Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام ملک سے فرسودہ نظام اور 66برسوں سے قائم اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


عوام ملک سے فرسودہ نظام اور 66برسوں سے قائم اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 11/16/2014
عوام ملک سے فرسودہ نظام اور 66برسوں سے قائم اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ملک کی ترقی کی پہلی سیڑھی ممبر سازی ہے پھر قوم سازی کے عمل سے گزر کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا،
ممبر سازی مہم کے ذریعے لاکھوں افراد کی ایم کیو ایم سے وابستگی پاکستان کیلئے بھی خوش آئند ہے، وسیم اختر
جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ سوچ کے حامل افراد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے پیغام سے خوف زدہ ہیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے وفودکا گلستان جوہر ، کورنگی اور شاہ فیصل میں قائم ممبر سازی کیمپس کا دورہ،میڈیا سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔16نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کو تین دن مکمل ہو رہے ہیں اور جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان ملک بھر میں ممبر سازی مہم کرکے عوام کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں ، ملک بھر سے نوجوان ، خواتین اور لاکھوں کی تعداد میں عوام ایم کیو ایم کی ممبر بن چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم2014ء کے تیسرے روز گلستان جوہر میں قائم ممبر سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد واسع جلیل، خالد سلطان ، حق پرست اراکین اسمبلی ارتضی فاروقی اور مقامی سیکٹر و یونٹ کے کارکنان کی بڑی تعدادمیں انکے ہمرا ہ تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم در اصل پاکستان کی ترقی کے سفر کا حصہ ہے اور ممبر سازی میں حصہ لینے والے عوام پاکستان کی ترقی کے اس سفر کا حصہ بن رہے ہیں ، عوام ملک کے موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک سے فرسودہ نظام اور 66برسوں سے قائم اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر سے عوام کے مثبت ردعمل نے ثابت کردیا ہے کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ہی ملک کے غریب ، مظلوم و محروم عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس میں غریب و متوسط طبقے کے عوام کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی پہلی سیڑھی ممبر سازی ہے جس کے بعد ذہن سازی ہو گی اور پھر قوم سازی کے عمل سے گزر کر ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا پاکستان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نچلی سطح تک وسائل کی فراہمی کی قائل ہے اور ہم اس سلسلے میں مقامی حکومتوں کے قیام اور عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے ۔
دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معاون وسیم اختر نے کورنگی نمبر 6 اور شاہ فیصل میں قائم ممبر سازی مہم کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران اور کارکنان سے ملاقات کرکے ممبر سازی مہم کی تفصیلات معلوم کیں ، اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد واسع جلیل، خالد سلطان، حق پرست اراکین اسمبلی شیراز وحید ، نشاط ضیاء قادری اور مقامی یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد کیمپس پر موجودتھی ۔ وسیم اختر نے کورنگی 6کے ممبر سازی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کامیابی سے جاری ہے ملک بھر میں قائم370مرکزی کیمپس اور ضلعی و علاقائی سطح کے سینکڑوں کیمپس پر نوجوانوں ، طلباء و طالبات ، خواتین اور عوام کی بڑی تعداد ممبر سازی مہم کا حصہ بن رہی ہے جو نہ صرف ایم کیوا یم بلکہ پاکستان کیلئے بھی خوش آئند ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ سوچ کے حامل افراد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے پیغام سے خوف زدہ ہیں انہوں نے کیمپس پر آنے والے عوام سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ممبر سازی پرفارمے بھرنے میں انکی رہنمائی کی اور انکا خیر مقدم کیا ۔
تصاویر

 

4/18/2024 5:01:51 PM