Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کل ''میری آواز سنو'' کی خصوصی نشریات میں براہ راست خطاب کریں گے


 Posted on: 10/30/2020
قائدتحریک الطاف حسین کل ''میری آواز سنو'' کی خصوصی نشریات میں
 براہ راست خطاب کریں گے
 خصوصی نشریات کا آغاز امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر12 بجے،لندن وقت کے مطابق شام4 بجے اور پاکستان کے وقت کے مطابق رات9 بجے ہوگا

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کل بروز ہفتہ فیس بک پر ''میری آواز سنو'' کی خصوصی نشریات میں براہ راست خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے مورخہ 28، اکتوبر2020ء کو چار روزہ مہم شروع کی گئی تھی جس میں سوشل میڈیاکے ذریعے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ کے فروغ، پاکستان کی مظلوم قوموں کے حق خودارادیت، سندھ اوربلوچستان کے جزائر پر چائنا کے قبضے، فوجی اشرافیہ کی جانب سے ان صوبوں کے قدرتی وسائل اورمعدنیات کی لوٹ مار اور پاکستان کی مظلوم قوموں پر ڈھائے جانے والے دیگر ریاستی مظالم سے دنیاکوآگاہ کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔
 اس مہم کے دوران ٹوئٹر پر خصوصی ہیش ٹیگ  #AltafTheRealChallenger چلایاگیا، ایم کیوایم اوورسیز یونٹوںکے ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے وڈیولاگز جاری کیے گئے اور اپنے اپنے ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور منتخب نمائندگان کو خطوط بھی ارسال کیے گئے ۔ ایم کیوایم امریکہ کی چارروزہ مہم کے آخری دن یعنی کل بروز ہفتہ ''میری آواز سنو''کی ٹیم کی جانب سے فیس بک پر خصوصی نشریات پیش کی جائے گی ،اس خصوصی نشریات کا آغاز امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر12 بجے،لندن وقت کے مطابق شام4 بجے اور پاکستان کے وقت کے مطابق رات9 بجے ہوگا۔اس دوران قائد تحریک جناب الطاف حسین کسی بھی وقت میری آواز سنوکی خصوصی نشریات میں براہ راست خطاب کریں گے۔
٭٭٭٭٭


4/18/2024 7:59:36 PM