Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سینئر رکن محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکو لندن کے علاقے سٹن (Sutton) کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا


 Posted on: 5/22/2020
ایم کیوایم کی سینئر رکن محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکو لندن کے علاقے سٹن   (Sutton)  کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
تدفین میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ، قائم مقام کنوینر طارق جاوید،دیگرذمہ داروں،
 ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں اور مرحومہ صفیہ اکبرکے اہل خانہ کی شرکت 
 مساجد اورعبادت گاہوںکی بندش کے باعث مرحومہ صفیہ اکبرکی نماز جناز ہ قبرستان میں ہی اداکی گئی
 جناب الطاف حسین نے مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کے جنازے کوکاندھادیا ،قبرپرمٹی ڈالی، آخری رسومات کے دوران
 جناب الطاف حسین کی آنکھوںسے مسلسل آنسو رواں تھے
تدفین کے بعد جناب الطاف حسین نے مرحومہ صفیہ اکبرکے گھرجاکرتمام اہل خانہ سے تعزیت کی 
 جناب الطاف حسین اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اوراپنی ایک سچی اوروفاپرست کارکن کویادکرکے کافی دیرتک پھوٹ پھوٹ کرروتے 

ایم کیوایم کی سینئراوربزرگ رکن اورایم کیوایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی انچارج محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکوآج لندن کے علاقے سٹن   (Sutton)  کے Merton and Sutton joint Cemetery   قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ ان کی تدفین میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید،ایم کیوایم کے دیگرذمہ داروں، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، کارکنوں اور مرحومہ صفیہ اکبرکے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ محترمہ سیدہ صفیہ اکبر علالت کے باعث منگل 19مئی کو لندن کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں۔ برطانیہ میں مساجد اورعبادت گاہوںکی بندش کے باعث مرحومہ صفیہ اکبرکی نماز جناز ہ قبرستان میں ہی اداکی گئی ۔ جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں،کارکنوںاورمرحومہ کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں سماجی فاصلے کے ضابطے کی پوری پابندی کی گئی اورشرکاء نے آپس میں فاصلہ رکھا۔ اہل خانہ کے ساتھ ساتھ جناب الطاف حسین نے بھی مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کے جنازے کوکاندھادیا اوران کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے قبرپر مٹی ڈالی۔ اپنی ایک بزرگ اوروفاپرست سینئرکارکن کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر جناب الطاف حسین کی آنکھوںسے  مسلسل آنسو رواں تھے ۔تدفین کے بعد حاظرین نے مرحومہ کی قبرپرپھول چڑھائے اوران کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروںاورکارکنوںنے مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کوخراج عقیدت پیش کیا۔ تدفین کے بعد جناب الطاف حسین نے مرحومہ صفیہ اکبرکے گھرجاکران کی صاحبزادیوں،بیٹوں، پوتوں اورتمام اہل خانہ سے تعزیت کی ، انہیں دلاسہ دیا ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین خود بھی اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اوراپنی ایک سچی اوروفاپرست کارکن کویادکرکے کافی دیرتک پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے۔انہوں نے مرحومہ صفیہ اکبر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے واقعات بیان کئے ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر سیدہ صفیہ اکبر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ 
یاد رہے کہ محترمہ صفیہ اکبربرطانیہ میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والی پہلی خاتون تھیں، وہ گزشتہ 30 برسوں سے ایم کیوایم سے وابستہ تھیںاورتمام تر آزمائشوں کے باوجود انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ وفانبھائی۔ ان کاپوراگھرانہ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین سے سچی وابستگی اورمحبت رکھتاہے۔ محترمہ صفیہ اکبر کے شوہر سیدمحمداکبرمرحوم بھی ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر رہ چکے تھے اوراپنے انتقال تک وہ بھی ایم کیوایم سے وابستہ تھے۔ مرحومہ صفیہ اکبرکے ایصال ثواب کے لئے ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ 


4/19/2024 4:20:26 AM