Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ رکنیت سازی کے ذریعے ملک میں نئی قیادت پیدا کرنا چاہتی ،سیف یار خان


متحدہ قومی موومنٹ رکنیت سازی کے ذریعے ملک میں نئی قیادت پیدا کرنا چاہتی ،سیف یار خان
 Posted on: 11/15/2014
متحدہ قومی موومنٹ رکنیت سازی کے ذریعے ملک میں نئی قیادت پیدا کرنا چاہتی ،سیف یار خان
عوام ایم کیو ایم کے کارکن بن کر ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عملی کوششیں کریں ،رکن رابطہ کمیٹی
رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور ، رکن کشمیر قانون ساز اسمبلی سلیم بٹ و دیگر کے ہمراہ مظفر آباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں قائم ممبر سازی کیمپ کا دورہ 
رابطہ کمیٹی رکن سیف یار خان نے کیمپ میں آنیوالے نئے ممبران کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہا
کراچی: ۔۔۔15نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سلیم بٹ اور صوبائی تنظیمی کمیٹی کشمیر خیبرپختونخواہ کے انچارج تحسین قریشی نے ہفتے کو ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم کے دوسرے روز مظفر آباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں قائم مرکزی کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیااورکیمپ میں موجود ذمہ داران وکارکنان سے رکنیت سازی کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر مظفر آباد زونل کمیٹی کے انچارج عزت علی نے رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان کو بتایا کہ مظفر آباد زونل کمیٹی کے زیر اہتمام مختلف ڈسٹرکٹ میں کل 9رکنیت سازی کیمپ جبکہ ڈسٹرکٹ مظفر آباد ، ڈسٹرکٹ نیلم اور ڈسٹرکٹ ہٹیاں بالا کے مختلف علاقوں میں 6مختلف جگہوں میں رکنیت سازی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مظفر آباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے انچارج و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مظفر آباد میں قائم کیمپ پر نوجوانوں ، بزرگ اور خواتین ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں۔ رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور خواجہ سہیل منصور ، ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی سلیم بٹ اور انچارج کشمیر خیبر پختونخواہ تحسین قریشی کچھ دیر کیمپ میں موجود رہے اورانہوں نے کیمپوں پر ایم کیو ایم کی رکنیت سازی حاصل کرنے کیلئے آنے والے افراد سے فرداً فرداً ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہا ۔ کیمپ میں موجو کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ رکنیت سازی کے ذریعے ملک میں نئی قیادت پیدا کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رکنیت سازی مہم کے ذریعے عام آدمی کو مو قع دے رہی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ایم کیو ایم کی رکنیت سازی میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رکنیت سازی ہوتی ہے ، پھر تنظیم سازی ہوتی ہے اور اس کے ذریعے بہتر قیادت حاصل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے آنیوالے کارکنان ملک سے فرسودہ نظام کے مکمل خاتمے کیلئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کریں ۔ 





4/25/2024 12:41:08 PM