افتخارحسین کے خلاف ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے قتل کیس کے تمام الزامات باعزت طور پر ختم کئے جانے پر قائدتحریک الطاف حسین اور تحریک کے تمام کارکنوں سمیت پوری قوم کو رابطہ کمیٹی کی زبردست مبارکباد
افتخارحسین کو اس کیس کے الزامات سے باعزت طور پر بری کیا جانا حق اور سچ کی فتح ہے۔ رابطہ کمیٹی
انشاء اللہ شہیدوں کے لہو کے صدقے اور قوم کی دعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ ہر آزمائش میں قائدتحریک الطاف حسین کو سرخرو کرے گا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔21 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے تمام ارکان نے میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے سینئرکارکن اور قائد تحریک الطاف حسین کے کزن افتخارحسین کے خلاف ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے قتل کیس کے تمام الزامات باعزت طورپرختم کئے جانے پرقائدتحریک الطاف حسین ،افتخارحسین اور تحریک کے تمام کارکنوں سمیت پوری قوم کوزبردست مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ افتخارحسین کواس کیس کے الزامات سے باعزت طورپر بری کیاجانا حق اورسچ کی فتح ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوعناصر دنیابھرمیں ایم کیوایم اور قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف منفی اورزہریلی پروپیگنڈے کرتے آئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ایسے عناصر کوایک بار پھر ذلت ورسوائی سے دوچار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انشاء اللہ شہیدوں کے لہوکے صدقے اورقوم کی دعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ ہرآزمائش میں قائدتحریک الطاف حسین کوسرخروکرے گااور فتح ونصرت سے ہمکنارفرمائے گا۔