Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر تھر کے قحط زدہ افراد کو طبی امداد اور اجناس کی فراہمی کیلئے ایم کیوایم کا وفد اتوار کی صبح نائن زیرو سے تھر روانہ


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر تھر کے قحط زدہ افراد کو طبی امداد اور اجناس کی فراہمی کیلئے ایم کیوایم کا وفد اتوار کی صبح نائن زیرو سے تھر روانہ
 Posted on: 11/9/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر تھر کے قحط زدہ افراد کو طبی امداد اور اجناس کی فراہمیکیلئے ایم کیوایم کا وفد اتوار کی صبح نائن زیرو سے تھر روانہ 
وفد میں ڈپنی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اراکین رابطہ کمیٹی ،میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکان ،ڈاکٹر ز اورپیر ا میڈیکل اسٹاف کے ارکان شامل ہیں 
قحط زداہ افراد کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی جان بچانے کی ادویات اور روز مررہ کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں
امدادی سامان میں غذائی اجناس جس میں دالیں ،گھی ،تیل ،برتن دودھ ،چائے کی پتی،بسکٹ اور دیگر سامان شامل ہیں 
لندن ۔۔9نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر تھر کے قحط زدہ افراد کو طبی امداد او رغذائی اجناس کی فراہمی کیلئے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایک بڑا وفد اتوار کی صبح نائن زیرو سے تھر روانہ ہوگیا ۔وفد ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گا ہ نائن زیرو عزیز آباد سے روانہ ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شاکر علی ، محمد واسع جلیل،اشفاق منگی ، شعبہ اطلاعات کے ارکان، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرزو پیرامیڈیکل اسٹاف ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار، حق پرست ارکان اسمبلی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جبکہ لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال کی رپورٹنگ کیلئے الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ،رپورٹر ز ،فوٹو گرافر،کیمرہ مین بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔ دریں اثنا ء تھر کے قحط زدہ افراد کیلئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی روانہ کیا گیا جس میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء دالیں ،چینی،منرل واٹر ،چاول ،گھی ،تیل،چائے کی پتی ،دودھ، پیمپرز ، جانیں بچانیں کی قیمتی ا دویات ،روز مرہ کے استعمال کیلئے برتن اور دیگر ضروری سامان بھی شامل ہے ۔







 

4/18/2024 10:32:26 AM