر، اسکیم33گلشن معمار ، پیر الہٰی بخش کالونی PIBاور سوسائٹی کے علاقوں سے آنے والے عوام و کارکنان براستہ حسن اسکوائر ،اسلامیہ کالج سے پیپلزچورنگی کے ذریعے تبت سینٹر پہنچیں گے اور ان علاقوں سے آنے والے عوام کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی باغ جناح میں ہی فراہم کی گئی ہے علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد گلبہار ، لیاقت آباد ، فیڈرل بی ایریا ، بلدیہ ٹاؤن ، قصبہ علیگڑھ ، اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی سے قومی یکجہتی ریلی میں شرکت کیلئے آنیوالے عوام لیاقت آباد سے تین ہٹی ، گرومندر سے نمائش چورنگی کے راستے تبت سینٹر آسکتے ہیں روٹ سی سے ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے عوام کی پارکنگ کا انتظام کراچی ایکسرے کے سامنے کیاگیا ہے ۔ جبکہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیانمائندگان پریڈی اسٹریٹ سے ایم اے جناح روڈ کے ذریعے تبت سینٹرسے ریلی میں شریک ہو سکیں گے اسی طرح میڈیا کی DSNGگاڑیاں اسٹیج کے عقبی جانب پارک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

4/19/2024 8:56:26 AM