Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        


عمرا ن خان نے اقتدارسے قبل جتنے بھی دعوے اوروعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورانہیں کیا۔الطاف حسین
 Posted on: 5/19/2019

عمرا ن خان نے اقتدار سے
قبل جتنے بھی دعوے اوروعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورانہیں کیا۔الطاف حسین

عمران خان نے کہاتھاکہ خودکشی کرلوں گالیکن اۤءی ایم ایف سے بھیک نہیں مانگوں گا، اۤج نہایت بے شرمی سے اۤءی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں، اگرعمران خان واقعی غیرت مند ہوتے تواۤءی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجاأے خودکشی کرلیتے

فوج کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اۤج دنیامیں جہاں بھی دہشت گردی کاکو"ی واقعہ ہوتاہے توانگلیاں پاکستان کی طرف اٹھتی ہیں

ملک کی معیشت تباہ حال ہے، ڈالر مسلسل اونچی پرواز کررہاہے،پاکستان کی کرنسی اپنی قدرتیزی سے کھورہی ہے۔الطاف حسین

جب کو"ی بھی فوج کے غلط اقدامات اورغلط پالیسیوں کے خلاف اۤوازاٹھاتاہے تواسے غدار قراردیاجاتاہے ۔الطاف حسین

غدار فوج اوراۤءی ایس اۤءی کے وہ کرپٹ عناصر ہیں جو بیرونی طاقتوں کے مفادات کےلئے کام کرتے ہیںاور ملکی راز بیچتے ہیں۔ الطاف حسین

بلوچوں، مہاجروںاورپشتونوںکاقتل ،خواتین کی بے حرمتی اورجبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ بند کیاجاأے۔ الطاف حسین

پہلے اہل تشیع افراد کاقتل کیاجارہاہے تھا،اب اہل تشیع نوجوانوں کو جبری گمشدہ کیاجارہاہے۔ الطاف حسین

احمدیوںکے ساتھ بھی ظلم کیاجارہاہے اوران پر پاکستان کی زمین تنگ کی جارہی ہے جبکہ وہ بھی پاکستان کے شہری ہیں۔ الطاف حسین

ایم کیوایم ایک لبرل اورسیکولرجماعت ہے، ہم ہرقسم کی مذہبی انتہاپسندی اورمذہبی جنونیت کے خلاف ہیں۔ الطاف حسین

