Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں ممبر سازی مہم2014ء زورشورکے ساتھ جاری


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں ممبر سازی مہم2014ء زورشورکے ساتھ جاری
 Posted on: 11/18/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں ممبر سازی مہم2014ء زورشورکے ساتھ جاری 
رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ کا ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی متحدہ لائرز فورم کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈ پر سٹی کورٹ کے سامنے ممبر سازی کیمپ لگائے گئے کیمپ کا دورہ
ایم کیوا یم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی اور وسائل کی فراہمی کی قائل ہے، انشاء اللہ تعالیٰ ملک بھر میں غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ
معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین کا رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے ہمراہ عائشہ منزل پرلگائے گئے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ 
بڑی تعداد میں عوام کی ایم کیوایم میں شمولیت نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ الطاف حسین بلاتفریق رنگ و نسل، زبان و قومیت اورمذہب و فرقہ مظلوم و محروم عوام کے واحدلیڈر ہیں، غازی صلاح الدین اور نبیل گبول
کراچی سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے جناب الطاف حسین کے فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی سے متاثر ہوکر ایم کیوایم کے ممبر سازی فارم پُر کئے
کراچی ۔۔۔18، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹکے تحت ملک بھر میں ممبر سازی مہم2014ء زورشورکے ساتھ جاری ہے جس میں کراچی سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ایم کیوایم کے جناب الطاف حسین کے فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی سے متاثر ہوکر ایم کیوایم کے ممبر سازی فارم پُر کئے اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین پر بھر پور اعتماد اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ہی اس ملک کو ترقی و خوشحالی راہ پر گامزن کرکے ترقی یافتہ پاکستان بنا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین اور حق پر ست ایم این اے نبیل گبول کے ہمراہ ایم کیوایم فیڈ رل بی ایریاسیکٹر کے زیر اہتمام عائشہ منزل پرلگائے گئے رکنیت سازی کیمپ دورہ کیا ۔ اس مو قع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخار احمد، فیڈرل بی ایریا سکیٹر یونٹس کے ذمہ داران واراکین اور کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین اور حق پر ست ایم این اے نبیل گبول نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر سے عوام کا ایم کیوایم میں شامل ہونا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ جناب الطاف حسین ہی بلاتفریق رنگ و نسل، زبان و قومیت اورمذہب و فرقہ مظلوم و محروم عوام کے واحدلیڈر ہیں۔اسی طرح ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی متحدہ لائرز فورم کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈہ پر سٹی کورٹ کے سامنے ممبر سازی کیمپ لگایا گیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ ودیگرلیگل ایڈ کمیٹی متحدہ لائرز فورم کے انچارج و اراکین سمیت وکلاء برادری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر وکلاء نے ایم کیوایم کی جانب سے ممبر سازی مہم کو سراہااور بڑی تعدا میں ممبر سازی مہم میں حصہ لیا ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان نے ایم کیوایم میں شامل ہونیوالے وکلاء کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی اور وسائل کی فراہمی کی قائل ہے اور ہم اس سلسلے میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لئے اور عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ ملک بھر میں غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی۔





مزید تصاویر



4/15/2024 9:46:09 PM