ایم کیوایم کے قاأدالطاف حسین کارمضان المبارک کے حوالے سے براہ راست خطاب

لندن ۔۔۔۔۔۔ 19 مئی 2019ئ

ایم کیوایم کے قاأدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ عمران خان نے کہاتھاکہ میں خودکشی کرلوں گالیکن اۤءی ایم ایف سے بھیک نہیں مانگوںگا، اۤج وہ نہایت بے شرمی اورڈھٹاأی سے اۤءی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں، اگرعمران خان واقعی غیرت مند ہوتے تواۤءی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجاأے خودکشی کرلیتے ۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنے خطاب میںکہی۔ ان کایہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمرا ن خان نے اقتدارمیں اۤنے سے قبل جتنے بھی دعوے اوروعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورانہیںکیا،ان کی پوری توجہ صرف اپوزیشن کوگالی دینے پرمرکوزہے جبکہ ملک کی صورتحال تباہی سے دوچارہے، اۤج ملک کی معیشت تباہ حال ہے، ڈالر مسلسل اونچی پرواز کررہاہے،پاکستان کی کرنسی اپنی قدرتیزی سے کھورہی ہے اورردی بنتی جارہی ہے، ملک میںمہنگاأی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے،ہرچیز کی قیمتیں اۤسمان سے باتیں کررہی ہیں،رمضان کامہینہ ہے لیکن مہنگاأی کی وجہ سے غریبوں اورمتوسط طبقہ کے عوام کے لئے سحروافطار کیلئے چیزوں کی خرید مشکل ہوگئی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں صرف دوفیصدمراعات یافتہ طبقہ اورفوج عیش کررہی ہے جبکہ غریب عوام فاقہ کشی اوربھوک وافلاس کی زندگی گزاررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں سابقہ مشرقی پاکستان کومغربی پاکستان پر بوجھ قراردیاگیا، حقوق مانگنے پربنگالیوں کاقتل عام کیاگیا، بنگالیوں نے جدوجہدکرکے اۤزادی حاصل کرلی ، اۤج بنگلہ دیش کی کرنسی پاکستان کی کرنسی سے بہترہے، اۤج بنگلہ دیش کے ایک ٹکے کے پاکستانی دوروپے ملتے ہیں اورپاکستان کی کرنسی کی قدربنگلہ دیش، نیپال، انڈیااورافغانستان سے بھی کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان کی فوج کی غلط پالیسیوں اور جہادی تنظیموں کی سرپرستی کی وجہ سے اۤج دنیامیں جہاں بھی دہشت گردی کاکو"ی واقعہ ہوتاہے توانگلیاں پاکستان کی طرف اٹھتی ہیںاورہردہشت گردی کا سراپاکستان میں ملتاہے۔ جب کو"ی بھی پاکستان میں اپنے حقوق مانگتاہے اورفوج کے غلط اقدامات اورغلط پالیسیوں کے خلاف اۤوازاٹھاتاہے تواسے ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجاتاہے اوراسے غدار قراردیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ غدارحقوق مانگنے والے نہیں بلکہ فوج اوراۤءی ایس اۤءی کے وہ کرپٹ عناصر ہیں جو ملک کے بجاأے بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئے کام کرتے ہیںاور ملکی راز بیچتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپنے جاأزحقوق مانگنے پر پاکستان میں بلوچوں،مہاجروںاورپشتونوںپرریاستی مظالم ڈھاأے جارہے ہیں، ہزاروںبے گناہوںکوماوراأے عدالت قتل کیاجاچکاہے، ہزاروں کوجیلوںمیںقید کردیاگیاہے جبکہ بڑی تعدادمیں بے گناہ مہاجر، بلوچ اورپشتون لاپتہ ہیں، فوج، ایف سی ، رینجرز کے اہلکارگھروں میں چھاپوں کے دوران ماوئںبہنوں کی بے حرمتی کرتے ہیں،بزرگوںپرتشددکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچوں، مہاجروںاورپشتونوںکاقتل ،خواتین کی بے حرمتی اورجبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ بند کیاجاأے کیونکہ ا س سے محبتیںنہیں بلکہ مزیدنفرتیں جنم لے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے خلاف عمل کریں گے تودوسروںکوبھی یہ حق ہے کہ وہ اپنی ماوئں،بہنوںاوربزرگوں کا دفاع کریں۔ انہوں نے کہاکہ جن نوجوانوںاوربزرگوںکوجبری گمشدہ کیاگیاہے اگران پرکو"ی الزام ہے توانہیں عدالتوں میں پیش کیاجاأے اوراپنی بے گناہی ثابت کرنے کاموقع دیاجاأے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں جبری گمشدگیوںکامعاملہ سب سے سنگین ہوگیاہے ، لوگوںکوپکڑپکڑ کرکئی کئی سال تک لاپتہ رکھاجاتاہے، پہلے اہل تشیع افراد کاقتل کیاجارہاہے تھا،اب اہل تشیع نوجوانوں کو جبری گمشدہ کیاجارہاہے، ان کی ماأیں، بہنیں، بیویاں بچے فریادیںکررہی ہیں لیکن ان کی فریاد کو"ی نہیں سن رہاہے۔ اسی طرح احمدیوںکے ساتھ بھی ظلم کیاجارہاہے اوران پر پاکستان کی زمین تنگ کی جارہی ہے جبکہ وہ بھی پاکستان کے شہری ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک لبرل اورسیکولرجماعت ہے، ہم ہرقسم کی مذہبی انتہاپسندی اورمذہبی جنونیت کے خلاف ہیں، ہم تمام مذاہب ، فقہوں،مسلکوںاورعقیدوںکااحترام کرتے ہیں اوریہ سمجھتے ہیںکہ مذہب ، فقہ یامسلک کی بنیادپر کسی بھی فرد کے ساتھ ظلم وناانصافی اورحق تلفی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی فوج اوراۤءی ایس اۤءی اسی لئے میرے خلاف ہے کیونکہ میں نے جب ایم کیوایم قاأم کی تومذہبی انتہاپسندی کے خلاف اۤواز بلند کی ، میں نے مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم اۤہنگی کادرس دیا، میں نے یہی منشورپیش کیا کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کیاجاأے اورہاریوں، کسانوں، مزووروں، محنت کشوںاورملک کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوان کے حقوق دیے جاأیں اورتمام مذاہب ،فقہوںاورمسلکوں کے ماننے والے عوام کو بھی برابرکاپاکستانی سمجھاجاأے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہ جدوجہدکرتے ہو"ے 40سال ہوگئے ہیں ، اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں مجھ پر پاکستان کی زمین تنگ کی گئی ، مجھے جلاوطنی اختیارکرنی پڑی ،میں 27سالوںسے لندن میں جلاوطن ہوں لیکن میں ایک دن کےلئے بھی اپنے مشن ومقصد کے پیچھے نہیں ہٹا، اپنی جدوجہد جاری رکھی اورجب تک میرے جسم میں جان ہے میں اپنی جدوجہدجاری رکھوںگا۔

٭٭٭٭٭



4/24/2024 1:02:20 PM